پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

ابن توقیر

محفلین
اب دلچسپ صورتحال ہوگی شہزادوں کو ہدف کا تعاقب کرتے دیکھنا۔دعا ہے کہ شہزادوں کی ٹانگیں اس ہدف کے تعاقب میں کانپنے نہ لگیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
محموداللہ بھائی تو سمجھ رہے ہیں کہ انہیں ہدف کے تعاقب کے لیے "کل کا دن" بھی دیا جائے گا۔وہ کسی جلدبازی کا مظاہرہ کرتے نظر نہیں آرہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
محموداللہ بھائی بھی لگتا ہے ناٹ آوٹ جائیں گے اور واپس جاکرکہیں گے کہ میں تو فتح دلا کر ہی واپس آتا پر میرا ساتھ دینے والا کوئی نہیں تھا۔35 بالز پر 21 رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
امام الحق کے ڈیبیو پر ہم دعاگو ہے کہ وہ ٹیلنٹ سے بھرپور صلاحیتوں کامظاہرہ کریں۔ان کے بارے میں سن گن تو اچھی ہے پر تھوڑا سا ڈر بھی ہے کہ کہیں "پرچی سسٹم" والا حال نہ بن جائیں۔شہزادوں کے 12رنز ہوچکے ہیں اورکوئی ایک بلے باز بھی آوٹ نہیں ہوا۔
 

ابن توقیر

محفلین
محموداللہ بھائی کے 42 بالز پر33 رنز۔بلے بازوں کی آنیاں جانیاں دیکھ رہے ہیں وہ،انہیں شاید کسی نے بتایا نہیں ہے کہ پاکستان کی بلے بازی شروع ہوچکی ہےوگرنہ وہ بھی واپسی کی جلدی کرتے۔
 

حسیب

محفلین
ان کے ساتھ ساتھ آج سلیکٹر جی کے "فیورٹ" امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔عماد وسیم کی جگہ انہیں شامل کیا گیاہے۔
مجھے لگتا ہے کہ جس طرح پرفارمنس سے قطع نظر میانداد کے بھانجے کا ٹیگ بھوت کی طرح فیصل اقبال کے ساتھ لگا ہوا تھا ایسا ہی امام الحق کے ساتھ ہوتا لگ رہا ہے
 

ابن توقیر

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ جس طرح پرفارمنس سے قطع نظر میانداد کے بھانجے کا ٹیگ بھوت کی طرح فیصل اقبال کے ساتھ لگا ہوا تھا ایسا ہی امام الحق کے ساتھ ہوتا لگ رہا ہے
میں اس بات سے مکمل اتفاق کروں گا۔پر میرے حساب سے اس ٹیگ کو صلاحیتیں اپنی موت آپ مار سکتی ہیں اگر کھل کر سامنے آئیں تو۔امام الحق،ممکن ہے شہزادوں کے لیے ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں۔
 

ابن توقیر

محفلین
آخرکار محموداللہ بھائی تک بھی پاکستان کی اننگز کے آغاز کی خبر پہنچ گئی ہے۔اسی لیے انہوں نے واپسی میں بہتری جانی،نویں وکٹ کا نقصان ٹائیگرز کے لیے۔
 

ابن توقیر

محفلین
25 بالز پر 15 رنز چاہیں ٹائیگرز کو ،15 رنزبنتے ہی مزید انہیں صرف 100 رنز درکار ہوں گے جیت کے لیے۔ان کی ایک وکٹ محفوظ ہے۔
 
Top