پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

پاکستان کی ٹیم کینگروو لینڈ کے دورے پر ہے جہاں اسکو 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش جیت گئی۔
جسکا مطلب یوں بھی ہے کہ ہنوز شاہین پہلے نمبر پر ہی براجمان رہیں گے۔۔
 
دوسری ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز 7 وکٹ سے کامیاب !!


IMG-20191105-214533.jpg
 
تیسرا ٹی ٹوئنٹی پرتھ میں جاری۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں محض 106/8 رنز ہی بنائے ہیں۔

جواب میں آسٹریلیا 57/0
6 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل !!
 
پرتھ میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شاہین حاوی رہے۔
میچ کے اہم نکتے، بابر اعظم کی شاندار اننگ۔ اسد شفیق کی ہمیشہ کی طرح قابل اعتماد بیٹنگ اور مبینہ 16 سالہ نسیم شاہ کا دوسری اننگ میں مختصر اسپیل تھا۔۔۔

 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ آج کے ٹیسٹ میچ کا حال ہے۔ لنچ کے بعد پاکستان 75 پر صفر تھے، پھر 78 پر 4 ہو گئے اور اس وقت چائے کے وقفے پر 125 پر پانچ آؤٹ ہیں۔
شاباش شاہینو شاباش ۔
ویسے پاکستانی ٹیم کرکٹ کی خوب خدمت کر رہی ہے ۔ اوروں کی ریٹنگز کو اوپر لانے میں ۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستان 240 رنز بنا کر آل آؤٹ اور اس کے ساتھ ہی پہلے دن کا کھیل بھی ختم۔

دیکھتے ہیں اب نسیم شاہ سمیت پاکستانی فاسٹ باؤلرز کل کیا کرتے ہیں۔
 
میں میچ کی ایک گیند بھی نہ دیکھ پایا ابھی جھلکیاں دستیاب ہوتی ہیں تو دیکھتا ہوں۔ لیکن جس طرح کی پچ تھی ٹاس جیتنے پر پہلے باؤلنگ کا چانس نہیں لینا چاہیے تھا؟ کیا کہتے ہیں کرکٹوی اہل محفل ؟
 

محمد وارث

لائبریرین
دوسرے دن چائے کا وقفہ، آسٹریلیا کے بغیر نقصان کے 195 رنز۔

پاکستانی فاسٹ باؤلنگ بیٹری مکمل فلاپ، اور شاید اسی ڈر کی وجہ سے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ نہیں کی تھی۔
 
Top