جنوبی پنجاب کی دریائے سندھ کی نواحی بیلٹ تونسہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان اور صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں اس قدر شدید سیلاب آیا کہ سیلاب میں بہہ جانے والی لاشوں, انسانوں اور جانوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے.
فوج اور دیگر ادارے جتنی مدد ہوسکتی ہے، کررہے ہیں، لیکن تباہی بہت بڑی ہے اور امدادی کارروائیاں بہت محدود ہیں.
سیاسی جماعتوں اور مین سٹریم میڈیا کے لیے اور بہت سے اہم ایشوز ہیں.
ہم سب کو چاہیے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان دکھی انسانوں کی مدد کریں.
کسی خاص جماعت یا تنظیمی گروہ کا نام نہیں لیتے, آپ لوگوں کو جو جماعت, تنظیم یا این جی او مناسب لگے ان کے ذریعے یا خود کوہ سلیمان, تونسہ, راجن پور کے علاقوں میں ٹینٹ , کپڑے, صاف پانی اور راشن بھیجنے کی کوشش کیجئے.
مشکل کی گھڑی ہے اور وہاں دکھوں سے چور لوگ مدد کےمنتظر ہیں. ایک دوسرے کے کام آنا لازم ہے. تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، جسم کے کئی حصے شدید تکلیف میں ہیں۔
اللہ سب کی مشکلات آسان فرمائے۔ مدد اور آسانیاں عطا کرے۔
اور اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو.
آمین!
ثم آمین!