مبارکاں جی
باسم نے کہا:
سب لوگوں کو اس کی مبارک باد
مگر ایک بات کہ یہ محسن بھائی اپنے ساتھ قادری بھائی کو کہاں لے گئے
لگتا ہے اب وہ اردو نستعلیق کے بیٹا ورژن کے بعد ہی آئیں گے۔
اب میرا نام بھی آتا ہے ترے نام کے ساتھ
میں اسی وجہ سے خفیہ لاگ ان ہوکر چلاجاتا ہوں کہ جتنے عزم اور حوصلہ کے ساتھ محسن کی شراکت میں کام شروع کیا تھا ان کے غائب ہونے سے اتنی ہی بددلی اور مایوسی کا شکار تھا
واہ محسن حجازی واہ
ہماری تو نستعلیق پروجیکٹ میں انتظار کر کرکے آنکھیں سفید ہو گئیں
اور آپ ہیں کہ
کبھی ہم سے کبھی غیروں سے شناسائی ہے
بات کہنے کی نہیں تو ہی تو ہرجائی ہے
﴿اقبال بہ ترمیم﴾
چلیں اب بیٹا ورژن آگیا ہے جس کے لیے محبان اردو کو مبارکباد
اور
بہن مہوش علی بتایئے کیا ہم اس کو بطور ٹیمپلیٹ استعمال کرسکتے ہیں؟
اور اس میں کچھ رسم الخط کی تبدیلیاں لا سکتے ہیں؟
کیونکہ حروف کی اشکال تو میں وضع کر ہی رہا ہوں
کیا انہیں استعمال کرکے اس کے دہلوی انداز کو لاہوری سٹائل میں بدلنے کی کوشش ہو سکتی ہے؟ کتنے امکانات ہیں اس بات کے
ذرا احباب رائے تو دیں