پاکستان نے یو ٹیوب بلاک کر دی ہے

سید ذیشان

محفلین
نہیں اس منافق کے بارہ میں خبر میڈیا نیوز پیپر اور ٹی وی نے دی۔
کیا آپ کو مزا آرہا ہے جو چیز غلط ہے اس کو غلط نہ بولا جائے۔
ہمیں تو رینبو سینٹر بھی بند کروادینا چاہیے کیونکہ اے ار وائی نیوزمیں "سرعام " میں جودیکھا وہ انتہائی بھیانک تھا۔
ایک زمانے میں ہم وہاں سے قرآن کی حدیث سی ڈی لیتے تھے اور میڈیکل سائنس کی سیڈی اور دیگر معلوماتی سی ڈی ملتی تھی
ابھی بھی ملتی ہوگی لیکن فخاشی کا کاروبار زیادہ ہے۔ اسی طرح بیوٹی پارلر کے بارہ میں دکھایا کہ ان کے اندر ناجائز کام ہوتے ہیں
ان سب کا حاصل پردہ ہے یعنی اس چیز کو بند کردیا جائے۔
مزید بحث میں پڑھنا نہیں چاہتا۔
جو بھی معلوماتی سی ڈی آپ وہاں سے لیتے تھے وہ سب کچھ اور اس سے بھی کہیں زیادہ یوٹیوب پر مفت مل جاتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پاکستان میں انٹرنیٹ ختم کر دینا چاہے اور کمپیوٹرز کی درآمد اور مینوفیکچرنگ پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے۔:waiting:
جو لوگ میری رائے سے متفق ہیں اللہ ان کو جزا دے۔
جو نہیں ، انہیں اللہ ہی پوچھے!

طنز اچھا کرتے ہیں آپ ۔ لیکن احتیاط کیا کریں، لوگ اسے بھی سنجیدہ سمجھ کر متفق اور غیر متفق کی ریٹنگز پاس کردیتے ہیں۔ :)
 
انتہا

محفلین
بجائے متحد ہونے کے ہم خود ہی ایک دوسرے سے اختلاف کر کر کے اپنے اندر اپنوں ہی کی نفرت کو جنم دے رہے ہیں۔
شاید یہ بھی ایک اسکیم تھی اس سانحے کے پیچھے۔
مسلمانوں میں افتراق اتنا بڑھ چکا ہے کہ چاہے کوئی صحیح بات ہو تو اسے غلط ثابت کرنے کے لیے بھی مسلمان ہی ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں۔ اور اسی طرح غلط بات کو بھی صحیح ثابت کرنے کے لیے سارا زور لگتا ہے۔ کیا یہ سب کچھ صحیح ہو رہا ہے ؟؟؟؟؟
کوئی بات ایسی ہے جس پر ہم متفق ہو سکیں؟؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
نہیں اس منافق کے بارہ میں خبر میڈیا نیوز پیپر اور ٹی وی نے دی۔
کیا آپ کو مزا آرہا ہے جو چیز غلط ہے اس کو غلط نہ بولا جائے۔
ہمیں تو رینبو سینٹر بھی بند کروادینا چاہیے کیونکہ اے ار وائی نیوزمیں "سرعام " میں جودیکھا وہ انتہائی بھیانک تھا۔
ایک زمانے میں ہم وہاں سے قرآن کی حدیث سی ڈی لیتے تھے اور میڈیکل سائنس کی سیڈی اور دیگر معلوماتی سی ڈی ملتی تھی
ابھی بھی ملتی ہوگی لیکن فخاشی کا کاروبار زیادہ ہے۔ اسی طرح بیوٹی پارلر کے بارہ میں دکھایا کہ ان کے اندر ناجائز کام ہوتے ہیں
ان سب کا حاصل پردہ ہے یعنی اس چیز کو بند کردیا جائے۔
مزید بحث میں پڑھنا نہیں چاہتا۔

بھیا اگر لوگ فروٹ کاٹنے والی چھری سے اپنا گلا کاٹنے لگ جائیں تو کیا گھر میں چُھر ی بھی نہیں رکھیں گے۔

بات صحیح استعمال کی ہوتی ہے، کوئی چیز بذاتِ خود اچھی بری نہیں ہوتی۔
 
Muhammad Qader Ali

لیکن بچوں کے ہاتھوں میں پستول نہیں ہونی چاہیے:)
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن بچوں کے ہاتھوں میں پستول نہیں ہونی چاہیے:)

کمپیوٹرز، انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اس کے معمولی نقصان سے کہیں زیادہ ہے، اس کی مثال کے لئے پستول ٹھیک نہیں ہے۔

بچوں کے ہاتھ میں پستول نہیں ہونی چاہیے، لیکن بچوں کو کمپیوٹر اور جدید سہولتوں سے واقف ہونا چاہیے۔
 
زبیر حسین

محفلین
بجائے متحد ہونے کے ہم خود ہی ایک دوسرے سے اختلاف کر کر کے اپنے اندر اپنوں ہی کی نفرت کو جنم دے رہے ہیں۔
شاید یہ بھی ایک اسکیم تھی اس سانحے کے پیچھے۔
مسلمانوں میں افتراق اتنا بڑھ چکا ہے کہ چاہے کوئی صحیح بات ہو تو اسے غلط ثابت کرنے کے لیے بھی مسلمان ہی ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں۔ اور اسی طرح غلط بات کو بھی صحیح ثابت کرنے کے لیے سارا زور لگتا ہے۔ کیا یہ سب کچھ صحیح ہو رہا ہے ؟؟؟؟؟
کوئی بات ایسی ہے جس پر ہم متفق ہو سکیں؟؟؟
شاید کوئی بات ایسی نہیں جس پر ہم متفق ہو سکیں۔۔۔:-(
 
زبیر حسین

محفلین
بھیا اگر لوگ فروٹ کاٹنے والی چھری سے اپنا گلا کاٹنے لگ جائیں تو کیا گھر میں چُھر ی بھی نہیں رکھیں گے۔

بات صحیح استعمال کی ہوتی ہے، کوئی چیز بذاتِ خود اچھی بری نہیں ہوتی۔
کیا آپ نہیں چاہتے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی اور جنہوں نے اس کی تشہیر کی ہمارے کسی عمل سے انہیں نقصان پہنچے؟
یوٹیوب کی اس طرح بندش سے کسی نہ کسی حد تک تو انہیں نقصان پہنچ ہی رہا ہو گا۔۔۔کیا آپ اس کے حق میں نہیں؟
اس عمل کو اس نظر سے دیکھیں۔۔۔جہاں تک بات ہے یوٹیوب کو بند ہونے کے باوجود کھولنے کی تو پاکستان میں جیالے کم نہیں۔۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
ابھی میں نے کوشش کی تو یوٹیوب میں سب سے پہلے برائی سامنے آئی
youtube%20ki%20haqeeqat_zps927f1c90.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا آپ نہیں چاہتے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی اور جنہوں نے اس کی تشہیر کی ہمارے کسی عمل سے انہیں نقصان پہنچے؟
یوٹیوب کی اس طرح بندش سے کسی نہ کسی حد تک تو انہیں نقصان پہنچ ہی رہا ہو گا۔۔۔ کیا آپ اس کے حق میں نہیں؟
اس عمل کو اس نظر سے دیکھیں۔۔۔ جہاں تک بات ہے یوٹیوب کو بند ہونے کے باوجود کھولنے کی تو پاکستان میں جیالے کم نہیں۔۔

بھائی میں پہلے ہی یہاں جواب دے چکا ہوں۔

میں اُن لوگوں سے مخاطب تھا جو انٹرنیٹ اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو ہی بند کردینے کے خواہشمند ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ابھی میں نے کوشش کی تو یوٹیوب میں سب سے پہلے برائی سامنے آئی

آپ نے کیسے رسائی حاصل کرلی یوٹیوب تک؟ پھر آپ کو ضرورت کیا پڑی وہاں جانے کی۔ ہم نے تو جب سے یہ بات سنی ہے آج تک یوٹیوب کھولی بھی نہیں ہے۔ نہ ہی کوئی مسلمان یہ سب دیکھنا اور سننا چاہتا ہے۔ ایسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کوئی دیکھنا چاہے تو ویڈیو ہوسٹنگ کے لئے یوٹیوب اکیلی سائٹ نہیں ہے۔

پھر احتجاج کے نام پر ہم لوگ کیا کچھ کر رہے ہیں؟ اس سے تو ہمارے اپنے زیادہ تکلیف میں آگئے ہیں۔ اور اس حرکت سے ہمارے دشمنوں کے جو عزائم اور توقعات تھیں وہ پوری ہورہی ہیں۔
 
زبیر حسین

محفلین
یہ دیکھیں:۔​
[Updated 5:04 p.m. Sept. 18: Saudi Arabia has also asked Google to “veil all YouTube links containing the film,” saying that if not, its communications commission would block the entire website, the Saudi Press Agency reported Tuesday afternoon. The website was later reported to be inaccessible in the country.
پوری خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔​
 
دراصل میں ابھی بیرون کے کام کاج میں ہوں ہوسکتا ساری ذندگی رک جاؤ یا دانہ پانی کے بعد ٹھکانے۔ اور میں صرف یہ دکھانے کے لیے گیا تھا کہ فخاشی زیادہ عملی کم،
الحمدللہ
 
یہ دیکھیں:۔​
[Updated 5:04 p.m. Sept. 18: Saudi Arabia has also asked Google to “veil all YouTube links containing the film,” saying that if not, its communications commission would block the entire website, the Saudi Press Agency reported Tuesday afternoon. The website was later reported to be inaccessible in the country.
پوری خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔​
بھئی سیدھی سی بات ہے یہ ویڈیو اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اگر ہولوکاسٹ کے خلاف کچھ کہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید یہودی اور "روشن خیال" دانشور بھول جاتے ہیں کہ ہٹلر سے بچانے کیلیے مسلمانوں نے ہی یہودیوں کو پناہ دی تھی
 
محمدصابر

محفلین
آپ نے کیسے رسائی حاصل کرلی یوٹیوب تک؟ پھر آپ کو ضرورت کیا پڑی وہاں جانے کی۔ ہم نے تو جب سے یہ بات سنی ہے آج تک یوٹیوب کھولی بھی نہیں ہے۔ نہ ہی کوئی مسلمان یہ سب دیکھنا اور سننا چاہتا ہے۔ ایسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کوئی دیکھنا چاہے تو ویڈیو ہوسٹنگ کے لئے یوٹیوب اکیلی سائٹ نہیں ہے۔

پھر احتجاج کے نام پر ہم لوگ کیا کچھ کر رہے ہیں؟ اس سے تو ہمارے اپنے زیادہ تکلیف میں آگئے ہیں۔ اور اس حرکت سے ہمارے دشمنوں کے جو عزائم اور توقعات تھیں وہ پوری ہورہی ہیں۔
یوٹیوب کل سے کئی رخ لے رہی ہے۔ پہلے بند ہونے کا پتہ چلا مگر میرے پاس سیکیور لنک پر کھل رہی تھی۔ پھر وہ بھی بند ہو گئی۔ اب سیکیور لنک پر کھلتی ہے لیکن ویڈیو کوئی نہیں چلتی۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
طنز اچھا کرتے ہیں آپ ۔ لیکن احتیاط کیا کریں، لوگ اسے بھی سنجیدہ سمجھ کر متفق اور غیر متفق کی ریٹنگز پاس کردیتے ہیں۔ :)
اجی لوگوں کا کیا۔۔۔ لوگ تو پیدائشی چریے ہوتے ہیں سالے میرے جیسے جو متفق کا بٹن دبا دیتے ہیں۔ :laughing:
 
منصور مکرم

محفلین
ہم نے سوچا تھا کہ حاکم سے کریں گے فریاد:confused:
وہ بھی کم بخت تیرا چاہنے والا نکلا:disappointed:

ہم نے فیس بک چھوڑا ،اسی وجہ سے کہ انکا رویہ دشمنوں والا ے۔اور آگئے گوگل پلس پر ،لیکن یہاں تو گوگل والے ان سے بھی کمینے نکلے۔اچھل اچھل کر دشمنی کا ثبوت دئے رہے ہیں، لیبیا کے سفیر کا ویڈیو تو ختم کر دیا لیکن اس گستاخانہ ویڈیو کو اور بھی آگے آگے لانے کی کوشش میں ہیں۔
 
Top