پاکستان بمقابلہ سری لنکا/ٹوئنٹی20 میچ 12 اگست 2009

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شمشاد بھائی اس کو تبصرہ ہی کہتے ہیں میں نے ایک جگہ آپ کو کہا تھا کہ آپ میچ پر تبصرہ کر رہے تھے لیکن آپ نے کہا تھا کہ میں نے تبصرہ کہاں کیا
یہ جو آپ بار بار بتا رہے ہیں اس کو تبصرہ ہی کہتے ہیں
انشاءاللہ پاکستان میچ جیت جائے گا
 

قمراحمد

محفلین
آفریدی کی کپتانی اچھی ہے۔ مصباح کی جگہ آفریدی کوون ڈے میں پاکستان کا نائب کپتان ہونا چاہئے۔ یونس خان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی آفریدی نے۔
 

قمراحمد

محفلین
8 آؤٹ۔ آج رانا نے عمر گل کی کمی پوری کردی ہے۔ پاکستانی باولنگ ٹوئنٹی20 کرکٹ میں دنیا میں نمبر ون ہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاتھی نکل چکا ہے، دُم رہ گئی ہے، ہو سکتا ہے اس پیغام کے پوسٹ ہوتے ہوتے وہ بھی نکل گئی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب پاکستان کو آئندہ سیریز کے لیے یہ دم خم قائم رکھنا ہو گا۔

لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان دنیائے کرکٹ میں صفر ہو گیا تھا، لیکن آج اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بہت ہی مضبوط ٹیم کے طور پر میدان میں موجود ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
آئندہ پاکستان نے چیمپنز ٹرافی ستمبر اکتوبر 2009 جنوبی افریقہ میں کھیلنی ہے۔ جس میں دنیا کی ٹاپ 8 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے۔ اور پاکستان کے گروپ میں بھارت، آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ہیں۔یہ ٹورنامنٹ پاکستان کبھی نہیں جیتا۔
 
Top