پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

سید ذیشان

محفلین
ویسے WHO کی جہاں تک ایکسپوژر کی تعریف دیکھی ہے اس میں یہ ہے کہ ایک میٹر کے فاصلے میں 5 منٹ سے زیادہ رہیں تو وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ اگر جماعت میں نمازیں پڑھنے پر بضد ہیں تو فرض نماز ایک یا دو منٹ میں پڑھا کر لوگوں کو گھر بھیجنا چاہیے۔ ظاہری بات ہے، جماعت سے نماز افضل ہے لیکن واجب نہیں۔
 
عرفان سعید

میرے خیال میں انسانی جان کی حرمت تو کعبہ کے برابر قرار دی گئی ہے۔ معمولی خطرہ مول لینے کی بھی گنجائش نہیں رکھنی چاہیے۔
 
مسئلہ یہ ہے کہ برصغیر کے مولانا حضرات کو ہر ایک بات میں سازش نظر آتی ہے۔ جبکہ عرب میں عقل استعمال کر کے درست فیصلے لئے گئے ہیں۔ ایران میں بھی اسی ہٹ دھرمی نے کام خراب کیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ برصغیر کے مولانا حضرات کو ہر ایک سازش نظر آتی ہے۔ جبکہ عرب میں عقل استعمال کر کے درست فیصلے لئے گئے ہیں۔ ایران میں بھی اسی ہٹ دھرمی نے کام خراب کیا۔
اس سازشی جین کو ڈی این اے سے نکالنا ہوگا وگرنہ یہ ممالک کبھی نہیں سدھر سکتے۔
 
عرفان سعید

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ برصغیر کے مولانا حضرات کو ہر ایک بات میں سازش نظر آتی ہے۔ جبکہ عرب میں عقل استعمال کر کے درست فیصلے لئے گئے ہیں۔ ایران میں بھی اسی ہٹ دھرمی نے کام خراب کیا۔
میرا مشاہدہ یہ ہے کہ برصغیر میں دین کے معاملے میں بے جا غلو کرنا دین داری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس سازشی جین کو ڈی این اے سے نکالنا ہوگا وگرنہ یہ ممالک کبھی نہیں سدھر سکتے۔
سازشیں کی بھی کافی کی گئی ہیں تو تھوڑا پیرانائڈ ہونا بنتا بھی ہے۔ یعنی دودھ کا جلا لسی بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ پھونکنے کی حد تک ٹھیک ہے۔ لیکن یہاں تو لسی گرائی جا رہی ہے۔ جس پر افسوس ہوتا ہے۔
 
اسلام آباد کے علاقے ‏بہارہ کہو میں 13 کرونا کیسز سامنے آنے کے باوجود لوگ محتاط نہ ہوئے تو پورے علاقے کو سیل کرنا پڑا، پنڈی میں ایک ہی تھانے کی حدود میں دو مقامات سے تین تین مریضوں کو ڈھونڈ کر نکالا گیا، ان میں سے تین لندن پلٹ اور ایک حال ہی میں سعودیہ سے آیا تھا ۔۔ یہ سب اپنے تئیں بہت ہوشیار تھے اور سرکار کی آنکھوں میں "دھول" جھونک کر اپنے، اپنے خاندانوں اور عزیزو اقارب کی علاوہ پورے علاقے کیلئے رسک بنے ہوئے تھے۔۔ الله جانے (اور اللہ نہ کرے ) کس حد تک "کامیاب " بھی ہو چکے ہوں ۔۔
 
معلوم نہیں یہ لوگ چھپتے کیوں ہیں۔ اس کی مجھے سمجھ نہیں آئی ابھی تک!
 
جاسم محمد

محفلین
یہ سب اپنے تئیں بہت ہوشیار تھے اور سرکار کی آنکھوں میں "دھول" جھونک کر اپنے، اپنے خاندانوں اور عزیزو اقارب کی علاوہ پورے علاقے کیلئے رسک بنے ہوئے تھے۔۔ الله جانے (اور اللہ نہ کرے ) کس حد تک "کامیاب " بھی ہو چکے ہوں ۔۔
انتہائی افسوس ناک۔ لگتا نہیں ہے کہ عام لوگ کورونا وائرس و لاک ڈاؤن کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔
 
Top