پاکستان کو ہم نے کیا دیا۔۔۔

ساجداقبال

محفلین
غلط سلط بول یہ رہے
میرے یار میرے دوست میری کائنات مدہو
سب کھو گئے ہیں کہاں میرے دوست
میرے یار میرے دوست
میرا ڈھونڈتا دل بیہوش
سب سو گئے ہیں کہاں
میرے دوست میرے یار
میرے دوست میری آرزو
خاموش کیوں بھول گئے سب میرے دوست
پر جو آج ہے کل نہ ہو
چاہے دل نہ ہو میرا آج جو بھی ہے کل نہ ہو
بھولو نا بھولو نا میرے یار
ایک بار ہے ستار
تم بدلو بدلے دل بدلنے لوگ
میرے یار میرے دوست
میری بندگی کے ہیرو
کب جاگ اٹھیں گے سب میرے دوست
میرے یار میرے دوست
اب دوں میں کس کو دوش
کیوں بھول گئے سب میرے نام
جو آج ہے کل نہ ہو
چاہے یہ دل نہ میرا
جو آج جو بھی ہے کل نہ ہو
بھولو نہ بھولو نہ میرے یار
ایک بار ہے اس بار تم بدلو
بدلے دل بدلے لوگ
جو آج ہے کل نہ ہو
چاہے یہ دل نہ ہو
آج جو بھی ہے کل نہ ہو
بھولو نہ بھولو نہ میرے یار
ایک بار ہے اس پار
تم بدلو بدلے دل بدلے لوگ
مجھے جہانتک سمجھ آتی ہے:
میرے یار میرے دوست میری کائنات مدہوش
سب کھو گئے ہیں کہاں میرے لوگ۔۔۔۔۔۔
میرے یار میرے دوست
میرا ڈھونڈتا دل بیہوش
سب سو گئے ہیں کہاں
میرے لوگ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے یار میرے دوست میری آرزو خاموش
کیوں بھول گئے سب میرے لوگ۔۔۔۔۔۔۔
پر جو آج ہے کل نہ ہو
چاہے نہ دل یہ میرا آج جو بھی ہے کل نہ ہو
بھولو نا بھولو نا میرے یار
اعتبار ہے اس پار
تم بدلو بدلیں دل بدلے لوگ۔۔۔
میرے یار میرے دوست
میری بندگی پہ ہے روک
کب جاگ اٹھیں گے سب میرے لوگ
میرے یار میرے دوست
اب دوں میں کس کو دوش
کیوں بھول گئے سب میرے لوگ
پرجو آج ہے کل نہ ہو
چاہے نہ دل یہ میرا
آج جو بھی ہے کل نہ ہو
بھولو نہ بھولو نہ میرے یار
اعتبار ہے اس پار، تم بدلو
بدلیں دل بدلیں لوگ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
flower.gif
خبر بعد میں لیں ۔ پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے اب تک یہ ٹاپیک کیوں نہیں پڑھا۔:confused:
خُود کُش حملے: ایک اور سوال

تفسیر بھائی آپ کا دلی شکریہ میں لکھنا وہاں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترمات و محترمین ۔ السلام علیکم
میری بُری عادت ہے کہ جو بات دل میں آ جائے کہہ دیتا ہوں لیکن محفل میں نیا ہونے کی وجہ سے دُبکا بیٹھا تھا ۔ اُوپر کی تحاریر پڑھ کر مجھے لکھنے کا حوصلہ ہوا ۔ میں اُن بچے کھُچے لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے تحریکِ پاکستان اپنی آنکھوں سے دیکھی اور جو غدر دشمنوں نے مچایا اس کی جھلک بھی دیکھی ۔ اتنی محنت اور قربانیوں کے بعد اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کی خاص مہربانی سے یہ عظیم ملک حاصل ہوا جس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ دنیا کے بلند ترین پہاڑ ۔ گلیشیئر ۔ سرسز پہاڑ ۔ چٹِیّل پہاڑ ۔ سطح مرتفع ۔ ہرے بھرے میدان ۔ صحرا ۔ دریا ۔ سمندر ۔ سرد ترین سے لے کر گرم ترین موسم ۔ ہر قسم کے اور بہترین پھل ۔ ہر قسم کی اور بہترین سبزیاں ۔ دنیا کی بہترین گندم اور بہترین چاول ۔ دھاتی نمک ۔ قیمتی پتھر ۔ قیمتی جڑی بوٹیاں بشمول کھُمب اور گُچھیاں ۔ عمدہ کپاس اور گنا ۔ دنیا میں کونسا اور ملک ہے جس میں یہ سب کچھ ہے ؟

کونسی نعمت ہے جو اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے ہمیں اس ملک میں عطا نہیں کی ؟ اور ہم ہیں تو بولیں گے تو پاکستان کے خلاف ۔ کام کریں گے تو پاکستان کے خلاف ۔ ہم نے اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی بجائے ان کی توہین کی ۔ میں ملک سے باہر جہاں بھی گیا کسی ہموطن کے منہ سے اپنے وطن کی تعریف نہ سُنی ۔ میرا پھر اُن سے یہی سوال ہوتا تھا "آپ کا پاکستان نے کیا بگاڑا ہے اور آج تک آپ نے پاکستان کی کیا خدمت کی ہے ؟" اس پر وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے ۔

کسی بھائی یا بہن نے اُوپر لکھا کہ چھوٹے چھوٹے کام بھی ہوتے ہیں ۔ بالکل یہ چھوٹے چھوٹے کام ہی اصل کام ہوتے ہیں کہ قومیں اور ملک بنتے ہی انہی سے ہیں ۔ اپنے گھر کے ارد گرد کا علاقہ صاف رکھیں ۔ کسی مستحق غریب بچے کو پڑھا دیں ۔ کسی غریب نے بچی کی شادی کرنا ہے اس کی مدد کر دیں ۔ کوئی لاچار یا لاغر شخص سڑک پار کرنا چاہتا ہے تو ٹریفک روک کر سڑک پار کرا دیں ۔ کھانا زیادہ پکا کر ضائع نہ کریں بلکہ جب خود کھائیں تو کسی ایسے شخص کا خیال کریں جو بھوکا ہو ۔ ایسے بہت سے چھوٹے چھوٹے عمل ہیں جو مل کر ملک کو ترقی کی تیز رفتار ٹرین پر چڑھا دیتے ہیں ۔ ابھی بھی وقت ہے سنبھل جا اے پاکستانی ۔ ذرا سوچو تو ۔ ایک اکیلا ہوتا ۔ اس کے ساتھ ایک اور کھڑا ہو جائے تو گیارہ کے برابر ہوتے ہیں ۔ غور کیجئے
1
1 1
1 1 1
1 1 1 1
1 1 1 1 1
1 1 1 1 1 1
1 1 1 1 1 1 1
سات پرخلوص اور باہمت اکٹھے کھڑے ہو جائیں تو گیارہ لاکھ گیارہ ہزار ایک سو گیارہ کے برابر ہو جاتے ہیں ۔ آزمائش شرط ہے

السلام علیکم

بہت اچھا تحریر کیا بلاشبہ کئی باتوں کے حوالے سے پاکستان کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ آپ نے اتحاد جیسے اہم نکتے کی جانب توجہ دلائی ہے ۔ ہمیں واقعی اس کی ضرورت ہے اور عملی طور پر
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم سب کا ایک سہارا، یہ پاکستان ہمارا

سالہا قبل یہ سلسلہ آغاز کیا تھا، سو ایک بار پھر اسے اوپر لایا جائے تاکہ مزید جواہر حاصل ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پاکستان کو ہمنے ہر سال زرمبادلہ دیا ہے۔
عارف کریم بھائی، آپ کی انفرادی کوشش و کاوش جو آپ ہم سے شیئر کر سکیں۔ علاوہ ازیں آپ کے گھر سے، آپ کے حلقہ احباب، دوست، رشتہ دار یا کوئی بھی ایسا نام یا ایسے نام جن کی پاکستان کے لیے نیک نیتی سے کی گئی کوئی بھی ایک یا زائد مثبت کوششیں و کاوشیں جو آپ اس دھاگے کے عنوان کی مناسبت سے یہاں شیئر کر سکیں۔
 
Top