پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

جاسم محمد

محفلین
image.png
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اور اب عالمی مرض کا عدد بھی ایک ملین کی حد عبور گیا-1,040,499- ۔ امریکہ اٹلی اور سپین سر فہرست ہیں ۔
پچپن ہزار اموات۔ :(
 

جاسم محمد

محفلین
شرح اموات بہت زیادہ ہے پاکستان کا۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ رحم فرمائیں
سرکاری و ریاستی احکامات کو جب عوام ہوا میں اُڑائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ برطانیہ میں لندن کے بعد سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز برمنگھم شہر کے ہیں جہاں برصغیری تارکین وطن بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اور وہ انڈو پاک کی طرح برطانیہ کی حکومت و ریاست کے احکامات نہیں مان رہے۔
Khalid Mahmood, Birmingham Perry Barr MP, has said older Muslim and Sikh people in the area may be struggling to adhere to government guidelines about physical distancing because of their desire to continue with their religious practices
Coronavirus cases in Birmingham and the Midlands, mapped
 

آورکزئی

محفلین
سرکاری و ریاستی احکامات کو جب عوام ہوا میں اُڑائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ برطانیہ میں لندن کے بعد سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز برمنگھم شہر کے ہیں جہاں برصغیری تارکین وطن بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اور وہ انڈو پاک کی طرح برطانیہ کی حکومت و ریاست کے احکامات نہیں مان رہے۔
Khalid Mahmood, Birmingham Perry Barr MP, has said older Muslim and Sikh people in the area may be struggling to adhere to government guidelines about physical distancing because of their desire to continue with their religious practices
Coronavirus cases in Birmingham and the Midlands, mapped

متفق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے حالات میں سب نے ایک ہونا ہے اور سرکاری ر ریاستی اداروں کے احکامات کو ماننا چاہیئے۔۔۔
ریاست کو بھی بروقت اور سخت اقدامات کرنے چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
کراچی میں نماز جمعہ سے روکنے پر شہریوں کا پولیس پر تشدد
ویب ڈیسک جمع۔ء 3 اپريل 2020
2028487-police-1585913340-440-640x480.jpg

پولیس نے مسجد کے امام کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو شہری مشتعل ہوگئے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک کرفیو جیسا لاک ڈاؤن کیا گیا اور کسی کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

لیاقت آباد کے علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک مسجد کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے پابندی کے باوجود جمعہ کا اجتماع کرنے پر مسجد کے امام کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو شہری مشتعل ہوگئے اور پولیس و رینجرز پر دھاوا بول دیا۔

شہریوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو تھپڑ، لاتے اور گھونسے مارے۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو بچاکر علاقے سے نکالا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی۔

---
یہ اجتماعی جہالت اور قبائلی معاشرہ بھی حکومت کا قصور ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
کینیڈا سے وطن پہنچنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا کی تصدیق
ویب ڈیسک پير 6 اپريل 2020
2029437-piax-1586157113-102-640x480.jpg

برطانیہ سے آنے والی پرواز میں بھی تین مسافر مشتبہ نکلے


اسلام آباد: کینیڈا سے وطن واپس آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا عملہ ٹورنٹو سے پرواز لے کر واپس آیا تھا، اسکریننگ کے دوران پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تصدیق کی ہے کہ پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر 3 ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے کے پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا نے خدشات کے پیش نظر پروازیں اڑانے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ سے آنے والی پرواز میں بھی تین مسافر مشتبہ نکلے، پرواز پی کے 792 کے زریعے برمنگھم سے 132 مسافرلیکر اسلام آباد پہنچی تھی، دوران اسکریننگ 3 مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ نکلا، یاسر، علی اور یاور کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر طیارے میں موجود تمام 129 مسافروں کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا جہاں مسافروں کے سمپلز ہوٹلوں بھی لیے جائیں گے اور کوروناوائرس ٹیسٹ منفی آنے پرمسافروں کو گھر جانے کی اجازت ملے گی۔
 
Top