پاکستان کا پرستان : بہاولپور

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
غالب کے تو کیا ہی کہنے سبحان الله !
مگر اپ کی کہی بات پر کیسے ایمان لے آہیں ہم :)
چھوٹے میاں سبحان اللہ ، کہا جاتا ہے:angry:
اس لیے سبحان اللہ بڑے میاں نہیں ، چھوٹا نوشہ میاں خود ہے:blushing:

غیر متفق ہونے میں تو دیر نہیں لگائی اور ایمان لانے میں اتنا تامل؟:shock:
ویسےبھی میں چھوٹا غالب ہوں کوئی اشتہاری گجر یا سلطانہ ڈاکو تو نہیں8)
 
"شہر" کے لفظ پر ہنسی چھوٹ گئی
ہم تو سمجھ رہے تھے کہ اتنی شاندار عمارات کی تصویر دیکھ لینے کے بعد
آپکی سوچ میں کوئی تبدیلی رونما ہو چکی ہو گی مگر یہ ہماری خام خیالی ہی تھی محض..
اپ تو ابھی بھی وہیں ہیں جہاں سے چلے تھے:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اویس بھائی ، اتنی خوبصورت خوبصورتی شیئر کرنے کے لیے بے حد شکریہ ، خوش رہیے

اور اگر ممکن ہو تو صادق پبلک اسکول کی تصاویر بھی پلیز
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اویس بھائی ، اتنی خوبصورت خوبصورتی شیئر کرنے کے لیے بے حد شکریہ ، خوش رہیے

اور اگر ممکن ہو تو صادق پبلک اسکول کی تصاویر بھی پلیز

شکریہ تو آپ کا کہ آپ نے ان سب کو دیکھا اور پسند بھی کیا
صادق پبلک سکول کی تصاویر تو نہیں ہیں، البتہ صادق ایجر ٹن کالج کی تصاویر ہیں
لیکن میں کوشش کروں گا صادق پبلک سکول کی تصاویر لے کر پوسٹ کروں

کیا آپ کے ذخیرہ تصاویر میں نواب صاحب کی ذاتی ریل گاڑی کی تصاویر بھی ہیں؟ اگر ہوں تو وہ بھی شیئر کیجیے گا۔
ذاتی ریل گاڑی کی تو نہیں
البتہ ریاست بہاولپور کا جو پہلا سٹیم انجن تھا اس کی تصویریں بنا کے لے آؤں گا

ابھی تو اسلامیہ یونیورسٹی، بغداد کیمپس، گلزارِ صادق، عجائب گھر، چڑیا گھر، دربار محل ، ڈیرہ نواب، اور بہت ساری جگہیں رہتی ہیں جہاں کی تصویر لا کر انشاءاللہ شیئر کرتا رہوں گا
 
سارہ خان

محفلین
اچھی تصاویر ہیں ۔۔ مجھے ایک بار بہاولپور جانے کا اتفاق ہوا تھا میں اس شہر کی خوبصورتی سے کافی متاثر ہوئی تھی ۔۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شہر کی تعریف لکھی ہے لطیفہ نہیں جناب ۔۔۔

شکر ہے آپ نے بروقت وضاحت فرما دی
ورنہ یہاں تو ہنس ہنس کر میرے پیٹ میں بل پڑے ہوئے تھے
میں سوچ رہا تھا کہ اتنا زبردست لطیفہ ، لیکن بھلا ہو آپ کا کہ بتا دیا "شہر کی تعریف لکھی ہے لطیفہ نہیں جناب ۔۔۔"

قبلہ بڑے غالب آج ہوتے تو ضرور کہتے

"آپ کے غیر متفق ہونے سے ہم نے مدعا پایا"

اپنی کج فہمی کو میرا عیب نہ بنائیں بی بی جی
میں نے بھی شہر کی خوبصورتی سے متاثر ہونے کا شکریہ ادا کیا تھا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ تو آپ کا کہ آپ نے ان سب کو دیکھا اور پسند بھی کیا
صادق پبلک سکول کی تصاویر تو نہیں ہیں، البتہ صادق ایجر ٹن کالج کی تصاویر ہیں
لیکن میں کوشش کروں گا صادق پبلک سکول کی تصاویر لے کر پوسٹ کروں

ذاتی ریل گاڑی کی تو نہیں
البتہ ریاست بہاولپور کا جو پہلا سٹیم انجن تھا اس کی تصویریں بنا کے لے آؤں گا

ابھی تو اسلامیہ یونیورسٹی، بغداد کیمپس، گلزارِ صادق، عجائب گھر، چڑیا گھر، دربار محل ، ڈیرہ نواب، اور بہت ساری جگہیں رہتی ہیں جہاں کی تصویر لا کر انشاءاللہ شیئر کرتا رہوں گا

پیشگی شکریہ اویس بھائی، اچھا ایک بات ان میں سے جن جن جگہوں کی تصویر آپ خود بنائیں تو پھر ہر جگہ کی بہت سی تصاویر بنائیے گا، اور اگر معلومات شامل کر سکیں تصاویر کے ساتھ تو وہ بھی کیجیے گا۔

آپ کے پاس کیمرہ کون سا ہے اگر اس میں زیادہ تصاویر کی گنجائش ہو تو کیا آپ اس طرح تصاویر بنا سکتے ہیں جنہیں تصویری سفر کہنا چاہیے ، جیسے عجائب گھر کی بنائیں تو پہلی تصویر عجائب گھر سے باہر کی ہو ، پھر گیٹ یا دروازہ کی پھر اندر کا منظر ، پھر اسی طرح آگے جہاں جہاں تصاویر لینا ہوں تو ایک ترتیب کے ساتھ تصویری سفرنامہ ہو جائے گا ۔ ڈیرہ نواب صاحب کی لیں تو پھر ریلوے اسٹیشن سے شروع کریں اور پھر دوسری جگہوں کی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر طویل تحریر نستعلیق فونٹ کی بجائے تاہوما فونٹ میں ہو گی تو پڑھ سکتی ہوں ، نستعلیق فونٹ میں طویل تحریریں شروع کی چند لائنیں پڑھ کر چھوڑ دیتی ہوں ، آگے نہیں پڑھا جاتا ۔
 
فاتح

لائبریرین
اگر طویل تحریر نستعلیق فونٹ کی بجائے تاہوما فونٹ میں ہو گی تو پڑھ سکتی ہوں ، نستعلیق فونٹ میں طویل تحریریں شروع کی چند لائنیں پڑھ کر چھوڑ دیتی ہوں ، آگے نہیں پڑھا جاتا ۔
آپ یہاں براؤزر پریفرنسز میں اپنے "سٹائل" کو تبدیل کر کے "ڈیفالٹ سٹائل" کر لیں۔۔۔ یوں آپ نستعلیق کے عذاب سے بچ جائیں گی لیکن کم از کم ہم سمیت باقی 99 اعشاریہ 99 فیصد ارکان کو بھدے فونٹس میں نہیں پڑھنا پڑے گا۔ :)
 
شکریہ فاتح بھائی،

مجھے قطعی طور پر علم نہیں اگر باقی سب اراکین کے لیے یہ صرف ذاتی پسند اور ناپسند کا معاملہ ہو تاہم میرے لیے یہ آنکھوں کا مسئلہ ہے ۔ آپ نے جو ٹوٹکا بتایا ہے ۔ یہ ٹوٹکا بھی آزمایا تھا اور بھی ٹوٹکے آزما لیے لیکن نستعلیق فونٹ کی تکلیف ختم نہیں ہوئی، ابن سعید بھائی نے کہا تھا کہ اس کا حل نکالیں گے۔ اس فونٹ میں پڑھنا آنکھوں اور نظر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے اگر یہ اسٹریس اسی طرح بڑھتا رہا تو مجھے نظر کی عینک لگانا پڑ جائے گی ضرور کسی دن ۔
 
Top