پاکستان بمقابلہ ساوتھ افریقہ:چیمپئنزٹرافی،ساتواں میچ

ابن توقیر

محفلین
ویسے یہ ڈی ایل میتهڈ ہے کسی کام کا نہیں، میری ذاتی رائے میں اس ماڈرن کرکٹ کے دور میں آئی سی سی کو اس کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے اور کوئی متبادل راستہ نکالنا چاہیے.
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے یہ ڈی ایل میتهڈ ہے کسی کام کا نہیں، میری ذاتی رائے میں اس ماڈرن کرکٹ کے دور میں آئی سی سی کو اس کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے اور کوئی متبادل راستہ نکالنا چاہیے.
یہ دونوں اصحاب آپ سے سخت ناراض ہیں
:(
ان کے ہنستے مسکراتے چہروں پر نہ جائیے :)

Anthony_Lewis_Frank_Duckworth_Royal_Investiture.jpg

دائیں جانب: ٹونی لیوس
بائیں جانب: ڈک ورتھ
 
ابن توقیر

محفلین
ویسے عینک والے بابا جی کے بالوں کی حالت دیکه کر سمجه آجاتی ہے کہ حضرت نے کن حالوں میں اس سسٹم کا جوڑ توڑ کیا ہوگا.

ازراہ تفنن
 
ابن توقیر

محفلین
یہ تو ایسے لکھا ہےجیسے بابا جی یہاں بیٹھے پڑھ رہے ہوں.
تهوڑا ڈر تها کہ کہیں بابا جی کے کوئی فین دل پر لیتے ہوئے میرا پیریڈ نہ لے لیں، کیونکہ میں خود عینکو ہوں نا.

ویسے یہ بات لکهوالیں جب چاچی کو پتا لگا ہوگا کہ ان کے سرتاج نے دنیائے کرکٹ کو ایک عظیم الشان میتهڈ دیا ہے تو کئی روز تک ان کا "هاسا" نہیں رکا ہوگا.
آتے جاتے چاچا جی کو سناتی ہوں گی:" اک میں ہی کافی نہیں سی دماغ دا داہی بنان واسطے، باقی دنیا توں کس چیز دا بدلا لیا ہی؟".
 
حسیب

محفلین
ویسے یہ ڈی ایل میتهڈ ہے کسی کام کا نہیں، میری ذاتی رائے میں اس ماڈرن کرکٹ کے دور میں آئی سی سی کو اس کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے اور کوئی متبادل راستہ نکالنا چاہیے.
اس پہ بہت تنقید ہوتی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی بہتر متبادل سامنے نہیں آ سکا
 
ابن توقیر

محفلین
دعا کریں کہ کل انڈیا لنکا کا مقابلہ بارش کی نذر ہو جائے
:lol::lol::lol:
کہچڑی پک جائے گی پر نہیں مزا نہیں آئے گا. دعا کرتے ہیں کل ایک مزیدار میچ دیکهنے کو ملے. تاکہ یہ جو سارے مین آف دی میچ کے ایوارڈ بارش لے جارہی ہے وہ گزارا کرے.
 
حسیب

محفلین
کہچڑی پک جائے گی پر نہیں مزا نہیں آئے گا. دعا کرتے ہیں کل ایک مزیدار میچ دیکهنے کو ملے. تاکہ یہ جو سارے مین آف دی میچ کے ایوارڈ بارش لے جارہی ہے وہ گزارا کرے.
پاکستان کے لیے کچڑی نہیں پکے گی بلکہ پاکستان کے لیے معاملہ سیدھا ہو جائے گا کہ لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں
:dancing::dancing:
 
ابن توقیر

محفلین
پاکستان کے لیے کچڑی نہیں پکے گی بلکہ پاکستان کے لیے معاملہ سیدھا ہو جائے گا کہ لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں
:dancing::dancing:
نہیں سیدها معاملہ ہمارے کیس میں ہمیشہ نقصان دہ ہوتا ہے، جب تک اگر مگر اور فلاں کی فلاں سے جیت اور فلاں سے ہار والی سچویشن نہ ہو تو ہم آسانی سے باہر ہوجاتے ہیں.
 
حسیب

محفلین
نہیں سیدها معاملہ ہمارے کیس میں ہمیشہ نقصان دہ ہوتا ہے، جب تک اگر مگر اور فلاں کی فلاں سے اور فلاں ہار والی سچویشن نہ ہو تو ہم آسانی سے باہر ہوجاتے ہیں.
تو پھر افریقہ کی انڈیا سے ہار اور پاکستان کی لنکا سے جیت کی ضرورت ہے
 
ابن توقیر

محفلین
تو پھر افریقہ کی انڈیا سے ہار اور پاکستان کی لنکا سے جیت کی ضرورت ہے
یہ ہوئی نا بات، بالکل باہر ہوتے ہوتے اگر آخری سانسوں میں ہم کولیفائی کرجائیں تو ٹرافی بهی "ہولے" سے لے ہی آئیں گے.

ہنسنا منع ہے پر پهر بهی آپ ہنس رہے ہیں تو سوائے صبر کے اور کیا کیا جاسکتا ہے.
 
Top