پاکستان کا دورہ زمبابوے

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دنوں پاکستان کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد وہیں سے زمبابوے روانہ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ میں شاہینوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز 1-2 اور ٹی20 میچوں کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی تھی۔

آج سے زمبابوے میں تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیرز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

ٹی20 کا پہلے میچ آج دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہو گا۔ دوسرا میچ 23 اپریل اور تیسرا میچ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے اور تینوں میچ زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ 29 اپریل اور دوسرا ٹیسٹ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیسٹ میچ بھی ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچ دن کو ساڑھے بارہ بجے شروع ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے یکم جولائی 2018 سے 10 نومبر 2020 کے درمیان زمبابوے کے ساتھ پانچ ٹی20 میچ کھیلے ہیں اور سارے میچ جیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :

محمد رضوان
بابر اعظم
فاخر زمان
محمد حفیظ
حیدر علی
دانش عزیز
محمد نواز
فہیم اشرف
عثمان قادر
محمد حسنین
حارث رؤف

آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جا رہا ہے۔

Danish Aziz is making his debut today for Pakistan.
Looking forward for Danish Aziz performing in middle order and giving sixth bowling option to captain
 

شمشاد

لائبریرین
محمد رضوان اور بابر اعظم کریز پر۔

بابر اعظم کو ٹی20 میں تیز ترین اسکور 2000 مکمل کرنے کے لیے صرف 60 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فاخر زمان کی بہت ہی اونچی ہٹ اور پھر کیچ ڈراپ ہو گیا۔ اور کیچ چھوڑا بھی کپتان نے۔

اس سے پچھلے اوور میں رضوان کا کیچ ڈراپ ہوا تھا۔
 
Top