پاکستان میں ڈرون اور خودکش حملوں کا موازنہ

عاطف بٹ

محفلین
08_02.jpg

ربط
 
عاطف بٹ

محفلین

عاطف بٹ

محفلین
عاطف صاحب معذرت کے ساتھ ہمارے ادارے تحقیق کے قائل نہیں
یہ امریکی اعداد و شمار ہیں موازنہ کیجیے
http://www.longwarjournal.org/pakistan-strikes.php
لانگ وار جرنل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کا گہرائی سے جائزہ لینا پڑے گا کیونکہ ان کے پاس 2004ء اور 2005ء کے اعداد شمار موجود نہیں ہیں جس کا اعتراف انہوں نے خود بھی کیا ہے۔ جہاں تک ڈرون حملوں کی تعداد کا تعلق ہے، ’جنگ‘ نے ان کی تعداد اپنے گوشوارے میں 334 بتائی ہے اور لانگ وار جرنل نے 333۔ سو، حملوں کی تعداد تو تقریباََ ایک جتنی ہی ہے۔
اگر آپ کی نظر سے گارڈین سمیت دیگر معروف جرائد کے مرتب کردہ اعداد و شمار گزرے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہر ادارے کی طرف سے بتائے جانے والے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے اعداد و شمار مختلف ہیں اور اس ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ جن علاقوں میں یہ حملے ہوتے ہیں وہاں سے مذکورہ تعداد کے حوالے سے صحیح معلومات نہیں مل پاتیں۔
 
عسکری

معطل

یہی ان حملوں کی وجہ بھی ہے کیونکہ وہ کسی قائدے قانون کے نیچے رہنے والے علاقے نہیں بلکہ نو مینز لینڈ ہیں :rolleyes:
 
عاطف بٹ

محفلین
Mr. Obama embraced a disputed method for counting civilian casualties that did little to box him in. It in effect counts all military-age males in a strike zone as combatants, according to several administration officials, unless there is explicit intelligence posthumously proving them innocent.
ایک طویل آرٹیکل سے اقتباس
اس طرح کے طریقے استعمال کر کے کسی بھی شخص کی ہلاکت کے بعد اطلاعات کو منظر عام پر صرف اس صورت میں لایا جاتا ہے اگر وہ واقعی عسکریت پسند ہو، بصورت دیگر معلومات کو عوام تک نہیں پہنچایا جاتا کیونکہ ان کے منظر عام پر آنے سے انتظامیہ کو نقصان ہوتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
عاطف بٹ بھائی جبکہ ہمیں پتہ ہے کہ ڈرون اور خودکش حملوں کے پیچھے ایک ہی طاقت کارفرما ہے تو یہ اعداد و شمار اسی کی تصدیق کر رہے ہیں۔
 
لیکن اس گراف سے ایک بات تو ضرور ثابت ہوئی۔۔۔وہ یہ کہ خودکش حملے پہلے ہوتے ہیں اور ڈرون حملے بعد میں۔۔۔یعنی اس سے اس تاثر کی نفی ہوتی ہے کہ جی خودکش حملے دراصل ڈرون حملوں کا ردعمل ہیں۔۔۔اعداد و شمار تو اسکے برعکس بتا رہے ہیں۔۔۔:)
 
زرقا مفتی

محفلین
لیکن اس گراف سے ایک بات تو ضرور ثابت ہوئی۔۔۔ وہ یہ کہ خودکش حملے پہلے ہوتے ہیں اور ڈرون حملے بعد میں۔۔۔ یعنی اس سے اس تاثر کی نفی ہوتی ہے کہ جی خودکش حملے دراصل ڈرون حملوں کا ردعمل ہیں۔۔۔ اعداد و شمار تو اسکے برعکس بتا رہے ہیں۔۔۔ :)
وہ کس طرح؟؟؟ گراف تو صرف ہر سال میں ہونے والے ڈرون یا خودکش حملوں کی تعداد بتا رہا ہے ہر ایک حملے کی تاریخ دیکھنے کے لئے درج ذیل ربط پر جائیے
http://pakistanbodycount.org
 
Top