پاکستان نے یو ٹیوب بلاک کر دی ہے

سید ذیشان

محفلین
ہم نے سوچا تھا کہ حاکم سے کریں گے فریاد:confused:
وہ بھی کم بخت تیرا چاہنے والا نکلا:disappointed:

ہم نے فیس بک چھوڑا ،اسی وجہ سے کہ انکا رویہ دشمنوں والا ے۔اور آگئے گوگل پلس پر ،لیکن یہاں تو گوگل والے ان سے بھی کمینے نکلے۔اچھل اچھل کر دشمنی کا ثبوت دئے رہے ہیں، لیبیا کے سفیر کا ویڈیو تو ختم کر دیا لیکن اس گستاخانہ ویڈیو کو اور بھی آگے آگے لانے کی کوشش میں ہیں۔
درویش صاحب کدھر ٹیکنالوجی کے بے آب جنگل میں منزل مقصود کو ڈھونڈھتے پھر رہے ہیں۔ یہ سب سراب ہے۔ حقیقی درویشی سرابوں کو چھوڑ دینے سے حاصل ہوتی ہے۔
 

مخلصي رند

محفلین
یوٹیوب کل سے کئی رخ لے رہی ہے۔ پہلے بند ہونے کا پتہ چلا مگر میرے پاس سیکیور لنک پر کھل رہی تھی۔ پھر وہ بھی بند ہو گئی۔ اب سیکیور لنک پر کھلتی ہے لیکن ویڈیو کوئی نہیں چلتی۔ :)
بھئی یہ بہت اچھا فلٹر ہے اسے یوز کرو میں تو دو سال سے یوز کر رہا ہوں
 
ویب براؤزر ہے۔ جیسے فائر فاکس، گوگل کروم ہیں۔
یہ آئی پی بدل دیتا ہے۔ اب امریکہ کی آئی پی پر تو یوٹیوب بند نہیں نا۔۔
میں یو ٹیوب اسی پر کھولتا ہوں۔۔۔:)
 

سید ذیشان

محفلین
گستاخانہ وڈیو تو ابھی تک یوٹیوب پر موجود ہے۔ تو آپ یوٹیوب کیوں کھولنا چاہتے ہیں؟ کیا ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اتنی سی قربانی بھی نہیں دی جاتی؟
 

حسان خان

لائبریرین
گستاخانہ وڈیو تو ابھی تک یوٹیوب پر موجود ہے۔ تو آپ یوٹیوب کیوں کھولنا چاہتے ہیں؟ کیا ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اتنی سی قربانی بھی نہیں دی جاتی؟

گستاخانہ مواد تو پورے انٹرنیٹ پر موجود ہے، تو کیا میں انٹرنیٹ ہی استعمال کرنا چھوڑ دوں؟
 

منصور مکرم

محفلین
s.jpg
 
Top