پاکستان دنیامیں دہشتگردی کامرکزہے۔منموہن سنگھ

قمراحمد

محفلین
پاکستان دنیامیں دہشتگردی کامرکزہے۔منموہن سنگھ

بی بی سی اُردو
ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ نےکہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دہشتگردی کا مرکز ہے۔ ایک برطانوی اخبار فائنینشل ٹائمز سےانٹرویو ميں انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مناسب اقدامات کرنے میں اسلام آباد ناکام رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لشکر طیبہ جیسے شدت پسند گروپ پر قابو پانے میں یا تو ناکام رہا ہے اور یا پھر قابو پانا ہی نہیں چاہتا ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سمیت اب یہ سبھی نے تسلیم کر لیا ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی اور اسے عملی جامہ پاکستان کی سر زمین پر ہی پہنایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی جانب سے مجھ سے اور مجھ سے پہلے کے رہنماؤں کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر ، کہ پاکستان کی سر زمین ہندوستان کے خلاف حملے کرنے کے لیے استعمال نہيں کی جائے گی، کوئی واضح کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی فوج میں اور خفیہ ایجنسیوں میں بعض ایسے عناصر ہیں جو دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں اور اس کا ایک نمونہ گزشتہ برس جولائی میں کابل میں ہندوستانی سفارت خانے پر ہوا حملہ تھا جس ميں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ پاکستان اپنے اس وعدے پر قائم رہے جس میں اس نے اپنی سرزمین کو ہندوستان کے خلاف حملے کرنے کے لیے استعمال نہ کرنے کی بات کہی تھی۔
 
مغزل

محفلین
جی جی ۔ م۔م۔سنگھ ( من موہن سنگھ) نے سچ کہا ،
مگر ہمارے حکمراں پیٹ کی در د کی دوا بھی بھارت کے حکمرانوں سے چاہتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
منموہن سنگھ تھوڑی سی نظر اپنے ملک کے دہشت گردوں پر بھی ڈال لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نہیں اتا آنکھوں کے ساتھ ساتھ عقل کے بھی اندھے کو
 
زینب

محفلین
صرف را والے ساقی۔۔۔۔۔۔۔۔شیو سینا کہاں گئی جو کھلے عام مسلمانوں پے خودکش حملوں کا علان کرتی پھرتی ہے منموہن کو تو نیرندر موزی بھی نظر نہیں اتا۔بے جے پی جیسے دہشت گرد پارٹی بھی نظر نہیں آتی
 
ساجد

محفلین
سب لوگ من موہن سنگھ کی بات پہ اتنا سنجیدہ کیوں ہیں؟ سردار جی کے لطیفے کہاں مشہور نہیں ہیں؟:)
نام من موہن ہے تو کسی کا من موہنے کے لئیے تو انہوں نے یہ سب کہا ہو گا۔
 
ساقی۔

محفلین
سب لوگ من موہن سنگھ کی بات پہ اتنا سنجیدہ کیوں ہیں؟ سردار جی کے لطیفے کہاں مشہور نہیں ہیں؟:)
نام من موہن ہے تو کسی کا من موہنے کے لئیے تو انہوں نے یہ سب کہا ہو گا۔

اچھا پھر ایسا کرتےہیں . لطیفہ کسی بھی سردار کا کیوں نہ ہو نام "منموہنے" کا ہی لکھا کریں . ٹھیک ہےنا؟
 
خرم

محفلین
ویسے اتنا اُچھل کیوں رہے ہیں ہم سب؟ اگر منموہن اتنے ہی جھوٹے ہیں تو دُنیا میں کہیں پر بھی کوئی پھٹتا ہے یا کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ داران کا پاکستان سے تعلق کیوں نکل آتا ہے؟ کیوں ان میں سے اکثر ماضی قریب میں پاکستان کا دورہ کر کے آئے ہوتے ہیں؟ یہ اجمل قصاب بھی تو پاکستانی ہے۔ خالد شیخ محمد بھی پاکستانی۔ سات جولائی والے بھی پاکستانی۔ آخر کیوں؟ بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان ہیں اور بقول ہمارے سب کے سب مظلوم ہیں۔ سب دارالکفر میں رہتے ہیں پھر آخر ان میں سے کوئی مجاہد کیوں نہیں بنا؟ آخر ان کی سیکیورٹی کلیئرنس کیوں نہیں ہوتی؟ آخر ان میں سے کوئی گوانتانامو کیوں نہیں گیا؟ ان سوالوں کے جواب ہیں کسی کے پاس؟
 
فرخ

ایک فلم ہے جو یقینا آپ نے دیکھ رکھی ہوگی۔ نام ہے
"Making of a Muslim Terrorist"
اور اس کو بنانے والا خود ایک ہندو ہے۔
دیکھئے گا، پھر بتائیے گا کہ ہندوستان میں کتنے مسلمان مظلوم ہیں۔
اور کشمیر کے حالات تو انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعے سب کو پتا ہی ہیں

ً
 
فرخ

محفلین
فرخ ۔ آپ نے میری بات سمجھی ہی نہیں۔
سمجھ گیا ہوں‌بھائی، مگر مجھے آپ کی بات سےیہ تاثر ملا کہ شائید آپکے نزدیک انڈیا میں‌مسلمانوں پر کوئی ظلم نہیں ہوتا، تو میں‌نے صرف اور صرف اس پوائینٹ کو واضح کرنے کے لئے یہ بات لکھی ہے۔
 
خرم

محفلین
بہت شکریہ فرخ۔ میرا سوال یہ تھا کہ ان پر ہم سے زیادہ ظلم ہوتے ہیں پھر بھی وہ کیوں ساری دُنیا میں اودھم نہیں مچاتے پھرتے اور مجموعی طور پر ان کا تاثر ایک قانون پسند کمیونٹی کا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ پچاس اسلامی ملکوں میں سے صرف ایک ہمارے ہی ملک میں اودھم مچا ہوا ہے؟ کیا ہماری شریعت انوکھی ہے؟ اگر شریعت کے نفاذ کا اتنا ہی شوق ہے سب کو تو پھر عربوں سے شروع کیوں کرتے؟ یہ سب نظریات آتے تو وہاں سے ہیں لیکن وہاں کوئی چوں نہیں کرتا۔ ہر ایرا غیرا نتھو خیرا اپنے ملک سے بھاگ کر ہمارے ملک کا خدائی فوجدار بنا ہوا ہے۔ آخر کیوں؟ کیوں ہم اپنا آپ برباد کئے جارہے ہیں چوروں، لُٹیروں، قاتلوں، غاصبوں کے گروہ کی خاطر؟
 
arifkarim

معطل
طالبان کی فنڈنگ میں عربیوں کا بھی ہاتھ تھا جو آجکل امارات میں عمارتیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ایسی عمارتیں بھی غیر شرعی ہیں، پہلے انکو گرائیں۔
 
طالوت

محفلین
ارے بھئی کیوں جزباتی ہو رہے ہیں ۔۔۔ الیکشن آنے والے ہیں اور منموہن سیاست دان ہے ۔۔۔
وسلام
 
فرخ

محفلین
بہت شکریہ فرخ۔ میرا سوال یہ تھا کہ ان پر ہم سے زیادہ ظلم ہوتے ہیں پھر بھی وہ کیوں ساری دُنیا میں اودھم نہیں مچاتے پھرتے اور مجموعی طور پر ان کا تاثر ایک قانون پسند کمیونٹی کا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ پچاس اسلامی ملکوں میں سے صرف ایک ہمارے ہی ملک میں اودھم مچا ہوا ہے؟ کیا ہماری شریعت انوکھی ہے؟ اگر شریعت کے نفاذ کا اتنا ہی شوق ہے سب کو تو پھر عربوں سے شروع کیوں کرتے؟ یہ سب نظریات آتے تو وہاں سے ہیں لیکن وہاں کوئی چوں نہیں کرتا۔ ہر ایرا غیرا نتھو خیرا اپنے ملک سے بھاگ کر ہمارے ملک کا خدائی فوجدار بنا ہوا ہے۔ آخر کیوں؟ کیوں ہم اپنا آپ برباد کئے جارہے ہیں چوروں، لُٹیروں، قاتلوں، غاصبوں کے گروہ کی خاطر؟

خرم ، یہ ہمیشہ سے ایسا نہیں ہے۔ جہاں‌تک ہندوستان کے مسلمانوں‌کا تعلق ہے، تو وہ بیچارے تو پہلے ہی ایک ایسی حکومت کے نیچے ہیں جو انکی سُنتی ہی نہیں۔ اور انٹرنیشنل کمیونٹی تو مسئلہ کشمیر میں‌بھی ناکام نظر آتی ہے، بلکہ مسلمانوں‌کے معاملات میں تو ہر جگہ ناکام نظر آتی ہے۔
اب یہ بھی تو دیکھو، کہ پچاس اسلامی ممالک میں‌سےکس کو اللہ نے اتنی فوجی اور ایٹمی طاقت عطا کی ہے۔ اور کس ملک کو اللہ نے اسطرح سے علیحدہ زمین بخشی ہے؟
اس قسم کا وقت تو محض اسلامی ممالک پر نہیں آیا، غیر مسلم ممالک پر بھی گزرا ہےجن میں‌عراق، افغانستان، چیچنیا، ویت نام، سری لنکا اور بھی کافی نام ہونگے ۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ جب دو مخالف گروہ ہوں تو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ہر ممکن چال چلتے ہیں۔
اب میں‌پھر صاف بات کہوں‌گا،ہمارے مقامی طالبان کے پیچھے دراصل انٹرنیشنل ایجنسیوں‌کا ہاتھ ہے جن میں‌موساد، اور را قابل ذکر ہیں۔ اور یہ ہمارے دشمنوں‌کا پرانا طریقہ ہے۔ توڑ و اور حکومت کرو اور آج بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔

ماضی میں جاؤ، جب یہ طالبان اور دیگر گروہ موجود ہی نہیں تھے، تو کیا دنیا میں کہیں اور ایسا نہیں‌ہو رہا تھا؟ افریقی ممالک میں‌کیا کچھ نہیں‌ہوا؟ خود امریکہ کے ساتھ کولمبیا اور برطانیہ کے ساتھ آئیر لینڈ میں‌ بھی بغاوتیں‌ہوئیں اور آج بھی موجود ہیں۔ صرف انداز اپنا اپنا ہے۔

ہمارے دراصل میڈیا کی جنگ ہار رہے ہیں۔ ورنہ دھشت گردی کی تعریف اگر امریکہ بیان کرے تو اسکے کرتوتوں کے حساب سے تو وہ خود اور اسکے حواری سب سے بڑے دھشت گر د کہلائیں گے۔
 
Top