جی بالکل لیں۔ لیک ویو کی تصویریں اب میرے پاس نہیں ہیں۔ ڈیلیٹ ہو گئیں۔ لوک ورثہ اور پیر سوہاوہ کی کافی تصویریں ہوں گی کہیں سیو ہوئی۔
دامنِ کوہ اب ہم لوگ نہیں جاتے۔ کیونکہ یہ کچھ زیادہ ہی 'عوامی' جگہ بن چکی ہے۔ آخری دفعہ میں وہاں دسمبر 2012ء میں گئی تھی مجبوراً ۔ وہاں بھی سب لوگ آگے تک گئے تھے جبکہ میں نیچے ٹھہری تھی۔ اور بندروں کی تصویریں بھی کبھی نہیں لیں۔
پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں کچھ عرصہ پہلے جانا ہوا تھا۔ لیکن تصویریں نہیں لے سکی۔ ایک تو گرمی بہت اور لوڈ شیڈنگ تھی۔ کافی سارا حصہ بند پڑا تھا مرمت کے سلسلے میں اور دوسرا جہاں جانور حنوط کر کے رکھے ہیں وہاں تازہ ہوا کا بالکل گزر نہیں ہے جس کی وجہ سے وہاں کچھ دیر رکنا بھی بہت مشکل کام ہے۔
لوک ورثہ کی ایک تصویر۔