پاک نستعلیق:آراء و تبصرہ جات

سسٹر مہوش : اب دیکھیے ۔ اور احباب بھی تو مشورہ دیں !!!!

300716922_2eb96f0322_t.jpg
 

مہوش علی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر مہوش : اب دیکھیے ۔ اور احباب بھی تو مشورہ دیں !!!!

300716922_2eb96f0322_t.jpg

جی شمیل بھائی،
اب بہت بہتر نظر آ رہا ہے۔
کیا یہ ممکن ہے کہ "نستعلیق" کا لفظ "پاک" کے اوپر سے شروع ہو؟ یہ دہلوی نستعلیق کا مخصوص سٹائل ہے کہ ایک لفظ اپنے سے پہلے والے لفظ کے اختتام پر نہیں، بلکہ اُس کے اوپر سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔
اگر یہ ممکن نہیں، تو اسکو ایسا ہی رہنے دیں۔ یہ اچھا لگ رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش کا یہاں بھی شکریہ ادا کر دوں کہ فانٹ مل گیا ہے، اب تھوڑی دیر بعد اس کو دیکھ سکوں گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
پاک نستعلیق میں لکھا ہوا ساجد بھائی کا خط موصول ہوا تو بہت ہی اچھا لگا سوچا کیوں نہ ایک پوسٹ بھی پاک نستعلیق میں کی جائے تاکہ دیکھیں کیا رنگ لاتا ہے۔ دیگر یہ کہ بین السطور وقفے پر قابو پانے کا طریقہ عرض کر چکا ہوں۔ بس خوشی اس بات کی ہے کہ ویب پیجز براؤز کرتے ہوئے محسوس تک نہیں ہوتا کہ انگریزی ہے یا اردو یعنی بے حد برق رفتاری سے سب کچھ چلتا ہے اور اسی چیز پر ہم نے سب سے زیادہ محنت کی ہے۔ باقی بات رہی شکل و صورت کی تو بنیادی پیچیدہ ڈھانچہ کھڑا ہوگیا ہے صرف نوک پلک سنوارنا باقی ہے جو کہ انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتی جائے گی۔ ابھی سے سے پہلے جو مسئلہ سرفہرست ہے اس میں انگریزی عبارت میں سپیس کے مسائل شامل ہیں۔
اس وقت تک تو دو ویب سائٹس پر پاک نستعلیق چل چکا ہے ایک تو جناب شاکر عزیر کی دوسری محترم ساجد اقبال کی اور دونوں بے حد عمدہ لگ رہی ہیں۔
دیکھیے تیسرا کون ہے جو ہمت کرتا ہے۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
محسن بھائی ہمارے ذکر خیر کا بہت شکریہ!
شاکر بھائی اکثر گلہ کرتے ہیں کہ میں نے اپنا بلاگ کا سانچہ ابھی تک یہاں نہیں رکھا تو وجہ یہ ہے(آپس کی بات ہے) کہ وہ سانچہ ہے تو پروفیشنل لیکن ہم نے اس کا پروفیش نکال کر نل کردیا ہے۔ اس میں آرایس ایس اور دوسرے فیڈ حاصل کرنے کیلیے ڈالے گئے سارے بٹن ڈائریکٹ ایچ ٹی ایم ایل میں ڈالے گئے ہیں جنکی بدولت دوسرے کوئی صاحب اگر یہ سانچہ استعمال کرینگے تو انہیں ان بٹن کا ایچ ٹی ایم ایل بھی بدلنا ہوگا۔ اگر یار لوگ اس پر راضی ہیں تو مجھے کیا اعتراض ۔۔۔آج ہی ڈال دیتا ہوں ڈاؤن لوڈ پر۔
محسن صاحب ایک بات اور جو میں نے کل نوٹ کی وہ یہ کہ میں اپنا اور شاکر بھائی کا بلاگ ونڈوز ۹۸پر چیک کیا۔ وہاں ہیڈر بغیر کسی لکھائی والا۔۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ کیا یہ فونٹ ونڈوز۹۸سپورٹ نہیں کرتا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم دوستو، میں تین دن کیا غائب ھوا، اتنا کچھ ھوگیا؟ ویسے سب سے پہلے تو محسن حجازی بھائی کو بالخصوص اور دیگر تمام اردو دانوں کو بالعموم مبارکباد کہ ایک بہت ھی اہم سنگ میل عبور ھوگیا ھے۔ ویسے میں‌یہ فانٹ دو دن سے استعمال کر رھا ھوں اور پتہ نہیں‌کیوں‌ شاید ایویں ای خوش بھی ہو رھا ھوں‌ :D
 
قیصرانی بھائی : کیسے ہیں ۔ میں نے کل ہی پاک نستعلیق کی پروموشن کے سلسلےمیں ایک لوگو بھی بنایا ہے ۔ بتائیے ، آپ کو کیسا لگا ۔

]
300716922_2eb96f0322_t.jpg
 

محسن حجازی

محفلین
قریشی بھیا مسئلہ کیا ہے؟ سرے سے ہی کچھ نظر نہیں آتا یا کیا؟ یا کچھ الفاظ ٹوٹتے ہیں؟
دوم:
پاک نستعلیق کی برق رفتاری کے متعلق دعوے تو آپ نے بہت سنے اب دیکھ بھی لیا لیکن یہاں پر بس نہیں، ہم مائکروسافٹ سے کچھ مزید تبدیلی کے لیے بھی بات چھیڑنے والے ہیں‌ جس سے اس فونٹ کی رفتار پہلے سے تین گنا ہو جائے گی!
اس ضمن میں جناب لطیف ساگر سے ابھی ابھی میری موبائل پر بات ہوئی ہے اور ہم پال نیلسن اور دیگر کو اس مسئلے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔
دعا کریں کہ مان جائیں۔۔۔
 
مبارکباد

محسن بھائی اور ان کی ٹیم کو فونٹ کا بِیٹا ورژن ریلیز کرنے پر مبارکباد۔ فونٹ کی رفتار بہت اچھی ہے اور ابھی نوٹ پیڈ میں اسے ہی استعمال کرتے ہوئے تحریر کر رہا ہوں جس سے لطف بڑھ گیا ہے۔ اس فونٹ کی مزید بہتری کے لیے دعاگو ہوں۔
 
تجربہ اچھا

پاک نستعلیق کے حوالے سے میرا تجربہ اچھا رہا ہے۔ فی الحال صرف فائر فاکس پر توجہ مرکوز ہے۔ سائٹ کو نستعلیق پر لے جاتے ہوئے جو چیلنج سامنے آئے:

۔ الفاظ کے درمیانی سپیسنگ کم ہے جس سے وہ گڈ مڈ ہوجاتے ہیں
۔ لائنوں کی سپیسنگ تاکہ الفاظ مکمل مع اعراب بغیر کٹے نظر آئیں
۔ فانٹ کا سائز جس پر وہ صاف پڑھا جائے

ان کے حل کے لیے:
۔ اسٹائل شیٹ میں جارجیا فانٹ کو پاک نستعلیق سے پہلے رکھا تاکہ سپیس اس کی استعمال ہو۔
۔ لائن کی سپیسنگ 24px رکھی
۔فانٹ سائز 20px رکھا

سائٹ کو نستعلیق میں دیکھنے کے لیے تلاش خانے کے نیچے کمبو بکس سے فونٹ کا چناؤ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تجربات فی الحال صرف ف ف کے حوالے سے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
سمت کی سی ایس ایس میں نے شارق کے تعاون سے تبدییل کر لی ہے اور اب جریدے "سمت" کی آئ فاسٹ نیٹ والی سائٹ میں آپ کو پاک نستعلیق نظر آئے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
قیصرانی بھائی، اگر آپ پاک نستعلیق کے لیے اس متبادل ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اس سلسلے میں میں آپکی مدد کر سکتی ہوں۔
آپ مدد کیجئے نا، میں کوشش کرتا ہوں۔ ورنہ اتنا تو ہو جائے گا کہ کسی دوسرے کو اس کام پر لگا سکوں‌ :D

دوسرا محفل فورم پر جائننگ کی وجہ کام ہی تھی، جب کام نہیں ہوتا تو پھر میں دیگر پوسٹنگز میں‌لگ جاتا ہوں :(
 

آصف

محفلین
مہوش علی نے کہا:
قیصرانی برادر،
پی ڈی ایف فائل سے کبھی بھی آپ عربی متن کاپی اور پیسٹ نہیں کر سکتے (چاہے کوئی فونٹ بھی آپ استعمال کر لیں)۔ اسکی وجہ شاید یہ ہے کہ ایڈوب ریڈر میں یونیکوڈ متن کاپی کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
میرا خیال ہے کہ یہ بات کچھ زیادہ درست اس لئے نہیں کیونکہ ٹاہوما سے بنی پی ڈی ایف میں سے متن منتخب اور کاپی کیا جا سکتا ہے۔ کم از کم ایک دفعہ میں یہ خود کر چکا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھا اور معلوماتی مضمون ہے محسن بھائی، شکر ہے کہ آپ کو فورم پر پھر سے ان ایکشن دیکھا۔ باقی آپ کی ہر بات بجا، اتنے کم وقت میں‌ (آپ نے جب سے اس پراجیکٹ کو سنبھالا) ایک قابل عمل فانٹ کی تشکیل اتنی آسان نہیں ہے۔ باقی ہی بات ہے کہ سفر چل نکلا ہے تو ظاہر ہے کہ ہر مرحلے پر بہتری کی ہی توقع ہے
 

دوست

محفلین
واہ کیا بات کردی ہے آپ نے۔
میں نے کچھ سلسلہ شروع کیا ہے کل ایک پوسٹ کی تھی کے ڈی ای کے فورم پر اس سلسلے میں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ ورنہ کے ڈی ای کے ڈویلپرز کے فورم پر بھی یہی پوسٹ کرتا ہوں دوبارہ۔
میرا خیال ہے کہ نعمان اگر آپ اوبنٹو پر اس مسئلے کو اٹھائیں اور تکنیکی گفتگو کے لیے حجازی بھائی کو آگے کردیں تو اس سے بہت فائدہ ہو گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
پاک نستعلیق پر مراسلت کے لیے علیحدہ دھاگے کر دیے گئے ہیں

پاک نستعلیق: آراء و تبصرہ جات
پاک نستعلیق: لینکس پر منتقلی
پاک نستعلیق: نقائص و مسائل

آئندہ متعلقہ دھاگوں پر ہی مراسلت کی جائے۔
رسید لکھ دی تاآنکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے!
 
Top