پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

عارف انجم

محفلین
ایک عجیب بات۔ پچھلے ورژن میں‌ڈجٹ پوزیشن والے باکس کو چیک نہ کرنے کی صورت میں (یونی کوڈ سے ان پیج منتقلی کے دوران ) ڈجٹ الٹ ہو جاتے تھے اور چیک کرنے سے مسئلہ حل ہوتا تھا۔ اب بائی ڈیفالٹ وہ باکس چیکڈ ہے تو ڈجٹ الٹ ہو رہے ہیں جبکہ ان چیک کرنے سے ٹھیک آتے ہیں۔
 
اسے ڈاونلوڈ کر لیں
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
اب انشاءاللہ ے والا مسلہ نہیں ہوگا۔اور ڈجٹس کو سیلکٹ نہیں کیا وہ بائی ڈیفالٹ تبدیل کر دے گا ۔
تھوڑا مصروف تھا اس لیے جواب دینے میں دیر ہو گئی :)
 
ابرار آپنے فائل کا نام تبدیل کی ہے۔ اسکی کیا وجہ ہے؟

چیک باکسز کیونکہ سارے سیلکٹ کر دیےتھے تو میں نے سوچا کہ شائد کسی اور کو اس کی ضرورت نہ ہو اس لیے ،لیکن اب اس مسلے کو دوسرے طریقے سے ٹھیک کر دیا ہے اس لیے اب اس کی ضرورت نہیں ۔اب ایک ہی فائل ہے
 
مدرس

محفلین
ابرار بھائی
میں آفس 2007استعمال کررہا ہوں‌
اس پر ورڈ میں‌اردوٹا ئپنگ کرنا چا ہتا ہو ں کیا اس میں‌فونٹک کی بورڈاستعمال کیا جا سکتاہے میں‌اسی کا عادی ہوں
 
عارف انجم

محفلین
اسے ڈاونلوڈ کر لیں
http://dl.dropbox.com/u/2700846/pakinpagetounicodeconverter.exe
اب انشاءاللہ ے والا مسلہ نہیں ہوگا۔اور ڈجٹس کو سیلکٹ نہیں کیا وہ بائی ڈیفالٹ تبدیل کر دے گا ۔
تھوڑا مصروف تھا اس لیے جواب دینے میں دیر ہو گئی :)

بہت بہت شکریہ!
ابھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ عمدہ چل رہا ہے۔ کل باقاعدہ استعمال کرکےمزید نتائج پوسٹ کرتا ہوں۔
 
عارف انجم

محفلین
ایک فوری نوٹ: ان پیج سے یونی کوڈ تبدیلی کے دوران فالتو اسپیسز برقرار رہتی ہیں۔ یہ اگرچہ کنورٹر کا نقص نہیں لیکن اگر فالتو اسپیسز ختم ہوسکیں‌تو اچھا ہے۔
 
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
اس فائل کوڈاونلوڈ کر لیں اس میں ایک سے زیادہ سپیسز ختم ہوجاتی ہیں کاپی پیسٹ میں اور فائل سیو میں جو دو فائلز بنتی ہے ان میں سے with out space میں ختم کردیتی ہے لیکن دوسری میں رہتی ہیں جوپسند ہو یا ٹھیک ہو اسے استمال کر لیں

یہ صورتحال براہ راست ان پیج فائل کو تبدیل کرتے ہوئے درپیش نہیں آتی لیکن اس صورت میں غیرمعمولی وقت لیتا ہے۔( 2.4 گیگا پروسیسر، 512 ایم بی ریم کے ساتھ ان پیج کے 12پوائنٹ میں لکھے 36صفحات کی فائل پر 8منٹ لگے۔)

اس اپڈیٹ میں آپ کو ایک نیا بٹن نظر آئے گا فاسٹ کنورٹ کا بائیں‌طرف اس فائل کو اس سے کنورٹ کر کے دیکھیے گا اگر 8 سیکنڈ سے زیادہ لگیں تو پھر بتائے گا۔
آپ نے ٹھیک پڑا ہے 8 سیکنڈ ہی لکھا ہوا ہے :dancing:
(اور واقعی میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ سپیڈ نوٹ کر کے شیئر کریں تا کہ ہمیں‌علم ہو کہ ہم کتنا اچیو کر سکے،ویسے میرا اندازے میں 5 سے 8 سیکنڈ میں کام ہوجانا چاہیے )
ویسے تو اس کے اکثر ایرر پچھلے تجربے کی روشنی میں‌ختم کر چکا ہوں لیکن پھر بھی اگر کوئی نظر آئے تو بتائے گا۔
یوں سمجھیں نیا کنورٹر بنانا پڑا بالکل نئے سرے سے لیکن سپیڈ برق رفتار :grin:
 
عارف انجم

محفلین
:rollingonthefloor:

میں‌پہلی مرتبہ یہ والی سمائلیز استعمال کر رہا ہوں۔

148صفحات کی فائل کنورٹ کرنے میں‌18سیکنڈ لگے۔( 2.4 گیگا پروسیسر، 512 ایم بی ریم کے ساتھ ان پیج کے 12پوائنٹ میں لکھے صفحات، یعنی ایک لاکھ 14ہزار 164الفاظ)

36صفحے کی فائل جو پہلے 8منٹ میں‌کنورٹ ہوئی تھی اب 3سکینڈ سے بھی کم میں کنورٹ ہوگئی۔

بہت خوب!!!

بہتر سے بہتر کیلئے: فاسٹ کنورٹ سے تبدیلی کے دوران دہری اسپسز ختم نہیں‌ہورہیں۔ کاپی پیسٹ سے ہو رہی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ابرار، یہ فاسٹ کنورٹ کیا ہے؟ اور اسکے لئے الگ سے بٹن بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ اگر فاسٹ کنورٹ ہی تیز کام کرتا ہے تو خالی کنورٹ والے بٹن کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟
 
عارف انجم

محفلین
ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی میں، فاسٹ کنورٹ سے حمزہ +واؤ (ء+و ) تبدیل ہو کر ’’ؤ‘‘ نہیں بن رہا۔ دوسرے کنورٹ سے ہو رہا ہے۔ کاپی پیسٹ سے بھی تبدیلی ٹھیک ہو رہی ہے۔
 
arifkarim

معطل
ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی میں، فاسٹ کنورٹ سے حمزہ +واؤ (ء+و ) تبدیل ہو کر ’’ؤ‘‘ نہیں بن رہا۔ دوسرے کنورٹ سے ہو رہا ہے۔ کاپی پیسٹ سے بھی تبدیلی ٹھیک ہو رہی ہے۔

یعنی فاسٹ کنورٹر کا کنورٹنگ طریقہ ہی الگ ہے۔ اب جو تبدیلیاں سمپل کنورٹر میں کی گئی تھیں۔ انکو فاسٹ کنورٹر کیلئے بھی کرنا ہوگا،
 
عارف انجم

محفلین
یعنی فاسٹ کنورٹر کا کنورٹنگ طریقہ ہی الگ ہے۔ اب جو تبدیلیاں سمپل کنورٹر میں کی گئی تھیں۔ انکو فاسٹ کنورٹر کیلئے بھی کرنا ہوگا،
ایسا ہی دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن فاسٹ کنورٹر سے رفتار میں حیرت انگیز تیزی آئی ہے۔ میرے خیال میں اگر فاسٹ کنورٹ والا طریقہ کار (پروگرامنگ) کاپی پیسٹ کیلئے بھی استعمال کیا جائے تو زیادہ اچھا ہوگا۔ اس طرح ٹیکسٹ کا بڑا حصہ کلپ بورڈ کے ذریعے جلد کنورٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔
 
36صفحے کی فائل جو پہلے 8منٹ میں‌کنورٹ ہوئی تھی اب 3سکینڈ سے بھی کم میں کنورٹ ہوگئی۔
480 سیکنڈ والاکا م 3 سیکنڈ میں ;)

ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی میں، فاسٹ کنورٹ سے حمزہ +واؤ (ء+و ) تبدیل ہو کر ’’ؤ‘‘ نہیں بن رہا۔ دوسرے کنورٹ سے ہو رہا ہے۔ کاپی پیسٹ سے بھی تبدیلی ٹھیک ہو رہی ہے۔

جی اگر کوئی اور غلطی نوٹ کریں تو وہ بھی بتا دیں تاکہ اسے بھی ٹھیک کر دوں میں‌نے پہلے والے تجربے کی روشنی میں‌کافی حد تک کریکشن کر دی ہے لیکن ظاہر ہے سب ذہن میں ایک ساتھ تو نہیں آسکتیں ۔ آپ نوٹ کریں جو بھی غلطی نظر آئے اسے بتائیں‌میں انشاءاللہ اگلی اپڈیٹ میں ٹھیک کردوں گا۔اور سپیشلی " ئ اور ء" پر غورکیجئے گا اور جوڑ والے حروف کہ صیح کنورٹ ہو رہے ہیں اور اگر قرآن پاک اعراب کے ساتھ لکھا ہوا ہوتو اسے کنورٹ کریں‌تو اعراب اور ء کی غلطیاں‌جلدی پکڑی جاتی ہیں

یعنی فاسٹ کنورٹر کا کنورٹنگ طریقہ ہی الگ ہے۔ اب جو تبدیلیاں سمپل کنورٹر میں کی گئی تھیں۔ انکو فاسٹ کنورٹر کیلئے بھی کرنا ہوگا،
جی بالکل نئے طریقے اور نئے سرے سے کرنا پڑا پچھلے پروگرام کی صرف فائل سیلیکشن ہی لے رہا ہے۔باقی اس کا تقریباسارا کوڈ ہی الگ ہے
پہلے ہم ایک ایک لفظ کو لے کر اس کو تبدیل کر رہے تھے اب پوری فائل ایک ساتھ اوپن کر کے اس میں سے اپنا ٹیکسٹ لے کا ایک ساتھ کنورٹ کر رہا ہوں،اور کریکشن کیلیے ریگولرایکسپریشن کا استمال کر رہاہوں اسی وجہ سے پروگرام میں یہ تبدیلی آئی ۔
 
:
بہتر سے بہتر کیلئے: فاسٹ کنورٹ سے تبدیلی کے دوران دہری اسپسز ختم نہیں‌ہورہیں۔ کاپی پیسٹ سے ہو رہی ہیں۔
کیونکہ دونوں کوڈ الگ ہیں اس لیے ۔اس میں ابھی کاما اور ڈجٹس کوتبدیل کرنے کا فنکشن بھی آپشنل نہیں کیا اور بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں آپ نوٹ کر کے بتاتے رہیں‌میں‌ٹھیک کردوں‌گا۔
 
ایسا ہی دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن فاسٹ کنورٹر سے رفتار میں حیرت انگیز تیزی آئی ہے۔ میرے خیال میں اگر فاسٹ کنورٹ والا طریقہ کار (پروگرامنگ) کاپی پیسٹ کیلئے بھی استعمال کیا جائے تو زیادہ اچھا ہوگا۔ اس طرح ٹیکسٹ کا بڑا حصہ کلپ بورڈ کے ذریعے جلد کنورٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ بھی ہو تو سکتاہے لیکن پہلے فائل کنورٹنگ ٹھیک ہوجائے تو پھر دیکھیں‌گے ۔ویسے انپیج سے فائل کنورٹ کے دوران جوویلیوز ملتی ہیں ان میں‌سے اکثر ویلیوز کاپی پیسٹ کے دوران تبدیل ہوجاتی ہیں اسلیے اس کیلیے الگ سے کوڈ میں تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے یہ کوڈ کاپی پیسٹ میں‌نہیں‌چل سکتا۔ خیر اسے بعد میں دیکھیں‌گے۔
 
Top