پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
لگتا ہے نواز شریف کا نزلہ محمد نواز پر گر رہا ہے. :p

ھاھاھا،سُپرسمائلس،بھیا میرا تو پکا ارادہ ہے کہ اگر کوئی راہ بنے تو محمد نواز اور اظہر علی کو محفل پر رجسٹر کروا کر ان سے معافی نامہ کی الگ الگ لڑیاں بنواوں۔جہاں ان سے دن میں دس مراسلے معافی کی کروائے جائیں تب ہی جاکر آپو اور عثمان جی نے معافی دینی ہے۔وگرنہ مشکل ہی ہے۔

ازرائے تفنن،دوستانہ
 
عثمان قادر

محفلین
عثمان قادر بھائی دیکھا نواز کا پریشر.
جیسے ہی باؤلنگ پر آیا. ایک آؤٹ
بدقسمتی سے اس کو آج باؤلنگ کرتے نہیں دیکھ سکا ۔۔۔۔۔ بالکل ایک پارٹ ٹائمر کی طرح آئے وکٹ لی اور پھر سے کپتان نے "اچھے" باؤلرز کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ۔۔۔۔۔
بھائی پارٹ ٹائمرز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ "وہ پارٹنر شپ بریکرز ہوتے ہیں " اور نواز نے آج سچ ثابت کر دکھایا ۔۔۔۔۔۔
ویسے آپ سے ایک سوال ہے اگر نواز کا اتنا ہی پریشر تھا تو اس سے مزید آوور کیوں نہیں کرائے گئے ؟؟؟ کیا مصباح الیون کو میچ ختم کرنے کی جلدی نہیں تھی؟؟؟ یا پانچواں باؤلر پانچ سے زیادہ آوور نہیں کرا سکتا جیسا کوئی نواں رول آ گیا ہے؟؟؟
 
عثمان قادر

محفلین
ویسے جب میں نے آفس سے واپسی پر نواز کو وکٹس کالم میں دیکھا تو پتا چل گیا تھا کہ عثمان آج وہ "لیجنڈ" بن گیا ہے ۔۔۔۔۔
ویسے لیجنڈز کو تنقید برداشت کرنی ہی پڑتی ہے ۔۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
عثمان قادر جی میں تو بے فکر تھا کہ کل دن کو ڈیوٹی ٹائم مباحثہ چلے گا پر آپ تو عینک والے جن کی طرح بے چارے نواز جی کی کلاس لینے حاضر ہوگئے۔ھاھا،سُپرسمائلس

میں تو خوابِ خرگوش کے مزے لینے والا ہوں پر خیال رہے اس کو نرم نہ لیجئے گا،میں رات بھر خواب میں "نوازی بچاو" کے نسخے سوچ سوچ کر کل پیش کرنے والا ہوں،آپ بھی ذرا تیاری شاری کرلیجئے گا۔

ازرائے تفنن،فرینڈلی
 
اور اگر بے چارہ وکٹ نہ لے پاتا تو میں نے اس کے والدین تک یہ جواب پہنچا دینا تھا کہ اپنے بچے کا صدقہ اتارو،بہت ہی پُربہار پیشگوئی والے بابا جی ان کے پیچھے ہیں۔سُپرسمائلس
 
آپ تیاری کے ساتھ اتریں گے اور ہم کل نواز کو میچ ونر لیجنڈ مان لیں گے ۔۔۔۔ اور آپ کی تیاری کا ستیا ناس کر دیں گے اور کل کی نیند اڑا دیں گے آپ کی ۔۔۔۔
 
وہ تو خود جنوں کے ساتھ کھیل رہا ہے اس پر سے بلائیں ہٹانے کا کیا فائدہ؟؟
 
ھاھاھاھاھاھا،سپرسمائلس،بلکہ سمائلستان،مجھے پتا تھا،مجھے پہلے ہی پتا تھا آپ کے نے رجوع کرلینا ہے۔توبہ یہ ٹھگی کی آپ نے،میری تیاری کی سوچیں ہی زخمی کردیں آپ نے۔
 
بدقسمتی سے اس کو آج باؤلنگ کرتے نہیں دیکھ سکا ۔۔۔۔۔ بالکل ایک پارٹ ٹائمر کی طرح آئے وکٹ لی اور پھر سے کپتان نے "اچھے" باؤلرز کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ۔۔۔۔۔
بھائی پارٹ ٹائمرز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ "وہ پارٹنر شپ بریکرز ہوتے ہیں " اور نواز نے آج سچ ثابت کر دکھایا ۔۔۔۔۔۔
ویسے آپ سے ایک سوال ہے اگر نواز کا اتنا ہی پریشر تھا تو اس سے مزید آوور کیوں نہیں کرائے گئے ؟؟؟ کیا مصباح الیون کو میچ ختم کرنے کی جلدی نہیں تھی؟؟؟ یا پانچواں باؤلر پانچ سے زیادہ آوور نہیں کرا سکتا جیسا کوئی نواں رول آ گیا ہے؟؟؟
ویسے ایک دلچسپ بات بتاؤں؟
یہ پوسٹ نواز کی وکٹ پر نہیں بلکہ اس کے پہلے اوور کے بعد یاسر کو ملنے والی وکٹ پر کی تھی. :p
 
ابن توقیر

محفلین
وہ تو خود جنوں کے ساتھ کھیل رہا ہے اس پر سے بلائیں ہٹانے کا کیا فائدہ؟؟

بھیا اب ذوالفقار بابر کو جن تو نہ کہیے،بے چارہ لِسا سا بندہ ہے،اس نے تو کسی کی گھنٹی بجا کر بھاگنے کی غلطی بھی نہیں کی بچپن میں۔
 
عثمان قادر

محفلین
ھاھاھاھاھاھا،سپرسمائلس،بلکہ سمائلستان،مجھے پتا تھا،مجھے پہلے ہی پتا تھا آپ کے نے رجوع کرلینا ہے۔توبہ یہ ٹھگی کی آپ نے،میری تیاری کی سوچیں ہی زخمی کردیں آپ نے۔
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ سوچتے سوچتے سونا اچھی بات نہیں آرام سے ریلیکس ہو کر سوئیں ۔۔۔۔۔ میں کوئی نواز کا دشمن تھوڑی ہوں۔۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ سوچتے سوچتے سونا اچھی بات نہیں آرام سے ریلیکس ہو کر سوئیں ۔۔۔۔۔ میں کوئی نواز کا دشمن تھوڑی ہوں۔۔۔۔۔

نہ جی،میں نے کب کہا آپ دشمن ہیں بے چارے نواز کے،آپ کا تو نام عثمان ہے عمران نہیں۔وہ تو بس میں کہہ رہا تھا کہ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی نواز کا پیریڈ لیا آپ نے تو یقین کیجئے وہ جرگہ لے کر آجائے گا آپ کے پاس،پھر مہمان نوازی کرتے رہیے گا اس کی،کہیں یہ نہ ہو کہ آپ کے ساتھ سنگل وکٹ کا میچ رکھ لے۔سمائلس

ازرائے تفنن
 
عثمان قادر

محفلین
بھیا اب ذوالفقار بابر کو جن تو نہ کہیے،بے چارہ لِسا سا بندہ ہے،اس نے تو کسی کی گھنٹی بجا کر بھاگنے کی غلطی بھی نہیں کی بچپن میں۔
اس کے بچپن میں گھنٹیاں نہیں کنڈیاں ہوا کرتی تھیں ۔۔۔۔ لیکن تب شاید "کنڈی نا کھڑکا سوہنیا سدھا اندر آ" والا گانا نہیں تھا اس لیے کنڈی کھڑکانی پڑتی ہو گی ۔۔۔۔ اور کنڈی کی کھڑ کھڑ سے کوئی بھلا کیا تنگ ہو گا
 
او اچھا ڈاون ماڈل ہیں۔میں تو انہیں نوجوان سمجھ رہا تھا،ویسے بھی ملک و قوم کے لیے ان کا کیرئیر روشن ہے،نواز سے بابے کی جگہ ٹیم میں رہنا مشکل ہے پر جناتی نوجوان کافی کامیابیوں سے ہمکنار کرسکتے ہیں ٹیم کو۔
سُپرسمائلس
 
عثمان قادر

محفلین
نہ جی،میں نے کب کہا آپ دشمن ہیں بے چارے نواز کے،آپ کا تو نام عثمان ہے عمران نہیں۔وہ تو بس میں کہہ رہا تھا کہ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی نواز کا پیریڈ لیا آپ نے تو یقین کیجئے وہ جرگہ لے کر آجائے گا آپ کے پاس،پھر مہمان نوازی کرتے رہیے گا اس کی،کہیں یہ نہ ہو کہ آپ کے ساتھ سنگل وکٹ کا میچ رکھ لے۔سمائلس

ازرائے تفنن
ہاہاہاہا ۔۔۔
ویسے میں چاہتا ہوں کہ وہ ہماری یہ باتیں سنے اور باؤلنگ میں تھوڑی فلائٹ لائے ۔۔۔۔۔
 
عثمان قادر

محفلین
ویسے ایک سیریس سوال جس کا جواب سب سے درکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا پاکستان کو سپن آل راؤنڈر کی بجائے فاسٹ آل راؤنڈر کی زیادہ ضرورت نہیں؟؟؟؟ آپ کا کیا خیال ہے؟؟
 
Top