پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ ٹیسٹ۔

السلام علیکم۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز سیریز کا پہلا میچ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نیوزی لینڈ سے 1985 سے سیریز نہیں ہارا۔
جبکہ کُل 53 میچز میں سے پاکستان نے 24 جبکہ نیوزی لینڈ نے 8 میچز جیت رکھے۔

نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈ وینٹج تو حاصل ہے البتہ انڈیا اور جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد اُنکی حالت پتلی نظر آ تی ہے۔
دوسری طرف پاکستان کافی فارم میں ہے لیکن تیسرے ٹیسٹ میں کالی آندھی سے شکست کے بعد کیویز کو شائد کچھ حوصلہ ہو۔
اُمید ہے کہ اچھی اور دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔۔۔
 
میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے اور فی الحال تک ٹاس بھی نہیں ہوا۔ البتہ ٹی وی والوں نے سکور بتا دیاہے :heehee:
n2lp1u.jpg
 
کرائسٹ چرچ میں ایک خوبصورت چمچماتی صبح۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
اسد شفیق اور بابر اعظم دونوں ہی ٹیم میں موجود ہیں۔
پاکستان چار ریگولر باؤلرز کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ راحت، سہیل، عامر اور یاسر شاہ
 
پاکستان کو پہلا نقصان۔
اظہر علی پندرہ رنز بنا کر ڈیبیوٹینٹ بالرگرانڈہوم کی انتہائی خوبصورت بال پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس بال پر محمد آصف کی سوئنگ بالنگ یاد آگئی۔
سکور اکتیس پر ایک آؤٹ
 
لنچ ڈے 2 پاکستان 88-4
گرین پچ اور کنڈیشنز کے سبب پہلے سیشن میں باؤلرز کو مدد ملنے اور بلے بازوں کے پویلین لوٹنا ہی تھا۔
البتہ اب کچھ پچ بہتر ہو رہی جو مزید کھیل کے ساتھ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی جائے گی۔ پاکستان کو یہاں سے 200-250 تک جانے کی کوشش لازمی کرنی چاہئیے اس سے اوپر جو بھی بن جائیں بونس ہیں۔
 
لنچ کے بعد پہلے ہی اوور میں اسد شفیق کو بھی یاد آ گیا کہ لنچ میں چائے نہیں پی تھی۔
گرینڈ ہوم کی ڈیبیو پر چوتھی وکٹ جبکہ جیت راول کا ڈیبیو پر تیسرا کیچ۔
پاکستان 88-4
 
سرفراز بھی اپنی جلتی سگریٹ کا آخری کش لینے کے لئے پویلین لوٹ گئے
پاکستان 101-6
اب مصباح کو ہی کسی طرح 200 کے جتنا قریب ہو سکے لیکر جانا ہوگا۔۔
 
Top