بیلیسٹک میزائل ایک خاص مقصد کے لیے بنائے جاتے ہیں چاہے شارٹ رینج ہوں یا لانگ رینج۔ موجودہ دور میں اس میزائل کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ورنہ جنگ تو طالبان کی طرح "غیرتِ ایمانی" کے ساتھ عام شہریوں پر خود کش دھماکے کر کے بھی لڑی جا سکتی ہے۔ اسلام میں جنگ اور صلح کے اصول واضح ہیں اور اگر کسی کو علم میں نہ ہوں تو سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطالعہ کرے اور اگر پھر بھی سمجھ میں نہ آئیں تو خطباتِ علی رضہ کا مطالعہ کرے۔ دین جذبات کا نام نہیں بلکہ ایک حکمتِ عملی کا نام ہے۔ کسی خاص ماحول یا علاقے سے وابستگی کی وجہ سے شخصی جبلت اور فطرت کو دین کا نام دینا یا اس سے منسوب کرنا خود دین کے لیے باعثِ توہین ہے۔