پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے ٹیسٹ میچ میں جو کہ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 اسکور بنائے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 157 اسکور کی ضرورت ہے، جبکہ ابھی دودن کا کھیل باقی ہے۔
 
مشکل تو ہے مگر جیت سکتے ہیں۔
ابھی ان دونوں کے علاوہ سلمان آغا اور نواز بھی بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ سکون کے ساتھ رسک لیے بغیر کھیلیں، تو جیت سکتے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
گزشتہ میچ کی طرح کی صورت حال ہے۔ مجھے کچھ زیادہ اُمیدیں نہیں۔ اور بہتر بھی یہی ہے کہ اُمید ترک کر دی جائے تبھی سرپرائز کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس شکست کے بعد مجھے بابر اعظم بہت یاد آ رہا ہے کیونکہ اس کی چوتھی اننگز میں کوئی ایسی باری یاد نہیں آ رہی جس میں وہ ڈٹ گیا ہو اور پاکستان کے لیے میچ بچایا یا جتوایا ہو۔ ماضی بعید اور ماضی قریب بھی کچھ پاکستانی کھلاڑی ایسی باریاں کھیل چکے ہیں!
 
محمد عبدالرؤوف

جبکہ مصباح الحق اور یونس خان کو ہمیشہ انڈر ریٹ کیا گیا۔
 
اس شکست کے بعد مجھے بابر اعظم بہت یاد آ رہا ہے کیونکہ اس کی چوتھی اننگز میں کوئی ایسی باری یاد نہیں آ رہی جس میں وہ ڈٹ گیا ہو اور پاکستان کے لیے میچ بچایا یا جتوایا ہو۔ ماضی بعید اور ماضی قریب بھی کچھ پاکستانی کھلاڑی ایسی باریاں کھیل چکے ہیں!
آسٹریلیا کے خلاف 196 والی اننگ کو کہا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ ابھی ٹیسٹ بیٹر کے طور پر بہت بہتری کی ضرورت ہے۔
 
میری رائے میں ٹیسٹ میں رضوان کی جگہ سرفراز کو کھلانا چاہیے۔ رضوان کا ٹمپرامنٹ ٹیسٹ والا نہیں ہے۔ اسے محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے مخصوص کر لیں۔
اسد شفیق بہت یاد آٰیا آج۔
آغا سلمان ابھی تک کچھ خاص کرنے میں ناکام رہا ہے۔
البتہ سعود شکیل اور ابرار نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس شکست کے بعد مجھے بابر اعظم بہت یاد آ رہا ہے کیونکہ اس کی چوتھی اننگز میں کوئی ایسی باری یاد نہیں آ رہی جس میں وہ ڈٹ گیا ہو اور پاکستان کے لیے میچ بچایا یا جتوایا ہو۔ ماضی بعید اور ماضی قریب بھی کچھ پاکستانی کھلاڑی ایسی باریاں کھیل چکے ہیں!
بابر اعظم کو روبنسن نے چمکنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ 🤣
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Live
Pakistan vs England, 3rd Test
England tour of Pakistan

ENG 7/1 (3 ov)
PAK 304
Ben Duckett* 4(7)
Abrar Ahmed 1/0 (0.5 ov)
Day 1 - Session 3: England trail by 304 runs.
 
آخری تدوین:
کافی کھلاڑی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ یہ پچ ایک دن میں ساری وکٹس دینے والی نہیں تھی۔
اور رن آؤٹ کی وہ بھی ٹیسٹ کے پہلے دن مجھے سمجھ نہیں آتی۔ ایسی کیا ایمرجنسی تھی۔
 
Top