پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

مصباح کو پہلے ہی اس جاب کے لئے نہیں آنا چاہیے تھا۔
خیر اب بھی استعفٰی دے کر شعیب/عبدالرزاق/ڈاکٹر نعمان/راشد خان/سکندر بخت جیسوں کو اوپن چیلنج دینا چاہیے لو بھئی بناؤ اور 2020 ورلڈ کپ جیت کر دیکھاؤ یا چلو 2021 ٹیسٹ چمپئین شپ یا پھر 2023 ایک روزہ ورلڈ کپ۔۔۔


 

جاسم محمد

محفلین
مصباح کو پہلے ہی اس جاب کے لئے نہیں آنا چاہیے تھا۔
خیر اب بھی استعفٰی دے کر شعیب/عبدالرزاق/ڈاکٹر نعمان/راشد خان/سکندر بخت جیسوں کو اوپن چیلنج دینا چاہیے لو بھئی بناؤ اور 2020 ورلڈ کپ جیت کر دیکھاؤ یا چلو 2021 ٹیسٹ چمپئین شپ یا پھر 2023 ایک روزہ ورلڈ کپ۔۔۔
سمجھ سے باہر ہے یہ معاملہ اتنا پیچیدہ کیسے ہے؟ پاکستان میں ماضی کے کرکٹ اسٹارز کی ایک پوری کھیپ موجود ہے۔ بجائے ان میں سے کسی کو چننے کے سب کو بلوا کر ہنگامی کانفرنس کروائیں ۔ کرکٹ بورڈ میں مسائل اور کھلاڑیوں کی ناقص پرفرمانس پر سب کی رائے لیں۔ اور ان کی روشنی میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل بنائیں۔
 
سیریز کینگروز کے نام شاہین پھر سے وائٹ واش


FB-IMG-1575276662625.jpg
 

آورکزئی

محفلین
آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی ہنگامی پریس کانفرنس ہار کی اصل زمہ داری سابقہ کرکٹ بورڈ اور کپتان سرفراز احمد پر عائد ہوتی ہے انہوں نے مصنوعی طریقے سے اپنی ریٹنگ بڑھائی ہوئی تھی،
 

جاسم محمد

محفلین
آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی ہنگامی پریس کانفرنس ہار کی اصل زمہ داری سابقہ کرکٹ بورڈ اور کپتان سرفراز احمد پر عائد ہوتی ہے انہوں نے مصنوعی طریقے سے اپنی ریٹنگ بڑھائی ہوئی تھی،
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا ٹریک ریکارڈ تو بھارت سے بھی برا ہے :)
آسٹریلیا سے مقابلہ ایسا ہی ہے جیسے سویلین حکومت کا اسٹیبلشمنٹ سے مقابلہ۔
 

جاسم محمد

محفلین
آسٹریلیا سے شکست پر پی سی بی کی قوم کو صبرکی تلقین
209456_3577325_updates.JPG


پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست پر پاکستانی عوام کو صبر کی تلقین کی ہے اور کہا ہے کہ راتوں رات سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔

‏ پاکستان کو آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچوں میں ایک ایک اننگز کے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں مسلسل 14 ٹیسٹ میچز ہار چکی ہے لیکن اس سیریز میں پاکستان ٹیم مقابلہ کرتے ہو ئے دکھائی نہ دی جس پر شائقین نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

‏چیف ایگزیکیٹو پی سی بی وسیم خان نے پاکستان ٹیم کی ہار پر آسٹریلیا میں ایک انٹرویو میں کہا کہ صبر بہت اہم ہوتا ہے، جب آپ جیتتے ہیں تو پھر شکست کا سامنا بھی ہوتا ہے لیکن شکست سے دنیا ختم نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں صبر کرنا چاہیے، ہم طویل المدتی کوششیں کر رہے ہیں اور یقین ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میں ساتویں اور ون ڈے میں چھٹے نمبر پر ہیں ،یہ محض اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسے راتوں رات تبدیل نہیں کر سکتے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوچز تبدیل کر دیں اور سب اچھا ہو جائے اور ہم دنیا بھر کو شکست دینا شروع کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا سسٹم تبدیل کرنا ہے، اس پر ٹائم ضرور لگ سکتا ہے لیکن نتائج سامنے آئیں گے۔

‏چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز اچھا نہیں رہا ہے لیکن آسٹریلیا میں جو بھی ٹیم آتی ہے اسے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز ٹف ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں پاکستان ٹیم کے لیے مثبت چیزیں بھی ہیں لیکن ہم اسے بھول جاتے ہیں لیکن آخری نتیجے کو صرف یاد رکھتے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ بابرا عظم نے غیر معمولی اننگز کھیلیں جب کہ بولنگ میں بھی کچھ اچھی چیزیں سامنے آئیں ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آسٹریلیا والے تو اچھے ہیں ۔ ہمیں دو متربہ بیٹنگ دیتے ہیں ۔ خود ایک مرتبہ ہی کرتے ہیں ۔
ایک شرارتی کاکے کی رائے ۔
 
Top