پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

عرفان سعید

محفلین
960x0.jpg

کرونا کی موجودہ صورتِ حال
162 ممالک تک پہنچ چکا ہے۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین

عرفان سعید

محفلین
میں ورلڈومیٹر پر فالو کر رہا ہوں۔ میپ کچھ مختلف اعداد و شمار دکھا رہا ہے۔ شاید اپڈیٹڈ نہ ہو!

Coronavirus Update (Live): 182,723 Cases and 7,174 Deaths from COVID-19 Virus Outbreak - Worldometer
جو اعداد و شمار الف نظامی بھائی نے دئیے ہیں وہ سرکاری ہیں، یعنی کم از کم اتنے تو ہیں ہی!!!
 

الف نظامی

لائبریرین
جو اعداد و شمار الف نظامی بھائی نے دئیے ہیں وہ سرکاری ہیں، یعنی کم از کم اتنے تو ہیں ہی!!!
لیکن عرفان سعید کی دی گئی تصویر مبالغہ انگیز ہے کہ 183 مریض ہونے کے حساب سے دائرے بہت بڑے دکھائے گئے ہیں۔
مزید یہ کہ ان کی تصویر کے دائیں طرف نیچے کونے میں ریفرینس ESRI,USGS کا ہے جب کہ تصویر کا ریفرینس طلب کرنے پر فراہم کردہ لنک سے جو نقشہ ظاہر ہوتا ہے اس میں دائیں طرف نیچے کونے میں ریفرینس ESRI,FAO,NOAA کا ہے۔
 

ایم اے

معطل
ڈر کی مارکیٹینگ اور خوف کے سہولت کار۔
جو کام سندھ، پنجاب اور بلوچستان انتظامیہ نے کیا وہ آپ مجھ پر کیسے ڈال سکتے ہیں۔ میں نے زمینی حقائق بتادیے، آپ اسے کوئی اور نام دینا چاہتےہیں تو ضرور دیں، میں کیسے منع کرسکتا ہوں۔
 

ایم اے

معطل
۴) شنید ہے کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے مریضوں کا راز عالمی اداروں سے فنڈ ہتھیانا ہے۔۔۔
یہ بات صحیح ہے یا غلط؟؟؟
کیا بلی تھیلے سے باہر آگئی؟

کورونا وائرس کے باعث دنیا پاکستان جیسے ممالک کا قرضہ معاف کرنے کا سوچے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا پاکستان جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک کا قرضہ معاف کرنے کے بارے میں سوچے۔

امریکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ترقی پزیر ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا دنیا پاکستان جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک کا قرضہ معاف کرنے کے بارے میں سوچے، اس اقدام سے ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ملک میں پھیلا تو معیشت بحال کرنے کی کوششوں کو سنگین نقصان ہوگا جب کہ اتنے بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس طبی سہولتیں ناکافی ہیں۔

طالبان امریکا مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کے حوالے سے افغان صدر کا بیان مایوس کن ہے، حکومت میں آنے کے بعد امریکا کے ساتھ افغان امن معاہدے پر کام کیا، افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جانی چاہیے جب کہ پاکستان اب امن کے لیے امریکا کا ساتھی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا پاکستان جیسے ممالک کا قرضہ معاف کرنے کا سوچے، وزیراعظم - ایکسپریس اردو
 

سید ذیشان

محفلین
میں ابھی شاہزیب خانزادہ کا پروگرام سن رہا ہوں۔ وزارئے صحت اور بلوچستان کے وزیر اعلی کا انٹرویو سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ ان کی incompetence حد سے زیادہ اور ناقابل یقین ہے۔ پاکستان کی اللہ حفاظت فرمائے!
 

فرقان احمد

محفلین
بہتر ہو گا کہ اگر مریضوں کی تعداد تین سو سے متجاوز ہو تو کم از کم دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کیا جائے تاکہ بیماری کم سے کم پھیلے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہاولپوروزیر اعلی پنجاب, ملٹری سیکٹری اور ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں کرونا حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں اجلاس شروع...

بہاولپور ڈپٹی کمشنر شوزب سعید سے تفصیلات طلب کر لی گی...

بہاولپور میں تفتان سے دو ہزار میں سے 1300 زایرین کو اسلامیہ یونیورسٹی اور سندھ سے 70 مریضوں کو بہاولپور شفٹ کیا جاے گا..

بہاولپورشفٹنگ کے دوران بہاولپور کو 7 دن کے لیے مکمل لاک ڈاون کرنے کی تجو یز ذرائع

بہاولپور 48 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے....
 

فرقان احمد

محفلین
بہاولپوروزیر اعلی پنجاب, ملٹری سیکٹری اور ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں کرونا حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں اجلاس شروع...

بہاولپور ڈپٹی کمشنر شوزب سعید سے تفصیلات طلب کر لی گی...

بہاولپور میں تفتان سے دو ہزار میں سے 1300 زایرین کو اسلامیہ یونیورسٹی اور سندھ سے 70 مریضوں کو بہاولپور شفٹ کیا جاے گا..

بہاولپورشفٹنگ کے دوران بہاولپور کو 7 دن کے لیے مکمل لاک ڈاون کرنے کی تجو یز ذرائع

بہاولپور 48 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے....
لاک ڈاؤن ضروری ہے، یہ بہتر فیصلہ ہو گا۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہاولپور ہائیکورٹ بار کے صدر راجہ شکیل افتخار صاحب کا اقدام۔
بہاولپور کے سول ہسپتال اور اسلامیہ یونیورسٹی ہاسٹل میں دیگر شہروں سے کرونا مریضوں کو منتقل کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف ہائیکورٹ بہاولپور میں آج رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔
کمشنر بہاولپور پیش۔
ہائیکورٹ کے ڈبل بینچ جس کی سربراہی محترم جسٹس جناب شاہد جمیل صاحب کر رہے ہیں نے کمشنر بہاولپور کو تفصیلی و تحریری جواب عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
 
آخری تدوین:
Top