پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تیسرا ون ڈے

آج کے نمایاں اعداد و شمار ، بمعرفت کرک انفو :
1۔ بابر اعظم ، ڈی کوک کے بعد دوسرے بیٹسمین ہیں کہ جنہوں نے ایک تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تمام میچز میں سنچری کی ہے۔
2۔ بابر اعظم سنچری کی ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے آٹھویں بیٹسمین ہیں۔
3۔ بابر اعظم پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں کہ جنہوں نے اپنی پہلی تین سنچریز اکٹھی اننگز میں سکور کی ہیں۔ اس سے پہلے انضمام الحق کی پہلی 2 سنچریز اکٹھی تھیں۔
4۔ بابر اعظم تین میچز کی سیریز میں 360 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اور یہ سیریز سے ہٹ کر 3 اکٹھے میچز میں پاکستان کی طرف سب سے زیادہ سکور بھی ہے۔
5۔اظہر علی بحیثیت کپتان 3 سنچریز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
6۔ بابر اعظم پاکستان کی طرف سے سب سے کم میچز (18)میں 3 سنچریاں کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
7۔ اگر اگلے 2 میچز میں 114 رنز مزید بنا لیتے ہیں تو وہ میچز(20) کے اعتبار سے سب سے تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
 

حسیب

محفلین
کھپے وغیرہ جی۔
اور جو کہہ رہے تھے کہ کوالیفیکشن راؤنڈ وغیرہ کھیلنا پڑ سکتا۔
ان سے گزارش کہ جذباتی نہیں ہوتے اور اگر لا محالہ کھیلنا بھی پڑ جائے تو یقین مانیں کوئی قیامت نہیں آ جانی۔
کھیل کا حصہ ہے رینکنگ بھی اوپر نیچے ہوتی رہتی۔
ٹیم اس وقت بہتری اور تبدیلی کے دور سے گزر رہی،اونیچ نیچ ہوتی رہتی۔ لیکن اگر ایسی پالیسی پر عمل پیرا رہا گیا تو بہتر مستقبل کی امید و نوید ہے۔
لیکچر وڈا ہندا جاندا قصہ مختصر ہم لنکا والوں کی طرف ہی دیکھ تو ہم سے بہت بہتر ہے یہ ٹیم۔وغیرہ وغیرہ
اس جذباتی پن میں نام نہاد ماہرین کا بھی کافی ہاتھ ہے جو ہر میچ کے بعد رینکنگ کو ایسے لے کر بیٹھ جاتے ہیں جیسے ایک اور میچ ہارنے سے پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا
 
Top