فاتح
لائبریرین
انتہائی حیرت کی بات ہے کہ ہم نے بھی بعینہ یہی وجہ بیان کی تھی ابن سعید بھائی کو بارہا کوستے اور ملامت پر ملامت کرتے ہوئے جب لائبریری کی سائٹ پر کام ہو رہا تھا اور وہاں نسخ میں پڑھنے کے عذاب سے گزرنا پڑ رہا تھا کہ خدا کے واسطے! اس اللہ مارے نسخ کا عذاب کیوں ہماری آنکھوں پر نازل کرتے ہو بھائی؟ اسے بدل دو تمھیں جنت میں 1400 حوریں ملیں گی اور بالآخر حوروں کا لالچ غالب آ گیا۔شکریہ فاتح بھائی،
مجھے قطعی طور پر علم نہیں اگر باقی سب اراکین کے لیے یہ صرف ذاتی پسند اور ناپسند کا معاملہ ہو تاہم میرے لیے یہ آنکھوں کا مسئلہ ہے ۔ آپ نے جو ٹوٹکا بتایا ہے ۔ یہ ٹوٹکا بھی آزمایا تھا اور بھی ٹوٹکے آزما لیے لیکن نستعلیق فونٹ کی تکلیف ختم نہیں ہوئی، ابن سعید بھائی نے کہا تھا کہ اس کا حل نکالیں گے۔ اس فونٹ میں پڑھنا آنکھوں اور نظر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے اگر یہ اسٹریس اسی طرح بڑھتا رہا تو مجھے نظر کی عینک لگانا پڑ جائے گی ضرور کسی دن ۔