پاکستان کا دورہ زمبابوے

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 510 اسکور 8 کھلاڑی آؤٹ پر میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔

عابد علی 215 اسکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کا اسکور 35 ہے جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
40 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ بھی گر گئی۔

اگر یہی صورتحال رہی تو فالو آن ہونے کا سو فیصد امکان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 510 آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگ ڈیکلیر کر دی تھی۔

جواب میں زمبابوے نے اپنی پہلی اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 52 اسکور بنائے ہیں۔

شاہین، طابش، حسن اور ساجد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تیسرے دن کے کھیل کے شروع ہوتے ہی صرف ایک اسکور کے اضافے کے بعد زمبابوے کی پانچویں وکٹ گر گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن علی کی آدھ گھنٹے میں دوسری وکٹ
68 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی چھٹی وکٹ گر گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
زمبابوے کی پہلی اننگ 132 کے مجموعی اسکور پر ختم ہوئی۔

حسن علی نے اس اننگ میں 27 اسکور دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے زمبابوے کو فالو آن پر مجبور کر دیا۔

کھانے کے وقفے کے بعد زمبابوے دوسری اننگ شروع کرے گا۔

پاکستان کو ابھی بھی 378 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 
Top