پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
ہاہاہاہا ۔۔۔
ویسے میں چاہتا ہوں کہ وہ ہماری یہ باتیں سنے اور باؤلنگ میں تھوڑی فلائٹ لائے ۔۔۔۔۔

دعاکیجئے فلائٹس بخیروعافیت پی آئی اے ہی لاتا رہا،نواز جی اپنے حصے کے کام پر لگے رہیں وگرنہ کہیں ان کی باولنگ کے لیے بھی لاجواب گیند،باکمال بلا ٹائپ کوئی نشان چھوڑنا پڑے گا۔
 
ابن توقیر

محفلین
ویسے ایک سیریس سوال جس کا جواب سب سے درکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا پاکستان کو سپن آل راؤنڈر کی بجائے فاسٹ آل راؤنڈر کی زیادہ ضرورت نہیں؟؟؟؟ آپ کا کیا خیال ہے؟؟

نواز کی اہمیت اپنی جگہ مستند ہے پر آپ کے اس سوال کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کروں گا کہ بالکل ضرورت ہے۔مجھے ہمیشہ سے عبدالرزاق سے ایک خاص قسم کی محبت رہی ہے اور ان کے متبادل کی ضرورت محسوس ہوتی تھی ٹیم میں۔اظہر محمود جس طرح لیگز کے لیے کھیلتے رہے،ہمارے پاس ایک جینوئن آل راونڈر کی کمی ضرور ہے پر امید ہے ان شاء اللہ انضمام الحق ٹیلنٹ کو موقع دیتے ہوئے تلاش لیں گے۔
 
عثمان قادر

بالکل ۔۔۔ انضمام ابھی تک درست ٹریک پر جا رہے ہیں ۔۔۔۔
میں نے یہ سوال اس لیے کیا پاکستان کی اگلی دو سیریز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہیں اور دونوں ہی ممالک میں دو سپنر کھلانا مہنگا ثابت ہو سکتا ہے ۔۔۔ اور سات بیٹسمینوں اور چار باؤلرز کے ساتھ جانا بھی رسکی ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ ان ممالک میں تین سپیشلسٹ فاسٹ باؤلرز ایک سپیشلسٹ سپنر اور ایک آل راؤنڈر جو کہ فاسٹ باؤلنگ کرتا ہو ۔۔۔۔ اور چھ بیٹسمین کے ساتھ اترنا ہو گا پاکستان کی ٹیم کو ۔۔۔۔۔
دو سپنرز کو نا کھلانا اس لیے بھی ہے کہ دونوں کی دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میں بھی اٹیکنگ کرکٹ کھیلتی ہیں اور سب سے زیادہ رن ریٹ بھی انہی دو ٹیموں کا ہے ۔۔۔۔ وہ سپنرز کو سیٹل ہونے کا ٹائم نہیں دیں گے ۔۔۔۔
 
ویسے ایک سیریس سوال جس کا جواب سب سے درکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا پاکستان کو سپن آل راؤنڈر کی بجائے فاسٹ آل راؤنڈر کی زیادہ ضرورت نہیں؟؟؟؟ آپ کا کیا خیال ہے؟؟
حماد اعظم کو پراپر چانس نہ دیا گیا. ورنہ پالش ہو کر اچھا آل راؤنڈر ثابت ہو سکتا ہے.
انور علی، اور بلاول بھٹی تو اب لمیٹڈ اوورز میں جگہ نہیں بنا پا رہے. ورنہ ان میں سے کسی کو تیار کیا جا سکتا تھا.
مسئلہ پراپر گرومنگ کا ہی ہے.
 
عامر یامین بھی اچھا ہے ۔۔۔
حماد اعظم اور عامر یامین دونوں بیٹنگ آل راؤنڈر ہیں اور ٹیکنیکلی بہت ساؤنڈ ہے ۔۔۔۔ بس تھوڑی باؤلنگ کم ہے ۔۔۔۔
کم سے کم عبدالرزاق اور اظہر محمود جتنی سپیڈ والا آل راؤنڈر چاہیے ۔۔۔۔ ٹیسٹ میں حماد اور یامین کو ہینڈل کرنا آسان ہو گا ۔۔۔
 
پچھلے سال آج کے دن
200w.gif
 
یاز

محفلین
میرا ذاتی خیال (جو کہ غلط بھی ہو سکتا ہے) کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آل راؤنڈر کا ہونا بہت ضروری نہیں ہے۔ چار سپیشلسٹ باؤلرز کے ساتھ بہت اچھا کام چل سکتا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
جی بالکل،یہ تو ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جینوئن آل راونڈر کے بغیر کام چل سکتا ہے پر مختصر فارمیٹ میں لازم ہے ایک اچھے آل راونڈر کا ہونا،پاکستان کی ٹیسٹ سائیڈ دیکھی جائے تو پرفیکٹ ٹائپ ہے فی الحال۔کیونکہ میرے حساب سے آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں محمد عامر اینڈ کمپنی کی پرفارمنس یکسر مختلف ہوگی یہاں کی کنڈیشنز کے حساب سے۔یہاں اگر یاسر اینڈ کمپنی پر دارومدار کیا جارہا ہے تو وہاں فاسٹ باولرز اپنے موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے فاسٹ باولنگ آل راونڈر کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیں گے۔

ذاتی رائے
 
ابن توقیر

محفلین
اچھی شیئرنگ تھی بھیا،میں تو درج ذیل جواب سے محظوظ ہوا،متفق بھی ہوں۔

’’فالو آن ایسے ہی مواقع پر کیا جانا چاہیے جہاں وقت کا مسئلہ ہو یا بہت ضروری ہو۔ بصورتِ دیگر فالو آن پر مجبور کرنے کا مطلب مخالف ٹیم کو مقابلے میں دوبارہ لوٹ آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ میرا خیال نہیں کہ کوئی بات اس سے زیادہ احمقانہ ہوسکتی ہے۔ خاص کر جب آپ کو معلوم ہو کہ ہر دن پچ مزید برباد ہوتی چلی جائے گی۔ اور نہ ہی یہاں کا موسم انگلستان جیسا ہے کہ بارش ہونے والی ہو۔ تو بھلا کوئی کیوں فالو آن کرے گا؟‘‘
 
عثمان قادر

محفلین
میرا ذاتی خیال (جو کہ غلط بھی ہو سکتا ہے) کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آل راؤنڈر کا ہونا بہت ضروری نہیں ہے۔ چار سپیشلسٹ باؤلرز کے ساتھ بہت اچھا کام چل سکتا ہے۔
یاز بھائی میری بھی اسی بات پر کافی دنوں سے بحث ہو رہی ہے کہ ٹیسٹ میں نواز کی جگہ بابر اعظم کو کھلانا چاہیے تھا ۔۔۔۔۔۔ چار باؤلرز بہت ہیں میری تو کوئی مان نہیں رہا آپ ہی سمجھا کر دیکھ لیں ۔۔۔
 
پانچویں دن کا کھیل شروع ہونے کو ہے۔
ویسٹ انڈیز 171/4سے اننگ شروع کرے گا۔۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے محض 6 اچھی گیندیں درکار جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ بچانے کے لئے 540 گیندیں بچانی ہیں۔
اور میچ جیتنے کے لئے 285مزید رنز بنانے ہیں۔
حالات کے مطابق تو پاکستان کو ایک -ڈیڑھ سیشن میں کم مُکا کر شاپنگ وغیرہ سے محظوظ ہونے نکل جانا چاہئیے۔ لیکن چونکہ پاکستان ہے اسلئے پانی میں مدھانی ڈال کر بھی بیٹھ سکتے ہیں۔وغیرہ وغیرہ
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:

بورنگ میچ تو پسند ہی نہیں پاکستانیوں کو۔ :p

ذاتی حد تک مجھے اب کافی کمی محسوس ہوتی بورنگ ٹیسٹس کی۔۔
لمبی لمبی پارٹنر شپ لگیں۔وکٹ لس سیشن گزریں۔ بڑے بڑے ٹوٹل ہوں۔ پانچویں دن چائے کے وقفے پر دونوں کھپتانوں کی باہمی رضا مندی سے میچ ڈرا قرار دے دیا جائے۔
اور لوکی آکھن اے کیہ سی۔۔:D:)
 
حسیب

محفلین
یاز بھائی میری بھی اسی بات پر کافی دنوں سے بحث ہو رہی ہے کہ ٹیسٹ میں نواز کی جگہ بابر اعظم کو کھلانا چاہیے تھا ۔۔۔۔۔۔ چار باؤلرز بہت ہیں میری تو کوئی مان نہیں رہا آپ ہی سمجھا کر دیکھ لیں ۔۔۔
پینترا بدلنا کوئی آپ سے سیکھے:atwitsend::atwitsend::atwitsend:
بات نواز کی بولنگ پہ شروع کی کہ فضول بولر ہے وغیرہ وغیرہ اور اب ٹیسٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی شمولیت پہ آ گئے
 
آخری تدوین:
اگرچہ ٹیم گرین کا کامل ارادہ تھا پانی میں مدھانی ڈالنے کا لیکن چیس خود ہی چلتے بنے۔
سوچتا ہوگا یہ تو یہیں ہوتے پھر کر لینگے شاپنگ یرا دورہ پھر ہونا کہ نہیں ہونا میں تو جاؤں۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پانچویں دن چائے کے وقفے پر دونوں کھپتانوں کی باہمی رضا مندی سے میچ ڈرا قرار دے دیا جائے۔

یعنی آپ بھی لیلیٰ لیلیٰ کرو اور ہم بھی اللہ اللہ کرتے ہیں (یا اس کے برعکس، موڈ کے حساب سے :) )۔ یہ کیا کہ پانچ دن سے سُکھ کا سانس لینا نصیب نہیں ہوا۔ :)

راحیل فاروق :)
 
Top