پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

نعیم سعید

محفلین
۴) ایک اور کوما یہ والا بھی ہے ( ٗ ) جس کی encoding پتہ نہیں کیا ہے۔ اسے اگر اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں دیکھا جائے تو بہت ہی بھدا لگتا ہے۔ اگر یہ بھی تبدیل ہوسکے تو اچھا ہوگا۔

یہ ’’کوما نہیں‘‘ ’’الٹا پیش‘‘ ہے اور اس کی یونی کوڈ ویلیو 0657 ہے، اس علامت کو بطور کوما استعمال کرنا غلط ہے۔ اسے درست بیشک کر لیں لیکن کوما کے خیال سے نہیں بلکہ الٹا پیش کے طور پر کیا جائے۔
 
نعیم سعید

محفلین
۳) انپیج سے یونی کوڈ،فاسٹ اور سمپل کنورٹر کے ذریعے منتقلی میں جہاں بھی ڈجٹس کے بیچ ڈیش لگی ہوتی ہے اس کے دونوں حصے الٹ جاتے ہیں مثلا 2007-08 لکھا ہو تو تبدیل ہو کر 08-2007 ہو جاتا ہے۔
ان پیج میں اگر یہاں علامت ’’ڈیش‘‘ کی بجائے دوسری علامت (Alt+2) والی استعمال کی جائے تو یہ مسئلہ نہیں آئے گا۔
ابرار بھائی! اس ڈییش والے مسئلہ کو بھی حل کر دیں تو اور بھی اچھا ہے۔
 
مدرس

محفلین
جناب انپیج جس طریقہ سے ٹیکسٹ کاپی کرتا ہے۔ وہ طریقہ ورڈ وغیرہ میں‌موجود نہیں ہے۔ وہاں سے آپکو باقائدہ eps یا پی ڈی ایف فائل بنا کر متن کورل میں لیجانا ہوگا!

السلام علیکم جناب محترم منفرد بھائی
کورل کے بارے میں آپ نے بتا یا کہ یونیکوڈ ہو کر لیجاناممکن نہیں‌صرف EPSفائل بناکر ہی لے جایا جاسکتا ہے لیکن 2009کے ورڈ میں‌EPSفائل کا آپشن نہیں‌ہے
:wasntme:
 
EPS فائل ہی بنانا کوئی ضروری تو نہیں۔ آپ کی اصل ضرورت تو ڈیٹا کو کورل ڈرا میں لے جانا ہے۔ اس سلسلے میں آپ درج ذیل لنک کو دیکھیں انشا اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=19355
 
عارف انجم

محفلین
یہ ’’کوما نہیں‘‘ ’’الٹا پیش‘‘ ہے اور اس کی یونی کوڈ ویلیو 0657 ہے، اس علامت کو بطور کوما استعمال کرنا غلط ہے۔ اسے درست بیشک کر لیں لیکن کوما کے خیال سے نہیں بلکہ الٹا پیش کے طور پر کیا جائے۔

جی بالکل درست فرمایا آپ نے۔ مجھے بھی یاد آیا کہ یہ ان پیج (فونیٹک کی بورڈ ) میں ٹیب کے اوپر والی کی پر ہے۔ لیکن بہت سے لوگ اسے کوما کے طور پر استعمال کرتے ہیں جبکہ الٹا پیش ہونے کے لحاظ سے بھی اس کی اپنی اہمیت ہے۔ میرے خیال میں اس کو بھی اختیاری کر دینا چاہئے۔ یعنی اگر کسی فائل میں یہ غلطی سے کومے کی جگہ استعمال ہوا ہے توکنورٹر میں‌آپشن ہونا چاہئے کہ اسے کومے میں‌تبدیل کردے اور اگر کسی فائل میں اسے درست طور پر الٹے پیش کی حیثیت میں پر استعمال کیا گیا تو پھر متعلقہ یونی کوڈ ویلیو کے ساتھ تبدیلی الٹے پیش میں ہی ہو۔
 
میں انشاءاللہ عید کے بعد مندرجہ بالا غلطیوں کو دیکھ کرٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔
میرے پاس تو کل عید ہے ، پاکستان میں تو پرسوں ہو گی۔
سب کو میری طرف سے عید مبارک ایڈوانس میں :praying:
 
کنورٹر میں عربی کی سپورٹ بھی الحمدللہ شامل ہوچکی ہے( آپ انپیج فائل کو عربی یونیکوڈ میں بھی کنورٹ کر سکتے ہیں )۔اور اب تک کے نتائج کے مطابق رزلٹ اردو کی طرح ہی یعنی 99.9 پرسنٹ کے قریب قریب ہی ہے ،بس کچھ تھوڑی بہت ریپلیسمنٹ‌کی چیزیں باقی ہیں‌وہ کر کے اگر اللہ تعالٰی نے چاہا تو اگلے ہفتے میں کسی وقت نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ آپ کے سامنے پیش کر دوں‌گا۔
 
pakconverter1.jpg
۔۔
pakconverter2.jpg
امید ہے سمجھنے میں‌تو کوئی مشکل نہیں‌ہوگی۔ جو آپشن ابھی ڈس ایبل ہیں‌،وہ جب کام کرنے لگیں‌گے تو انیبل ہوجائیں‌گے۔
لیکن یہ سارے آپشن نئے کنورٹر میں‌کام کریں گے، پرانے میں‌جو ڈیفالٹ سیٹنگ ہے وہ ہی کام کرے گی۔
میں سوچ یہ رہاہوں‌کہ فائل کنورٹر کو کاپی پیسٹ کنورٹر سے الگ کر دوں اور کاپی پیسٹ والا پروگرام آٹوسٹارٹ کر دوں‌اور اس کے آپشن بھی الگ ہی سیٹ کیئے جائیں اور اس میں یہ سارے آپشن شائد ممکن بھی نہ ہوں‌کیونکہ اس کا طریقہ تھوڑا محتلف ہے۔باقی آپ ساتھیوں‌کے مشورے کا بھی انتظار رہے گا۔
اور دوسرا انجم بھائی دیکھیے گا اس میں‌ ' ؤ ' والا مسلہ حل ہوا یا ابھی کچھ باقی ہے اگر باقی ہو تو جو فائل کنورٹ کررہے ہوں‌وہ مجھے بھیج دیں اور جہاں مسلہ ہو اسے ریڈکلر کردیں۔

http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
 
الف عین

لائبریرین
میرے پاس نہ جانے کیوں تازے اپ ڈیٹ کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔ پچھلے تین چار اپ ڈیٹ کا یہی حال ہے۔ حالانکہ ڈاٹ نیٹ بھی ہے۔ اقور پہلے تو کام کرتے تھے ۔ ہایکو جریدے کی فائل کنورٹ بھی ہوئی تھی اس میں مختلف باکسیز میں سے کچھ باکسیز کی۔ لیککن اب پیغام تو ملتا ہے کہ فائل تبدیل ہو چکی، لیکن کہیں وہ فائل نظر آتی ہے اور نہ کاپی پیسٹ۔۔۔ یعنی کلپ بورڈ پر کوئی کاپی ہوتی ہے۔
رلیس مینٹ سے تمہارا مطلب محض اس پروگرام کے آپشنس ہی ہیں یا مکمل میریر فالی رپلیس مینٹ فائل لگانے کا ارادہ ہے؟ جب تک مکمل رپلیس مینٹ نہیں ممکن ہو سکے، میرے مصرف کا یہ کنورٹر نہیں ہے شارق والا ہی استعمال کر رہا ہوں اب بھی۔
 
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
اس کو ڈاونلوڈ کرلیں ،کچھ نئی اپڈیٹس ہیں،اب اگر آپ اپنی سیٹنگ کو محفوظ کریں‌گے تو پروگرام بند ہونے کی صؤرت میں‌بھی سیٹنگ خراب نہیں‌ہوں گی۔اور دوسرا اعراب کو ریمو کرنے میں کچھ پرابلم تھی وہ بھی اب انشاءاللہ اب نہیں‌آئیں‌گی۔
 
میرے پاس نہ جانے کیوں تازے اپ ڈیٹ کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔ پچھلے تین چار اپ ڈیٹ کا یہی حال ہے۔ حالانکہ ڈاٹ نیٹ بھی ہے۔ اقور پہلے تو کام کرتے تھے ۔ ہایکو جریدے کی فائل کنورٹ بھی ہوئی تھی اس میں مختلف باکسیز میں سے کچھ باکسیز کی۔ لیککن اب پیغام تو ملتا ہے کہ فائل تبدیل ہو چکی، لیکن کہیں وہ فائل نظر آتی ہے اور نہ کاپی پیسٹ۔۔۔ یعنی کلپ بورڈ پر کوئی کاپی ہوتی ہے۔
رلیس مینٹ سے تمہارا مطلب محض اس پروگرام کے آپشنس ہی ہیں یا مکمل میریر فالی رپلیس مینٹ فائل لگانے کا ارادہ ہے؟ جب تک مکمل رپلیس مینٹ نہیں ممکن ہو سکے، میرے مصرف کا یہ کنورٹر نہیں ہے شارق والا ہی استعمال کر رہا ہوں اب بھی۔

آپ اس لنک سے ڈاٹ نیٹ کے فریم ورک کو ڈوانلوڈ کرلیں اور اس کے بعد پروگرام کو چلائیں۔ امید ہے آپ کا مسلہ حل ہوجائے گا۔
 
میرے پاس نہ جانے کیوں تازے اپ ڈیٹ کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔ پچھلے تین چار اپ ڈیٹ کا یہی حال ہے۔ حالانکہ ڈاٹ نیٹ بھی ہے۔ اقور پہلے تو کام کرتے تھے ۔ ہایکو جریدے کی فائل کنورٹ بھی ہوئی تھی اس میں مختلف باکسیز میں سے کچھ باکسیز کی۔ لیککن اب پیغام تو ملتا ہے کہ فائل تبدیل ہو چکی، لیکن کہیں وہ فائل نظر آتی ہے اور نہ کاپی پیسٹ۔۔۔ یعنی کلپ بورڈ پر کوئی کاپی ہوتی ہے۔
رلیس مینٹ سے تمہارا مطلب محض اس پروگرام کے آپشنس ہی ہیں یا مکمل میریر فالی رپلیس مینٹ فائل لگانے کا ارادہ ہے؟ جب تک مکمل رپلیس مینٹ نہیں ممکن ہو سکے، میرے مصرف کا یہ کنورٹر نہیں ہے شارق والا ہی استعمال کر رہا ہوں اب بھی۔
اعجاز بھائی فریم کے پرابلم کا حل بھی مل ہی گیا آخر کار ،آپ نے مجھے جو کتا ب دی تھی تجربے کیلیے حسن فرخ کی،وہ مکمل طور پر کنورٹ ہو گئی ہے،لیکن چند ایشو رہتے ہیں‌حل کرنے کے اس کو سیٹ کرکے انشاءاللہ اس ہفتے میں‌آپ کو اپ ڈیٹ دے دوں گا۔
آپ پروگرام کو اپنے کمپیوٹر میں‌چلانے کا بندوبست کریں۔:hurryup:
 
hackerspk

محفلین
السلام علیکم، ابرار بھائی نئے ورژن کا سورس کوڈ چاہیے۔ پرانے ورژن میں یہ ان پیج میں بنے ٹیبلز کو ٹھیک سے کنورٹ نہیں کر رہا۔
-01-0A-00-00-00
-01-07-00-00-00
-01-0B-
-01-08-00-00-00
ٹیبلز کی جگہ اس طرح کے اعداد نظر آتے ہیں اگر کوئی فائل کنورٹ کی جائے۔
 
کیا آپ مجھے وہ فائل بھیج سکتے ہیں‌؟ یا اس کا صرف وہ حصہ جہاں‌ پر یہ مسئلہ آرہا ہے
 
میں‌شائد غلط سمجھاتھا ۔
یہ مسئلہ پچھلے سورس کوڈ کا ہے (جوکہ میں‌نے شیئر کیا ہوا ہے ) اب نئے ورژن میں‌یہ مسئلہ نہیں‌ہے اور آپ کو نیا سورس کوڈ چاہئے ؟
 
Top