پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز2009

عثمان رضا

محفلین
نیوزی لینڈ نے زپنی دوسری اننگ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں اب تک
اب تک کی نیوزی لینڈ کی لیڈ 244 رنز کی ہوگئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کل اگر شروع میں ہی دو وکٹیں مل گئیں تو 250 کا اسکور اتنا بڑا نہیں۔ پاکستان کے پاس جیتنے کا بڑا اچھا موقع ہو گا۔
 

عثمان رضا

محفلین
کل اگر شروع میں ہی دو وکٹیں مل گئیں تو 250 کا اسکور اتنا بڑا نہیں۔ پاکستان کے پاس جیتنے کا بڑا اچھا موقع ہو گا۔

دو وکٹیں لینے میں تو امید ہے کوئی مشکل نہیں ہوگی بس پاکستان کی لائن نہ لگ جائے بیٹنگ کرتے ہوئے
 

شمشاد

لائبریرین
کل اگر شروع میں ہی دو وکٹیں مل گئیں تو 250 کا اسکور اتنا بڑا نہیں۔ پاکستان کے پاس جیتنے کا بڑا اچھا موقع ہو گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 اسکور بنا کر 67 اوور میں آؤٹ‌ ہو گئی۔ کل اضافی اسکور 250 ہے۔

پاکستان کو جیتنے کے لیے 251 اسکور 90 اوور میں بنانا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دس اوور میں صرف سولہ اسکور بنائے ہیں اور ایک اور کھلاڑی بھی آؤٹ‌ ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
66 اوور میں تین کی اوسط سے اسکور چاہیے جبکہ ہمارے شیر 8۔1 سے آگے بڑھ ہی نہیں رہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستانی ٹیم 218 رنز پہ آل آؤٹ
نیوزی لینڈ یہ میچ 32 رنز سے جیت گیا
سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی نیوزی لینڈ کو
شین بونڈ مین آف دی میچ
 

عثمان رضا

محفلین
ویلنگٹن . . . . . کیوی فاسٹ بولر شین بونڈ انجری کے باعث پاکستان نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ڈنیڈن ٹیسٹ میں مین آف دا میچ بننے والے کیوی کھلاڑی شین بونڈ جنہوں نے دو سال کے بعد کسی ٹیسٹ میچ مین کھیل کر آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں،ان کو اچانک ایبڈومینل انجری کے باعث پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز سے ہاتھ دھونے پڑے۔ٹیم مینیجر ڈیو کری کا کہنا ہے کہ بونڈ کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے آرام کروایا جائے گا۔تاکہ وہ اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز مین پرفارم کرسکیں۔جبکہ ویلنگٹن ٹیسٹ کے لیے ان کے ریپلیسمنٹ کا اعلان بدھ تک کیا جائے گا۔

مآخذ روزنامہ جنگ
 

عثمان رضا

محفلین
نیو زی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن…پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے ویلنگٹن میں شروع ہورہا ہے میچ کیلئے پاکستان کی تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے۔نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ویلنگٹن ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں کسی اسپنر کو شامل نہیں کیا گیا۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، محمد یوسف کپتان سلمان بٹ ،عمران فرحت ،فواد عالم ،عمر اکمل ،شعیب ملک،کامران اکمل ،عبدالرؤف،عمر گل،محمد آصف ،محمد عامر ،مصباح الحق اور فیصل اقبال۔پاکستان ٹیم کے ذرائع کے مطابق حتمی ٹیم کا اعلان وکٹ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ون ڈاؤن پوزیشن پر تبدیلی ہو سکتی ہے فواد عالم کی جگہ فیصل اقبال اور مصباح الحق میں سے کسی ایک کو میچ میں مو قع دیا جائے گا ۔پاکستان ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کے مطابق مصباح الحق کو سلپ فیلڈنگ کی وجہ سے ترجیح دی جاسکتی ہے۔وکٹ کے حوالے بات کرتے ہوئے کوچ کا کہنا تھا کہ وکٹ پر گھاس موجود ہے وکٹ کو نمی سے بچانے کیلئے چادر سے ڈھک دیا گیا ہے اور بارش کی وجہ سے اس پر کور بھی ڈال دیا گیا ہے۔ ویلنگٹن ٹیسٹ کے پہلے دن بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے

مآخذ
 

عثمان رضا

محفلین
ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی
پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 161 رنز بنائے ہیں 6 وکٹوں کر نقصان پر
 
Top