پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق مزید پابندیاں لگائی جائیں گی، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل
لاہور: وزیراعظم عمران خان نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں ایس اوپیز پرعمل درآمد سخت کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا، تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے لاہور میں بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ لاہور سمیت کسی بھی ضلعی کو مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا، شہروں کو ٹاون کی سطح پر لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا، لاہور میں بھی صرف ریڈ زون بنائے گئے علاقوں کو لاک ڈاون کیا جائے گا، جب کہ 30 جون تک ایک ہزار نئے ایچ ڈی یوز مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں مارکیٹیوں کو بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور مارکیٹیوں کو بند کرنے کی بجائے ایک وارننگ مزید دینے پر اتفاق ہوگیا، جب کہ صوبے بھر میں فیس ماسک کا استعمال لازم قرار دینے کا فیصلہ ہوا اور کہا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ مارکیٹ، دکان، پلازہ یا بلڈنگ لاک ڈاؤن کردی جائے گی۔