پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

محمد وارث

لائبریرین
سندھ میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط شرح سے کورونا کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰ سندھ
ویب ڈیسک ہفتہ 11 اپريل 2020
2031089-muradalishah-1586594693-545-640x480.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے، وزیراعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط شرح سے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئیں جوکہ زیادہ ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے جس کی وجہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل نہیں ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن پر جب تک سختی سے عمل ہو رہا تھا تو صورتحال بہتر تھی، ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سخت کیا جارہاہے۔
یہ صورتحال تشویش ناک ضرور ہے لیکن اس کی وجہ ہے کہ محدود پیمانے پر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور وہ بھی رینڈم نہیں ہیں۔ اگر آپ ایک دن میں پانچ سو ایسے افراد کا ٹیسٹ کریں گے جن کے بارے میں پہلے ہی شک ہے اور ان کی علامات بھی ہیں اور اسکریننگ بھی ہو چکی ہے تو ظاہر ہے ان میں سے 100 تو پازیٹو نکل ہی آئیں گے۔ یہی اگر پانچ ہزار رینڈم ٹیسٹ ہوئے ہوتے تو شرح چار پانچ فیصد سے زیادہ نہ ہوتی۔
 
زیک

مسافر

جارجیا کل ٹیسٹ: 51715
مثبت: 12261
شرح: 24 فیصد

Georgia Department of Public Health COVID-19 Daily Status Report
 
سندھ میں مسلسل دوسرے جمعے بھی مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی
ویب ڈیسک جمعرات 9 اپريل 2020
2030521-lockdownkarachi-1586453409-135-640x480.jpg

جمعے کو تین گھنٹے کے لیے لاک ڈاؤن سے مستثنی کاروبار بھی بند رہیں گے، محکمہ داخلہ سندھ۔ فوٹو، فائل

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے لاک ڈاؤن میں جمعہ کو 3 گھنٹے کے لئے مزید سختی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور نماز جمعہ کے اجتماعات بھی محدود رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق جمعہ کےروز لاک ڈاون کے دوران پابندیوں کا اطلاق مزید سخت ہوگا۔دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ عوامی نقل وحرکت مکمل محدود ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق جمعے کو دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک پابندی سے مستثنی کاروبار بھی بند رہیں گے۔ مساجد میں نماز جمعہ کے محدود اجتماعات ہوں گے اور صرف پیش امام، موذن اور خدام سمیت پانچ افراد شریک ہوسکیں گے۔

لاک ڈاؤن میں سب سے پہلی نرمی مساجد کے لیے ہوگی، وزیر اطلاعات سندھ

دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج تمام شہری جمعہ کی نماز گھروں پر ادا کریں، لاک ڈاؤن میں سب سے پہلے نرمی مساجد کے لیے ہوگی، عمران خان کورونا کے معاملے پر صرف سیاست کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شب برأت میں 99 فیصد لوگوں نےگھروں پررہ کر ہی عبادت کی اسی طرح عوام آج بھی سندھ حکومت سےتعاون کریں، 14 اپریل کے بعد لوگ محدود تعداد میں مساجد میں آئیں گے تاہم بچے اور بزرگ مساجد نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سے 3 بجے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران اسپرے کیا جائے گا، 2 روز سے لاک ڈاؤن میں مزیدسختی کی گئی ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایات دیں تھیں، ہمیں لوگوں کو محدود رکھ کر محفوظ بنانا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ریلیف کمیٹی میں یوسیز چیئرمینز کو بھی شامل کیا ہے، وفاقی حکومت کورونا سے متعلق سنجیدگی دکھارہی، لاک ڈاؤن کا اصل مقصد رش کم کرنا اور لوگوں کو محدود کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے ہماری طلب کے مطابق ٹیسٹ کٹس فراہم نہیں کی گئیں، ہم چیزوں کو متنازع نہیں بنانا چاہتے مگر وزیر اعظم کورونا کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں، ان کا مقصد سستی شہرت حاصل کرنا ہے اور وہ اب تک کنٹینر والی سیاست کررہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے 18 روز میں 2378 افراد گرفتار

شہر میں جاری لاک ڈاؤن کے 18 ویں روز بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں 2378 افراد کو گرفتار کر کے 103 موٹر سائیکلوں اور 3 کاروں کو بھی تحویل میں لے لیا۔
جمعہ کے دن آپ کہیں پر بھی ہوں کام پر ہوں یا گھر پر باہر نہ نکلیں تو زیادہ بہتر ہے ہم لوگ غلطی سے میں اور میرا دوست اسکوٹر پر باہر نکل گئے دیکھا تو سارے راستے بند شاہراہِ فیصل کو چھوڑ کر بھینس کالونی والا راستہ لیا تو وہ بھی دو تین جگہ پر ٹینکر لگا کر بالکل بند کیا ہوا تھا پھر ہم ریڑھی گوٹھ والے راستے سے بہت ہی مشکلوں سے نکل کر آگے آئے تو کورنگی میں ہمیں ڈبل سواری دیکھ کر پولیس والوں نے فوراً ہمارے آگے گاڑی لگادی جیسے پولیس والوں نے بہت بڑے مجرم پکڑ لئے ہوں بس وہاں پر اللہ نے عزت رکھ لی اُن کو بتایا ہم نے کے ہم بھی آپ کے ہی پیٹی بھائی ہیں تو اُس نے اپنے سپاہی کو کہا اِن کو جانے دو بس ڈنڈا پڑتے پڑتے رہ گیا ۔پھر وہاں سے نکلے تو سنگل چورنگی سے شاہ فیصل آنا تھا چونکہ پُل پر ناکہ لگا کر بند کیا ہواتھا تو پیدل ہی جانے میں عافیت سمجھی پر شاید کسی اللہ والے کو میری حالت پر رحم آگیا ہوگا دھوپ میں دیکھ کر لفٹ دے دی اور میں پُل پار کرکے شاہ فیصل دو نمبر تک آگیا بس وہاں سے میرا گھر تھوڑا ہی دور تھا اسی لئے اب آپ بھی دیکھ بھال کر ہی نکلیں تو بہتر ہے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
جمعہ کے دن آپ کہیں پر بھی ہوں کام پر ہوں یا گھر پر باہر نہ نکلیں تو زیادہ بہتر ہے ہم لوگ غلطی سے میں اور میرا دوست اسکوٹر پر باہر نکل گئے دیکھا تو سارے راستے بند شاہراہِ فیصل کو چھور کر بھینس کالونی والا راستہ لیا تو وہ بھی دو تین جگہ پر ٹینکر لگا کر بالکل بند کیا ہوا تھا پھر ہم ریڑھی گوٹھ والے راستے سے بہت ہی مشکلوں سے نکل کر آگے آئے تو کورنگی میں ہمیں ڈبل سواری دیکھ کر پولیس والوں نے فوراً ہمارے آگے گاڑی لگادی جیسے پولیس والوں نے بہت بڑے مجرم پکڑ لئے ہوں بس وہاں پر اللہ نے عزت رکھ لی اُن کو بتایا ہم نے کے ہم بھی آپ کے ہی پیٹی بھائی ہیں تو اُس نے اپنے سپاہی کو کہا اِن کو جانے دو بس ڈنڈا پڑتے پڑتے رہ گیا ۔پھر وہاں سے نکلے تو سنگل چورنگی سے شاہ فیصل آنا تھا چونکہ پُل پر ناکہ لگا کر بند کیا ہواتھا تو پیدل ہی جانے میں عافیت سمجھی پر شاید کسی اللہ والے کو میری حالت پر رحم آگیا ہوگا دھوپ میں دیکھ کر لفٹ دے دی اور میں پُل پار کرکے شاہ فیصل دو نمبر تک آگیا بس وہاں سے میرا گھر تھوڑا ہی دور تھا اسی لئے اب آپ بھی دیکھ بھال کر ہی نکلیں تو بہتر ہے۔
چلہ کاٹ لیں، اعتکاف بیٹھ جائیں۔ کوئی کتاب لکھنے کی ناکام کوشش کر لیں، گرافک ڈیزائننگ کا کوئی آن لائن کورس کر لیں، مگر گھر بیٹھ جائیں۔ آپ اور آپ کا دوست غلطی سے کہاں چلے گئے تھے؟ آپ کو ایک عدد ڈنڈا رسید کیوں نہ ہو پایا؟ کیا آپ واقعی پولیس میں ہیں؟ اور، اگر وہ تفتیش کرتے اور آپ پولیس والے نہ نکلتے تو الگ کیس کھل جانا تھا۔ گھر کا پنچھی بننا سیکھیں!
 
وہ کہنے پر نہیں چھوڑتے وہاں کارڈ دکھاکر ہی جان چھوٹتی ہے۔
 
آورکزئی

محفلین
یہ صورتحال تشویش ناک ضرور ہے لیکن اس کی وجہ ہے کہ محدود پیمانے پر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور وہ بھی رینڈم نہیں ہیں۔ اگر آپ ایک دن میں پانچ سو ایسے افراد کا ٹیسٹ کریں گے جن کے بارے میں پہلے ہی شک ہے اور ان کی علامات بھی ہیں اور اسکریننگ بھی ہو چکی ہے تو ظاہر ہے ان میں سے 100 تو پازیٹو نکل ہی آئیں گے۔ یہی اگر پانچ ہزار رینڈم ٹیسٹ ہوئے ہوتے تو شرح چار پانچ فیصد سے زیادہ نہ ہوتی۔

ٹیسٹ زیادہ کرنے ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں متحدہ عرب امارات میں 6لاکھ کے قریب ٹیسٹ ہوچکے ہیں ابھی تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ٹیسٹ زیادہ کرنے ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں متحدہ عرب امارات میں 6لاکھ کے قریب ٹیسٹ ہوچکے ہیں ابھی تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ٹیسٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے تو کم سے کم ٹمپریچر چیک کرنے والی مشین کو ہر ناکے پر لگا دیا جائے۔
AP_20027491503653-1280x720.jpg
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
چلہ کاٹ لیں، اعتکاف بیٹھ جائیں۔ کوئی کتاب لکھنے کی ناکام کوشش کر لیں، گرافک ڈیزائننگ کا کوئی آن لائن کورس کر لیں، مگر گھر بیٹھ جائیں۔ آپ اور آپ کا دوست غلطی سے کہاں چلے گئے تھے؟ آپ کو ایک عدد ڈنڈا رسید کیوں نہ ہو پایا؟ کیا آپ واقعی پولیس میں ہیں؟ اور، اگر وہ تفتیش کرتے اور آپ پولیس والے نہ نکلتے تو الگ کیس کھل جانا تھا۔ گھر کا پنچھی بننا سیکھیں!
یہ عجیب قوم ہے جو ہر ریاستی و حکومتی حکم کے خلاف جانے کو "ایڈونچرزم" سمجھتی ہے۔ اس لئے جو کام سرکار نے منع کر رکھا ہے وہ تو ضرور کرکے دیکھنا ہے تاکہ اس بات کا سُراغ لگایا جا سکے کہ کس وجہ سے منع کیا ہے۔ نیز یہ کہ حکومت کی رٹ کتنی مضبوط ہے :)
 
گھر میں بیٹھنا کون نہیں چاہتا پر ہمیں چھٹیاں نہیں ملیں اُس وقت میں کسی ایڈونچرزم سے نہیں کام سے آرہا تھا
 
شمشاد خان

محفلین
آج کی خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھریلو تشدد کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اور یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں، دنیا کے کئی ایک ممالک سے اس کی اطلاعات آ رہی ہیں۔
 
Top