میرے بھائی جب بھی کھلاڑی کا کیلیبر دیکھا جاتا ہے تو تمام سٹیٹس دیکھے جاتے ہیں۔
ورنہ اس طرح کے سٹیٹس تقریباً تمام کھلاڑیوں کے نکال کر لائے جا سکتے ہیں۔
اور مجھے بڑی ہنسی آتی ہے کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ 302 نکال دو۔ بھائی کیوں نکالیں، میچ جیتا ہے، اور 300 کرنا بچوں کا کام ہوتا یا ہر کمزور ٹیم کے خلاف ہر بیٹنگ وکٹ پر بن سکتا تو صرف 29 تین سو سکورز نہ ہوتے۔ اور ایسا 300 کہ جب میچ ڈرا بھی نہیں ہوا۔ باقی 4 اننگز میں بھی ایک 79 ہے، جسے کم سکور نہیں کہا جا سکتا۔
ہارے ہوئے میچز میں صرف 2 سنچریز اور 1 ففٹی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اکثر ایسے میچز ہارے جن میں اظہر پرفارم نہ کر سکا۔
جیتے میں 7 اور ہارے میں 2۔ بڑا فرق ہے۔
اسد شفیق کی جیتے ہوئے میچز میں 4 اور ہارے ہوئے میچز میں 3 سنچریز ہیں۔جیتے ہوئے میچز میں ایوریج 50 ہے۔ میرے نزدیک اسد بھی بہت اچھا کھلاڑی ہے۔ مگر آپ کے پیرا میٹرز میں یہ بھی فضول ہو گا۔
یونس خان لیجنڈ کھلاڑی ہے۔
مصباح عظیم کھلاڑی ہے۔