پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرا ٹیسٹ

یاز

محفلین
یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ۔
ویسٹ انڈیز کی 9 وکٹیں گر چکی ہیں اور مجموعی لیڈ 180 رنز ہے۔
آج کا آخری اوور باقی ہے۔
 

یاز

محفلین
آج کے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی برتری 183 رنز اور اس کی آخری وکٹ باقی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
200 کے قریب پہنچ گیا ہے ٹارگٹ، اتنا آسان نہ ہوگا لیکن اظہر علی، اسد شفیق، یونس خان، مصباح، بابر کو اب دو سو تو کرنے چاہئیں (مل کر :))۔ تاریخ رقم کرنے کا یہ نادر موقع ہے، لگ بھگ ستر سال ہو چلے اور پاکستان ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا، مصباح کا نام تاریخ میں آ جائے گا لیکن کیا کریں یہاں تو اپنے ہی مصباح کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں :)
 
کالی آندھی 268 رنز بنا آؤٹ مطلب پاکستان کو 188 رنز بنانے ہیں۔
یعنی کہ گیند اور بلے کے درمیان خوبصورت جنگ دیکھنے کو ملنے والی۔
ٹیسٹ کرکٹ کھپے
 

ابن توقیر

محفلین
شہزادوں کی جانب سے یہاں بھرپور کوشش کی جائے گی کہ کسی طرح اس ٹیسٹ میچ کو ویسٹ انڈیز کے نام کرکے سیریز برابر کی جاسکے تاکہ تیسرا میچ فائنل ہو۔فائنل جیتنے کا اپنا ہی مزا ہے۔​
 
Top