پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

سیما علی

لائبریرین
پروردگار سلامت رکھے ان سب کو جو اتنے دل سے بے لوث لوگوں کی خدمت کررہے ہیں اور اللہ اُنکو اجرِ عظیم عطا فرمائے آمین
 
جاسمن

لائبریرین
اس صورتحال میں ایسے لوگوں کی کمی بھی نہیں جو ذاتی فائدے حاصل کر رہے ہیں۔ زلزلہ زدگان کو دیے نئے قیمتی کمبل و دیگر سامان کے قصے ابھی اتنے پرانے نہیں ہوئے۔ اب بھی کتنی ہی تنظیموں اور انفرادی طور پہ لوگوں نے سامان اور چندہ جمع کرنا شروع کیا ہے۔
عرض ہے کہ جن تنظیموں، افراد اور اداروں سے آپ بخوبی واقف ہوں، صرف انھیں اپنے وسائل دیجیے۔ خواتین کے لیے خود سے ایسے علاقوں میں مدد کے لیے خود سے جانا مشکل ترین ہے نیز غیر تربیت یافتہ لوگوں کو بھی جذباتی ہو کے نہیں چل پڑنا چاہیے۔ پہلے تو بہتر یہی ہے کہ کسی قابلِ اعتماد ادارے کے توسط سے مدد بھیجیں۔ خود جانا چاہیں تب بھی کسی ایسے ادارے کے ساتھ منسلک ہو کے جائیں۔
جگہ جگہ میز کرسی رکھے بیٹھے کسی بھی گروہ کو اپنے وسائل بنا سوچے سمجھے نہ دیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
تصاویر مدد کرنے کی تحریک دیتی ہیں بالکل ٹھیک لیکن جن افراد کو مدد دی جا رہی ہو، ان کی تصاویر نہیں لینی چاہئیں۔
ہم نے کوشش کی کہ اشیاء کی تصاویر لے لیں یا مدد دینے والوں کی یا علاقے کی۔ بس۔
الحمدللہ ہم نے اب تک تقریباً دو لاکھ پندرہ ہزار روپیہ اکٹھا کر لیا ہے۔ دو لاکھ بھیج چکے اور پندرہ ابھی بھیجنا ہے۔ الحمدللہ خوردونوش کی اشیاء اور دیگر سامان پرانا اور نیا بھی خاصی تعداد میں جمع ہوا اور ہو رہا ہے۔ کافی بھیج چکے اور ساتھ ساتھ پیکنگ کر کے بھیج رہے ہیں۔
پیکنگ بے حد ضروری ہے۔ زلزلہ زدگان کے لیے بھی ہم نے لفافے میں لکھ لکھ کے سائز اور دیگر معلومات رکھی تھیں۔ اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔
ابھی چند دن پہلے لاہور جانا ہوا تو اپنی خالہ زاد کے گھر سے بہت بڑا گٹھڑ لائی تھی اور اس کی چیزیں بھی پیک کی ہیں۔
اللہ پاک قبول فرمائے اور مستحقین تک یہ مدد ضرور پہنچائے۔ آمین!
 
آمین
 
بالکل درست فرمارہی ہیں آپ
 
سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اتنی فلاحی تنظیمیں کام کررہی ہیں پھر بھی لوگوں کا یہ حال ہے کہ کھانے کو ترس رہے ہیں ۔ جے ڈی سی اور دیگر فلاحٰ تنظیموں سے گذارش ہے کہ آپ اگر ویڈیو بنا رہے ہیں تو متاثر افراد کے پاس جاکر بنائیں
 
جاسمن

لائبریرین
ستلج میں بھی پانی کا لیول بڑھ رہا ہے اور بہت سی بستیاں زیرآب آنے کے بارے میں خبروں میں بتا رہے ہیں۔
اللہ پاک خیر کرے۔ رحم فرمائے۔ آمین!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تصاویر مدد کرنے کی تحریک دیتی ہیں بالکل ٹھیک لیکن جن افراد کو مدد دی جا رہی ہو، ان کی تصاویر نہیں لینی چاہئیں۔
ہم نے کوشش کی کہ اشیاء کی تصاویر لے لیں یا مدد دینے والوں کی یا علاقے کی۔ بس۔
الحمدللہ ہم نے اب تک تقریباً دو لاکھ پندرہ ہزار روپیہ اکٹھا کر لیا ہے۔ دو لاکھ بھیج چکے اور پندرہ ابھی بھیجنا ہے۔ الحمدللہ خوردونوش کی اشیاء اور دیگر سامان پرانا اور نیا بھی خاصی تعداد میں جمع ہوا اور ہو رہا ہے۔ کافی بھیج چکے اور ساتھ ساتھ پیکنگ کر کے بھیج رہے ہیں۔
پیکنگ بے حد ضروری ہے۔ زلزلہ زدگان کے لیے بھی ہم نے لفافے میں لکھ لکھ کے سائز اور دیگر معلومات رکھی تھیں۔ اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔
ابھی چند دن پہلے لاہور جانا ہوا تو اپنی خالہ زاد کے گھر سے بہت بڑا گٹھڑ لائی تھی اور اس کی چیزیں بھی پیک کی ہیں۔
اللہ پاک قبول فرمائے اور مستحقین تک یہ مدد ضرور پہنچائے۔ آمین!
اللہ پاک ہر اس شخص کو دونوں جہانوں کی خوشیاں عطاء فرمائے جو کسی بھی صورت میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔ چاہے وہ محض دعا کی صورت میں ہی کیوں نہ ہو۔
 
جاسمن

لائبریرین
بچی لے گئے۔
پیارے مالک! آپ ہر چیز پہ قادر ہیں۔ اس بچی کی، سب بچوں کی حفاظت کریں۔ پیارے رب! ہمیں معاف کر دیں۔ ایسے لوگوں کو، ہم سب کو ہدایت دیں۔ پیارے اللہ ! ایسا نہ ہونے دیں۔
ایک تو سیلاب کی وجہ سے وہ تباہ حال ہیں داتا میرے۔۔۔ میرے مالک! رحم کریں۔ رحم کریں۔ مغرب کا وقت ہے۔۔۔ پیارے اللہ ! حفاظت فرمائیں۔ رحم کریں۔ باحفاظت بچی کو اس کے والدین سے ملا دیں۔
آمین!
ثم آمین!
 
Top