پاک نستعلیق:آراء و تبصرہ جات

دوست

محفلین
ویب پر کوئی خاص رزلٹ نہیں اس کا۔
میرے بلاگ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں اگر پاک نستعلیق نصب شدہ ہے آپ کے پاس تو۔
بہرحال بہت افسوس ہوا۔
:cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
کاش کاش کاش۔
لیکن ہم تو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔
چیز ان کی۔ وہ جب چاہیں جہاں چاہیں سے ریلیز کریں ہم آپ کون ہوتے ہیں۔
وسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
خیر شاکر بھائی، اب اتنا ناراض بھی نہ ہوں۔ ہر حال میں ہمیں بہرحال خوشی ہے کہ محسن حجازی نے اردو پر اور ہم سب پر ایک احسان کیا ہے۔

اور یہ ایک لاجواب اردو فونٹ ہے، اور موجودہ تمام تر نسخ اور نستعلیق (یعنی جوہر نستعلیق) وغیرہ پر فوقیت رکھتا ہے۔

اور جو آپ کو اپنے ویب پر اس میں لکھی گئی تحریری اچھی نظر نہیں آ رہی، تو اسکا آسان سا حل یہ ہے کہ اپنے ویب پر سٹائل شیٹ کو تبدیل کر کے کم از کم سائز 15 منتخب کر لیں۔ اسکے بعد آپکو بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

اس فونٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں عربی کی تقریبا مکمل سپورٹ ہے (تقریبا پر میرا زور ہے، کیونکہ یہ 100 فیصد نہیں ہے)۔ اسی طرح اس میں پاکستان کی دیگر علاقائی زبانوں کی بھی سپورٹ ہے (اگرچہ کہ ان کی ٹیسٹنگ ہونی باقی ہے)۔

اردو طبقے کو یہ فونٹ مبارک ہو۔

جوہر نستعلیق کے مقابلے میں یہ بہت برق رفتار فونٹ ہے (جوہر نستعلیق بہت سست ہے، اور جوہر نستعلیق سے زیادہ سست نفیس نستعلیق ہے)۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، محسن حجازی خود کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی پہلی ترجیح ایک کمپیوٹنگ کے لیے قابل استعمال نستعلیق فونٹ تیار کرنا ہے، یعنی ایسا نستعلیق فونٹ جس میں رینڈر کیے ہوئے صفحات اتنی ہی تیزی سے براؤز ہو سکیں جیسے عام لاطینی زبانوں کے فونٹس میں ہوتے ہیں۔ اور واقعی محسن حجازی نے یہ کارنامہ کر دکھایا ہے۔ جہاں تک پاک نستعلیق فونٹ کے موجودہ بگز کا تعلق ہے تو وہ اس کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ابھی بیٹا ورژن ہے۔ محسن حجازی اس کا ذکر کر چکے ہیں کہ اس فونٹ کی پہلی ریلیز کے ہر تین مہینے بعد اس کی نئی ریلیز جاری کی جائے گی۔ امید کی جا سکتی ہے کہ ہر نئی ریلیز کے ساتھ یہ فونٹ پہلے سے بہتر ہوتا جائے گا۔ میرا وژن یہ ہے کہ کچھ عرصے بعد ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے پروگراموں جیسے کہ Quark Express وغیرہ میں پاک نستعلیق میں پروفیشنل کمپوزنگ ممکن ہو جائے گی۔ اس طرح اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں صحیح معنوں میں انقلاب رونما ہو جائے گا۔
 

دوست

محفلین
بس وہ وقت تھا جس کے عکاس میرے الفاظ ہیں۔
چھوڑنا تو اساں بھی نہیں۔ میں اپنے بلاگ کی سٹائل شیٹ بدلنے کا سوچ رہا تھا ابھی نماز پڑھنے کے دوران :wink: :wink:
لیکن اس کا سائز ایشیا ٹائپ کے مقابل ہونا چاہیے۔ ہنٹنگ ابھی شاید نہیں ہوسکی اس کی۔
 

zulfiqar_rzv

محفلین
اردو کا نستلیق کو آے ہوے دو تین مہینے گزر چکے ہیں

محترم دوستون اردو کا نستلیق کو آے ہوے دو تین مہینے گزر چکے ہیں اس میں اب تک بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں اور آ رہی ہیں، میں‌نے اسے بہت استعمال کیا ہے یا یوں کہ لیجیے میرا کام ہی اسی پر چل رہا ہے۔تھوڑی بہت غلطیاں ہیں اس میں مگر دیر آے درست آے، اور محترم دوست صاحب ذوالفقار ہوتا ہے (ذولفقار)نہیں
 

باسم

محفلین
مبارکاں جی

سب لوگوں کو اس کی مبارک باد
مگر ایک بات کہ یہ محسن بھائی اپنے ساتھ قادری بھائی کو کہاں لے گئے
لگتا ہے اب وہ اردو نستعلیق کے بیٹا ورژن کے بعد ہی آئیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم شاکرالقادری ادھر ہی ہیں۔ وہ خفیہ لاگ ان ہو کر غائب ہو جاتے ہیں۔ وہ مجھ سے خود محسن حجازی کے بارے میں دریافت کر رہے تھے۔
 

دوست

محفلین
حجازی صاحب مصروف ہیں شاید۔
موج ہے جی ویسے دو ماہ ہوگئے اور اردو ویب کا اب پتا چل رہا ہے۔
مرضی ہے
تصحیح کا شکریہ جناب جلدی میں ذولفقار لکھ گیا۔
قادری صاحب بھی کم آرہے ہیں لیکن ان کا اپنا فورم بھی موجود ہے القلم کے نام سے۔
القلم ڈاٹ آرگ فری ڈاٹ کوم۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مبارکاں جی

باسم نے کہا:
سب لوگوں کو اس کی مبارک باد
مگر ایک بات کہ یہ محسن بھائی اپنے ساتھ قادری بھائی کو کہاں لے گئے
لگتا ہے اب وہ اردو نستعلیق کے بیٹا ورژن کے بعد ہی آئیں گے۔
اب میرا نام بھی آتا ہے ترے نام کے ساتھ
میں اسی وجہ سے خفیہ لاگ ان ہوکر چلاجاتا ہوں کہ جتنے عزم اور حوصلہ کے ساتھ محسن کی شراکت میں کام شروع کیا تھا ان کے غائب ہونے سے اتنی ہی بددلی اور مایوسی کا شکار تھا
واہ محسن حجازی واہ
ہماری تو نستعلیق پروجیکٹ میں انتظار کر کرکے آنکھیں سفید ہو گئیں
اور آپ ہیں کہ
کبھی ہم سے کبھی غیروں سے شناسائی ہے
بات کہنے کی نہیں تو ہی تو ہرجائی ہے
﴿اقبال بہ ترمیم﴾
چلیں اب بیٹا ورژن آگیا ہے جس کے لیے محبان اردو کو مبارکباد
اور
بہن مہوش علی بتایئے کیا ہم اس کو بطور ٹیمپلیٹ استعمال کرسکتے ہیں؟
اور اس میں کچھ رسم الخط کی تبدیلیاں لا سکتے ہیں؟
کیونکہ حروف کی اشکال تو میں وضع کر ہی رہا ہوں
کیا انہیں استعمال کرکے اس کے دہلوی انداز کو لاہوری سٹائل میں بدلنے کی کوشش ہو سکتی ہے؟ کتنے امکانات ہیں اس بات کے
ذرا احباب رائے تو دیں
 

دوست

محفلین
قادری صاحب بہت دنوں بعد نظر آئے ہیں۔
کیسے مزاج ہیں جناب۔
تجویز تو اچھی ہے ٹیپملیٹ والی۔
لیکن اچھی ان اشکال کو کافی کام کی ضرورت ہے میرے خیال میں۔ ابھی تو خام مال ہیں یہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
معذرت خواہ ہوں، اصل میں ہم نے اس کا باقاعدہ اجراء نہیں کیا۔ دوم یہ کہ محفل پر خاصی تنقید بھی ہوئی تھی فونٹ پر تو میں‌خاصا خوف زدہ تھا کہ کہیں ناکامی کا منہ نہ دیکھنا پڑ جائے
طویل غیر حاضری کی وجہ نبیل بھائی کو بتا چکا ہوں میل پر، یہاں ذکر مناسب نہیں۔۔۔

پہلی بات:
میرا ڈیزائن گول خطاطی کبھی بھی نہیں رہا، پاک نستعلیق میں‌رفتار ہی مرکز و محور رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے مجھے 200 قواعد سے 25 تک اور پھر 25 سے بھی کم یعنی 2 قواعد تک کہانی لانا پڑی۔ کیونکہ اگر چل نہ سکا تو جتنا مرضی حسین ہو بے کار ہے اور یہ میری مختصر سی زندگی میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔
دوم:
تجارتی طور پر جوہر نستعلیق سے بھی رفتار کے معاملے میں‌بہت آگے ہے یہ تو میں خود ٹیسٹ کر چکا ہوں۔ جبکہ نفیس نستعلیق کوسوں دور ہے۔
سوم:
مسائل موجود ہیں، انگریزی کا مسئلہ، ‌چھوٹے سائز کا مسئلہ، کچھ اشکال کا مسئلہ لیکن! وعدہ یہ ہے کہ ہر مسئلہ حل ہوگا! ہر مسئلہ! یہ ادارے کا بھی وعدہ ہے اور فرد کا بھی۔۔۔

چہارم:
آپ سب سے درخواست ہے کہ جیسا بھی لولا لنگڑا فونٹ ہے، شاکر بھائی کی طرح سینے سے لگائیں، اور استعمال کریں۔۔۔ اپنی ویب سائٹس پر، کاغذات میں۔۔۔ ہر جگہ۔۔۔ اگر آپ سمجھتے ہیں‌کہ واقعی ہم نے کوئی معمولی سی خدمت انجام دی ہے تو یقین مانیے اسے سراہنے کا واحد طریقہ یہی ہے۔۔۔ مسائل کو گوارا کیجیے۔۔۔ سب ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔ سائز 15 رکھ لیجیے کوئی بات نہیں جب تک ہنٹنگ نہیں ہوجاتی۔۔۔
دوبارہ درخواست کروں گا کہ استعمال میں‌لائیے۔۔۔ خصوصا اگر بوریت ڈاٹ کام والے فونٹ کو شرف قبولیت نہ سہی، بادل نخواستہ ہی استعمال میں لائیں تو مشکور رہوں گا۔۔۔ اور اردو ویب بھی اگر۔۔۔۔ ایسا کریں تو میں ذاتی طور پر تہہ دل سے ممنون ہوں گا کیوں‌کہ آپ اس طرح ہمارے ہاتھ مضبوط اور حوصلے بلند کر سکتے ہیں۔۔۔

والسلام،
محسن حجازی،
پروگرام مینیجر
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات۔۔۔
 

دوست

محفلین
خوش آمدید سائیں۔
انشاءاللہ جناب اب یہی چلے گا۔
ہمیں‌ پوری امید ہےکہ یہ مزید ترقی کرے گا۔
نبیل بھائی براہ کرم اس طرف توجہ دیں اور محفل کو پاک نستعلیق میں پیش کرنے کے لیے اس کی سٹائل شیٹ میں تبدیلیاں کریں۔
واقعی یہ استعمال ہوگا تو لوگوں کو پتا چلے گا۔اور اردو محفل سے زیادہ کونسی سائٹ ہے جو یونیکوڈ اردو میں‌ مقبول ہے۔
جو میرے بس میں تھا میں نے کردیا۔میرا وہ چھوٹا موٹا سا بلاگ اب پاک نستعلیق میں‌ ہے۔
مجھے امید ہے میرے باقی احباب اس طرف توجہ کریں گے۔ شاکر القادری بھائی کا القلم، حکیم صاحب کا اردو پیس فورم، پاکستانی بھائی کا اپنا ڈیرہ اور ہماری اپنی محفل ان سب کو پاک نستعلیق میں ہونا چاہیے۔
عاصم ملک سے بھی گزارش ہے اگر وہ بھی اپنا سرگودھا کو پاک نستعلیق میں کرلیں۔
اسے محفل کے انسٹالر میں‌شامل کردیا جائے اور جو دوست بلاگنگ کرتے ہیں وہ بھی اپنے بلاگ پاک نستعلیق میں کرلیں۔ نعمان جی آپ سے خصوصی درخواست ہے کہ آپ کا بلاگ سب سے زیادہ مقبول ہے کم از کم اردو محفل کے اراکین کے بلاگز میں سے
وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
کچھ اہم باتیں۔۔۔
اس فونٹ پر کوئی پابندی نہیں، کاٹیں پیٹیں جو مرضی کریں۔ اوپن سورس ہے۔
صرف دو پابندیاں ہیں، ایک عارضی، ایک مستقل
اگر اس فونٹ میں کوئی تبدیلی کریں تو آپ اس کا نام پاک نستعلیق نہیں رکھ سکتے (مستقل)
دوم یہ کہ اسے تقسیم کرنے کے لیے اپنی سائٹ پر نہیں رکھ سکتے (عارضی) بلکہ ہمارا سرکاری ربط دینا ہوگا۔
ایسا کیوں؟
اس لیے کہ اس فونٹ میں تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی‌ ہیں، اگر آپ براہ راست سرکاری ربط دیتے ہیں تو اس بات کا اطمینان رہے گا کہ ہمیشہ بہترین ورژن لوگوں تک پہنچے۔
اور یہ رہا سرکاری ربط
http://www.nlauit.gov.pk/data/Pak Nastaleeq (Beta Release)/Pak Nastaleeq (Beta Release).ttf
 

دوست

محفلین
نہیں ہوتا وہاں سے۔
مسئلہ آتا ہے۔
سو ہم یہ قانون شکنی کررہے ہیں۔کہ اس کو اپنے بلاگ پر بھی رکھ دیا ہے۔ کوشش ہے کہ اسے ساتھ ساتھ جدید کرتے رہیں سرکاری ریلیز کے مطابق۔ مگر جناب اس کو ٹھیک کیجیے وہاں دو تین دوستوں نے شکایت کی ہے ڈاؤنلوڈ نہ کرسکنے کی خود میں بھی وہاں سے حاصل نہ کرسکا۔
وسلام
 

پاکستانی

محفلین
بہت خوب، پاک نستعلیق کا سنگ میل عبور کرنے پر میری طرف سے محسن بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

واقعی اس فونٹ کو اپنی تمام تر خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ اپنانا ہو گا، میرے خیال میں اس کی خوبیاں اس کی خامیوں سے کہیں بڑھ کر ہیں اردو اسے تمام اردو فورمز اور بلاگز میں جگہ دینی چاہیے۔
 

دوست

محفلین
لو جی اب ٹھیک اتر رہا ہے۔
ابھی ٹرائی کیا تو سب ٹھیک تھا۔
بہرحال میرے بلاگ پر تو دونوں ربط موجود ہیں فوقیت اصلی کو ہی ہے۔
لیکن احتیاطًا دوسرا دے دیا ہے اگر نہ ملے تو کام تو چل سکے۔
 
Top