پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

ایم کیو ایم، اے این پی، پی کے میپ وغیرہ کو بہت کم سیٹیں ملی ہیں گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں۔
یہ انتخابی تقسیم ہے۔

سیاسی تقسیم کا اندازہ شاید ابھی فوری طور پر نا لگایا جا سکے لیکن اگلے چند دنوں تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔
 
سیاسی تقسیم کی کچھ مزید وضاحت فرمائیے گا۔
انتخابات سے پہلے تک سب اپنا اپنا زور لگا کر نشستیں نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایم ایم اے اور جی ڈی اے کے علاوہ کوئی بڑا انتخابی اتحاد نہیں تھا۔ اب جبکہ یہ مرحلہ پورا ہو گیا تو دیکھنا ہے کہ کون کون سی جماعت حکومت بنانے والوں کی طرف جائے گی اور کون سی دوسری طرف۔ یہاں نئی سیاسی تقسیم واضح ہو گی۔
 
یہ تو 35 پنکچر لگ گئے ہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ الیکشن میں 35 پنکچر والی بات کے پیچھے یہی وجہ تھی کہ 35 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد ٹاپ دو امیدواروں کے فرق سے زیادہ تھی۔
اور جس طرح دوبارہ گنتیوں کے نتائج آ رہے ہیں۔ ہر ہارنے والے کے منہ میں پانی آ رہا ہے۔ :p
 

زیک

مسافر
ابھی تک جو نتائج دیکھیں ہیں۔ ان کے مطابق یوں لگ رہا ہے کہ نشستیں نہ ملنے کے باوجود ووٹرز کی تعداد کے اعتبار سے تحریک لبیک پاکستان ، پنجاب میں تیسرے نمبر پر ہو گی۔ اور سندھ میں بھی غالباً یہی صورتحال ہو۔
یعنی پنجاب میں پیپلز پارٹی سے زیادہ؟ سندھ میں ایم کیو ایم سے زیادہ؟
 

زیک

مسافر
سنا ہے کہ پی ایس 116 میں دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ جیت گئی ہے۔
پہلے نتیجہ میں پی ٹی آئی ڈھائی سو ووٹس سے جیتی تھی۔
دوبارہ گنتی کیوں ہو رہی ہے؟ کیا ووٹ دوبارہ گنے جا رہے ہیں یا ہر سٹیشن سے نتائج اکٹھے کرنے کی غلطیاں درست کی جا رہی ہیں؟
 
یعنی پنجاب میں پیپلز پارٹی سے زیادہ؟ سندھ میں ایم کیو ایم سے زیادہ؟
کچھ سیٹوں پر ان کے ووٹ دیکھ کر ایک اندازہ لگایا۔
بہرحال تحریک لبیک پاکستان نے خود پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں ملک بھر میں 26 لاکھ ووٹ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
 

زیک

مسافر
خان صاحب کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی سابقہ اہلیہ محترمہ جمائمہ نے بھی ایک وعدہ یاد دلایا ہے۔ وہ وعدہ کیا رہا ہوگا؟ ہوسکتا ہے کو ئی ایسا وعدہ نہ رہا ہو جس کی بھنک حکیم سعید شہید کو ملی تھی لیکن پھر بھی تجسس تو بنتا ہے!
آپ سے یہ امید نہ تھی
 
دوبارہ گنتی کیوں ہو رہی ہے؟ کیا ووٹ دوبارہ گنے جا رہے ہیں یا ہر سٹیشن سے نتائج اکٹھے کرنے کی غلطیاں درست کی جا رہی ہیں؟
جہاں جہاں گنتی پر ہارے ہوئے امیدوار اعتراض کر رہے ہیں، وہاں وہاں دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ اور کچھ نشستوں کے نتائج تبدیل بھی ہوئے ہیں۔
 
یعنی پنجاب میں پیپلز پارٹی سے زیادہ؟ سندھ میں ایم کیو ایم سے زیادہ؟
کراچی کی حد تک تو تیسرے پر ہی ہیں۔
FB_IMG_1532690939587.jpg
 
Top