بہت سے کام ایسے ہوتے ہیں،کہ بندہ خواہش کے باوجود سستی اور مصروفیات کی وجہ سے مکمل نہیں کر سکتا ، اور اس کا ایک حل ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ آپ اپنی کمٹمنٹ کو لوگوں سے شیئر کر دیں (اس سے اور کچھ ہو نہ ہو بندہ شرم و شرمی ہی کام کر دیتا ہے
) تو میں بھی آج ایک ایسی ہی کمٹمنٹ کرنے جارہا ہوں۔
پاک قرآن ان ورڈ کے اپگریڈ کے بارے میں بہت سارے ساتھیوں نے پوچھا اور کچھ تجاویز بھی دیں ، جن میں ایک تجویز تو تراجم کو اپنی مرضی سے اضافہ کرنے اور سرچ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔لیکن بندہ اب تک ایسا کرنے سے معذور رہا ۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ تو سستی ہی رہی اور دوسری وجہ مصروفیت اور بیچ کا کچھ عرصہ چھٹی پر پاکستان چلے جانا بھی تھا۔لیکن اب میں نے کمر کس لی ہی اور انشاءاللہ اب اس پر کام شروع کر نے کا پکا ارادہ کر لیا ہے ، اگر آپ کے ذہن میں بھی کوئی اچھی تجویز ہو تو ضرور شیئر کریں تا کہ میں اس کو ساتھ کے ساتھ ہی نمٹا سکوں۔