پاک نستعلیق: مسائل و نقائص

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
اس کے علاوہ محسن بھائی، جب اس فانٹ میں‌کھینچی لکھیں تو ک کی ڈنڈی گم ہو جاتی ہے :( مثال کے طور پر یہ دیکھیں

اس دوران میں شہر کی دندانے دار فصیل کے باھر کارواں سرایوں اور چائے خانوں میں بڑے بڑے کڑاھوں کے نیچے آگ روشن ہو چکی تھی اور بھیڑیں جو ذبح ھونے کے لئے کھینچی جا رھی تھیں بے حد غم آلود آواز میں ممیا رھی تھیں۔ تجربے کار خواجہ نصرالدین نے پہلے ھی سے سوچکر اپنے رات کے آرام کا انتظام ایسی جگہ کیا تھا جو ھوا کے رخ کے خلاف تھی تاکہ کھانے کی اشتہا آمیز خوشبو ان کو نہ چھیڑ سکے۔ بخارا کے قوانین کو اچھی طرح جانتے ھوئے انہوں اپنی تھوڑی سی جمع پونجی بچالی تھی تاکہ کل وہ شہر کے پھاٹک پر محصول ادا کرسکیں۔

ویسے ان چھوٹی موٹی بیماریوں سے قطع نظر، واقعی محسن حجازی نے یہ فونٹ بنا کر کمال کر دکھایا ہے۔
رفتہ رفتہ حکیم حجازی ان بیماریوں کا بھی شافی علاج کر دیں گے۔ انشاء اللہ۔ :)


جہاں تک ہنٹنگ کے ٹیکنیکل ڈاٹا کی بات ہے، تو محسن حجازی کے الفاظ میں: "یہ ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہے جس پر میں خود مکمل قابو نہیں پا سکا ہوں"۔

چنانچہ محسن حجازی کے ان الفاظ کے بعد میں نے ہنٹنگ سیکھنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

بہرحال، میں نے پہلے ایک عربی فونٹ mry_KacstQurn کا ذکر کیا تھا۔ یہ بھی چھوٹے سائز بھی بہت ہی شاندار ڈسپلے دیتا ہے۔ نفیس ویب نسخ کا ہنٹنگ ورک کیا گیا ہے (لیکن اتنی گہرائی میں جا کر نہیں)۔ جب ہم ان دونوں فونٹز کا موازنہ کریں تو اس عربی فونٹ کا چھوٹے سائز میں ڈسپلے نفیس ویب نسخ کی ہنٹنگ کے باوجود بہت ہی بہتر ہے۔

اس عربی فونٹ کے خالق نے بتایا کہ انہوں نے اس میں ہنٹنگ کی ایک متبادل ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جسے Bitmap Embedding کہتے ہیں۔

اس متبادل ٹیکنالوجی سے فونٹ کا سائز تھوڑا بڑا ہو جاتا ہے، مگر فائدہ یہ ہے کہ یہ ہنٹنگ کی نسبت بہت آسان ہے۔

قیصرانی بھائی، اگر آپ پاک نستعلیق کے لیے اس متبادل ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اس سلسلے میں میں آپکی مدد کر سکتی ہوں۔

ویسے ہونا بھی یہ چاہیئے کہ محسن حجازی کے علاوہ بھی دوسرے لوگوں کو اس فونٹ میں ہاتھ بٹانا چاہیئے۔ بلکہ قیصرانی بھائی، آپ بھی محفل پر بہت مصروف ہیں، بہتر تو ہو گا کہ کوئی اور رضاکار اس کام کے لیے اپنا نام پیش کرے۔

یاد رہے، پاک نستعلیق کو کامیابی اُسی وقت ملے گی جب وہ 12 کے سائز پر صحیح ڈسپلے دے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر مہوش : پر یہ بتائیے کہ یہ عربی فونٹ کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ اس کا ربط تو دیں ۔

بھائی جی،
آپ کو یہ عربی فونٹ یہاں سے مل سکتا ہے لنک

لیکن اس فونٹ میں اردو سپورٹ شامل نہیں ہے۔ اس لیے اردو کے کافی الفاظ اس میں نظر نہیں آتے۔
دوسرا یہ کہ یہ بذاتِ خود اتنا خوبصورت فونٹ نہیں ہے۔

ان سب باتوں کے باوجود، جب میں نے اس کا ڈسپلے 12 (بلکہ 10 تک کے) سائز پر دیکھا، تو میں حیرت زدہ رہ گئی، اور پھر مجھے احساس ہوا کہ ویب پر اردو کو ترقی دینے کے لیے یہ کتنا اہم ہے کہ اردو فونٹز میں یہ ٹیکنالوجی شامل کی جائے۔


اگر آپ کو اس فونٹ کا چھوٹے سائز میں ڈسپلے دیکھنا ہو تو آپ کسی عربی ویب سائیٹ مثلا یہاں سے عربی متن حاصل کر کے ورڈ میں پیسٹ کریں، اور پھر اس فونٹ میں 12، 10 اور 8 کے سائز پر ڈسپلے دیکھیں۔

مستقبل میں اگر ہم جملہ اور ورڈ پریس اور ایسے دیگر سافٹ ویئر استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو یہ لازمی ہے کہ پاک نستعلیق میں یہ ٹیکنالوجی شامل کی جائے۔
 

محسن حجازی

محفلین
کافی عرصے بعد آپ سب سے مخاطب ہو رہا ہوں
اول:Bitmap Embedding صرف وہاں کام کر سکتی ہے جہاں گلائفس کے جڑاؤ میں اٹھان نہ ہو بلکہ پہلو بہ پہلو رکھنا کافی ہو تو کام چل جاتا ہے ونڈوز 98 تک مائکروسافٹ کے انٹرفیس فونٹس میں یہ ٹیکنیک استعمال کی گئی تھی لیکن اب وہ بھی ہنٹنگ پر چلے گئے ہیں ونڈوز 2000 میں۔ جبکہ Bitmap Embedding نستعلیق کے سلسلے میں کسی کام کی نہیں کیوں کہ اس میں اٹھان جب آجاتی ہے تو مسئلہ خراب ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے پر میں نے بہت ابتداء میں‌غور کیا تھا اور اگر Bitmap Embedding کو استعمال میں لایا جائے تو اس کے لیے لگ بھگ 25،000 بٹ میپس درکار ہوں گے اور فونٹ کا سائز 250 میگابائٹ تک جا پہنچے گا۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ کیوں ایس نہیں کیا گیا۔۔۔ سادہ ترین الفاظ میں، نستعلیق میں ایسا ممکن نہیں۔
دوم:
میں ایک عرصے سے مصر ہوں کہ نستعلیق لاطینی ٹائپوگرافی کے کھانچے میں فٹ کیا جاتا رہا ہے جس کہ سبب مسائل ہیں کیوں کہ ٹائپوگرافی کا علم انگریز نے ایجاد کیا، زبان انگریزی بہ رسم الخط لاطینی، سو اس علم میں تمام مسائل کو اسی نقطہ نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ اب جب ٹائپوگرافی کے میدان میں دوسری زبانیں اتر رہی ہیں جیسا کہ اردو بہ قالب نستعلیق، تو مسائل کا انبار ہے۔ اس سلسلے میں مائکروسافٹ کا نقطہ نظر بھی یہی ہے کہ ٹائپوگرافی کے بنیادی سانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں‌ پال نیلسن، پیٹر کانسٹیبل اور راقم الحروف مل کر پیش رفت کر رہے ہیں۔ ایک تو یہاں کچھ پوسٹ نہیں‌ کیا جا سکتا ورنہ اپنا ڈرافٹ آپ کو دکھاتا جس میں‌کہ ٹائپوگرافی میں بنیادی تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔
سوم:
لینکس پر فونٹ کا چلنا ضروری نہیں چل جائے تو خوش قسمتی کیوں کہ آج تک لیکنس پر ٹیسٹ ہی نہیں‌ کیا گیا۔ تمام تر توجہ ونڈوز پر درست انداز میں ڈسپلے پر ہے بعد کی بعد میں دیکھیں گے۔ اول ونڈوز کے اپنے رینڈرنگ انجنز اس کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کر رہے تو لینکس سے توقعات فضول ہے۔ مزید یہ کہ نسخ فونٹس میں اوپن ٹائپ کے صرف چار فیچرز استعمال ہوتے ہیں، ini, medi, fina, islo اور نقطوں کے لیے mark جبکہ زیادہ سے زیادہ calt اور اتنی سپورٹ تو ونڈوز 95 میں بھی تھی! جبکہ شاید آپ کے علم میں نہیں کہ نستعلیق کے لیے مائکروسافٹ کو دو نئے فیچرز ایڈ کرنا پڑےcurs اٹھان کے لیے جبکہ Reverse Context Chaining الٹے جڑاؤ کے لیے اور Group Processing بڑے لک اپس کے لیے۔ نفیس نستعلیق صرف curs کو استعمال میں لاتا ہے اس لیے اکثر جگہ چل جاتا ہے جبکہ پاک نستعلیق میں Group Processing اور Reverse Context Chaining استعمال کیے گئے ہیں جو اس کی برق رفتار رینڈرنگ میں کسی حد تک اضافہ کرتے ہیں تو دوسری طرف یہ ان پلیٹ فارمز (Flavours of Linux including Ubantoo etc...) پر چل نہیں پاتا کیوں کہ These features are latest enough to be incorporated by these platforms.
چہارم
لینکس پر ٹیکسٹ پراسیسنگ مائکروسافٹ کے خطوط پر ہی ہوتی ہے اسی لیے فونٹ کم سے کم نظر آجاتا ہے لیکن ابھی وہ اسے مکمل طور پر Implement نہیں کر پائے
پنجم
ہم نے فونٹ بنا دیا، اب اس کی رینڈرنگ کی ذمہ داری ہماری نہیں بلکہ پلیٹ فارم کی ہے مجھے یونی کوڈ کے ایک ممبر کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں (اصل میں وہاں بھی کچھ اسی قسم کی بحث چل رہی تھی)
Current Rendering Engines are curde enough to render some complex scripts and they are not even the first generation rather should be numbered as 0 generation. They are like the Ford Model-T car or like the first plane of Wright Brothers.
تو آپ لینکس کے ڈیویلپرز سے رابطہ کریں اور انہیں مجبور کریں کہ وہ اوپن ٹائپ سپیسیفیکیشنز کو مکمل طور پر فالو کریں۔ (فالو تو کر ہی رہے ہیں لیکن صرف اتنا جس میں Hebrew یا عربی رینڈر ہو جائے کیوں کہ ان کے نزدیک دنیا میں صرف یہی دو زبانیں دائیں سے بائیں چلتی ہیں۔۔۔)
پنجم:
ایک سادہ ویب پیج بنانا کوئی مسئلہ نہیں، تبھی میٹرک اور مڈل کے طالب علم بھی بنا لیتے ہیں حتی کہ کمپیوٹر سائنس سے تعلق نہ رکھنے والے اصحاب بھی اس میں کام کر لیتے ہیں لیکن نستعلیق فونٹ بنانا اگر بازیچہ اطفال ہوتا تو کئی موجود ہوتے۔ بات کا مقصد خود ستائی ہرگز نہیں بلکہ کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ یہ کام آپ کے فہم و ادراک سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔۔۔ کاش میں اپنے آپ کو واضح کر سکتا کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔ فورم پر چونکہ میں زیادہ ٹیکنکل لینگویج استعمال نہیں کرتا تو بسا اوقات گمان گزرتا ہے کہ شاید یہ تو صرف لکیریں کھینچ دینے کا کام ہے اور بس۔ حالانکہ۔۔ خیر چھوڑیں۔۔۔ بات اور طرف چلی جاتی ہے۔۔۔ کیوں کہ آپ اگر کسی ایسے کام کی مشکلات کا تذکرہ کریں جوآپ کے ذمے ہو تو لوگ ہمدردی کی بجائے آپ کو خود پرست اور مغرور سمجھنے لگتے ہیں۔۔۔ جبکہ عجز و انکساری اللہ کو محبوب ہے۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
ایک ضمنی بات، آپ تو خوش نصیب ہیں‌کہ اسے چلتا ہوا دیکھ رہے ہیں ورنہ ہم نے تو وہ وقت بھی دیکھا ہے جب اس میں دو کی لمبائی سے بڑا لفظ لکھنا ممکن ہی نہیں تھا! وہاں سے یہاں تک آئے ہیں تو یہاں سے کہیں تو جائیں گے۔۔۔
اس وقت اچانک کیبنیٹ سیکریٹری کا معائنہ تھا تو مجھے یہ تاثر دینے کے لیے کہ فونٹ چل رہا ہے (ورنہ منصوبہ بند کردیا جاتا!) ایک ایسی غزل کی آمد ہوئی جس میں صرف دو کے الفاظ شامل تھے! اس طرح حاضرین پر تاثر پڑا کہ فونٹ چل رہا ہے! کیا کریں۔۔۔ کبھی کبھی چالاکی سے کام لینا پڑ جاتا ہے۔۔۔
یہ غزل Sample Docs میں غزل صوتی کے نام سے موجود ہے
دلچسپی کے لیے ملاحظہ فرمائیے:-

خاموشی سے گزر جا
اب تو دل سے اتر جا
گل ہونے کو ہے چراغ جاں
اے ابن آدم اب تو سدھر جا
طریق دعا ہے بس اس قدر
مدعا عرض کر اور اڑ جا
جو نہ کوچہ جاناں سے گزرنے کا یارا
شرم کر اور ڈوب کے مر جا
دو کے جوڑ اور اردو ہے
جس قدر ہوتا ہے آج بس کر جا
 

مہوش علی

لائبریرین
محسن ،
بٹ میپ کے متعلق وضاحت کرنے کا شکریہ۔
یہ بتائیں کہ ہم اردو محفل پر کیا کر کے پاک نستعلیق فونٹ کی خدمت کر سکتے ہیں؟ (یقینا ایک مرحلہ اپنے اپنے ویب سائیٹز پر اسکا استعمال ہے، لیکن ٹیکنیکل فرنٹ پر شاید آپ تنہا ہی سفر کریں)۔

دوسرا یہ کہ احباب کی گفتگو سے اندازہ ہوا ہے کہ وہ لوگ اس بات کے انتظار میں ہیں کہ پاک نستعلیق میں تطویل کو کب چالو کیا جاتا ہے۔ (ان احباب میں سرِ فہرست اعجاز صاحب ہیں، جنہوں نے بہت باریک بینی سے پاک نستعلیق کا معائینہ کیا ہے)۔


محسن صاحب،
اگرچہ کہ ہم لوگ پاک نستعلیق کو ویب سائیٹ پر استعمال کرنا شروع کر رہے ہیں، مگر چند سافٹ ویئر ایسے ہیں کہ ان میں بڑا سائز رکھنا ممکن نہیں ہو پا رہا (مثلا میں جملہ کونٹینٹ سسٹم بیسڈ ویب سائیٹ بنانا چاہ رہی ہوں۔ مگر وہاں میں پاک نستعلیق کی موجودہ شکل کو استعمال نہیں کر پائی۔۔۔۔۔ اور جبتک ہنٹنگ نہیں ہو جاتی، اُس وقت تک یہ ممکن ہوتا نظر نہیں آتا)۔


بہرحال، جب میں نے پاک نستعلیق کا سائز دیکھا، اور پھر اس رفتار سے کام کرتا دیکھا، تو مجھے احساس ہوا کہ اسکے پیچھے کتنی محنت کی گئی ہو گی۔ حتیٰ کہ مائکرو سافٹ کے اپنے لوگ، جن کو کہ فونٹ بنانے کے ٹولز فراہم کرنے تھے، وہ خود ایسے نستعلیق فونٹ کا تصور نہیں کر پا رہے تھے۔


محسن آخری سوال آپ سے یہ ہے کہ کیا ہنتنگ شدہ فونٹ لینکس میں بھی چھوٹے سائز میں کام کرتے ہیں؟ (اور کیا بٹ میپ ایمبیڈنگ شدہ فونٹ بھی لینکس میں کام کر سکتے ہیں؟)

شکریہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
پہلے تو نعمان بھائی سے معذرت اگر کچھ زیادہ بول گیا تو۔ دوم یہ کہ نعمان بھائی سے گزارش ہے کہ ابنٹو پر نظر رکھیں اور ان طرف کوئی پیش رفت ہو تو ہمیں آگاہ کریں۔

محترمہ مہوش کا یہ سوال کہ ہنٹنگ اور لینکس۔
بنیادی طور پر ٹرو ٹائپ پر کام ایپل اور مائکروسافٹ نے مل کر شروع کیا تھا کیوں کہ دونوں ایڈوب کے دست نگر نہیں بننا چاہتے تھے اور اس وقت سکیل ایبل فونٹس کی ٹیکنالوجی صرف ایڈوب کے پاس ہی تھی۔
جب دونوں نے کام شروع کیا تو ہنٹنگ پراسیس بھی وضع کیا گیا جو کہ ‌‌‌‌‌‌ پیٹینٹ کروا لیا گیا۔ مطلب یہ کہ آپ اپنا فونٹ تو ہنٹ کر سکتے ہیں لیکن ایسا کوڈ یا سافٹ وئیر سسٹم نہیں لکھ سکتے جو ایک ہنٹ شدہ فونٹ کو ہنٹس کی نگرانی میں درست طور پر چھوٹے سائز میں رینڈر کر سکے یہ سہولت صرف ایپل کے میک اور مائکروسافٹ کی ونڈوز سیریز پر ہی ممکن ہے۔ (قانونی طور پر۔۔۔)
لیکن ایک اوپن سورس لائبریری موجود ہے جو کہ ونڈوز کے راسٹرائزرز سے بھی کئی گنا زیادہ خوبصورتی سے فونٹ رینڈر کرتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں 8 لیول کی اینٹی الائسنگ کی جاتی ہے تو فری ٹائپ کا انجن 256 لیول کی اینٹی الائسنگ کرتا ہے! وہ بھی بائے ڈیفالٹ! اتنی اینٹی الائسنگ کے بعد ہنٹنگ کی ضرورت کافی کم ہوجاتی ہے لیکن اسی پر بس نہیں بلکہ فری ٹائپ کا انجن ہنٹنگ بھی بہت ہی پہنچی ہوئی کرتا ہے! لیکن صرف ایک مسئلہ ہے۔۔۔ ہنٹنگ بائے ڈیفالٹ نہیں ہوتی، لائبریری میں سوئچز ہیں انہیں آن کرنا پڑتا ہے تب اس کا ہنٹنگ انجن آن ہوتا ہے اور فری ٹائپ والے کہتے ہیں کہ اگر آپ کے ملک میں پیٹینٹ کے قوانین لاگو نہیں ہوتے (جیسے کہ پاکستان بھارت بنگلہ دیش وغیرہ۔۔۔) تو انہیں آن کر لیجیے۔
تو یہ ہے ساری رام کتھا۔۔۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ لینکس کا راسٹرائزر فری ٹائپ ہی پر مبنی ہے اگر ایسا ہے تو پھر تو پکی بات ہے کہ ہنٹنگ کی سپورٹ ہے۔ ورنہ پھر کچھ نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ اس سلسلے میں مجھے علم نہیں۔ نعمان نے ایک جگہ بات چھیڑی ہوئی ہے لینکس کے ایک فلیور پر دیکھیں کیا جواب آتا ہے کہ وہ کیا استعمال کر رہے ہیں۔
لیکن جہاں تک لینکس استعمال کرنے کا میرا تجربہ ہے مجھے یہی شک گزرتا ہے کہ نیچے فری ٹائپ کام کر رہی ہے۔ اور دوسری وجہ یہ کہ کوئی اور انجن جو اوپن سورس ہو کم سے کم میرے علم میں نہیں۔

جی ہاں بٹ میپ ایمبیڈنگ کی سپورٹ بھی لینکس پر موجود ہے اور وہ اس طرح کہ ٹائپوگرافی کے بارے میں تقریبا تمام پلیٹ فارم متفق علیہ ہیں۔ لیکن بٹ میپ والا طریقہ اب پرانا ہوتا جا رہا ہے اور ونڈوز 2000 سے آگے مائکروسافٹ کے انٹرفیس فونٹس میں بھی بٹ میپس نہیں بلکہ زبردست ہنٹنگ کی گئی ہے یہ بات مجھے مائکروسافٹ ٹائپوگرافی کے ایک ذمہ دار کارکن نے بتائی۔

اس سے پہلے کہ مضمون لمبا ہو اور فن لینڈ سے قیصرانی بھائی میرے کان کھینچیں، فی امان اللہ!
lol: :lol: :lol: :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
ونڈوز 2000 سے آگے مائکروسافٹ کے انٹرفیس فونٹس میں بھی بٹ میپس نہیں بلکہ زبردست ہنٹنگ کی گئی ہے یہ بات مجھے مائکروسافٹ ٹائپوگرافی کے ایک ذمہ دار کارکن نے بتائی۔

اس سے پہلے کہ مضمون لمبا ہو اور فن لینڈ سے قیصرانی بھائی میرے کان کھینچیں، فی امان اللہ!
lol: :lol: :lol: :lol:
ارے نہیں‌ بھائی جی، کان کھینچنے کی کیا بات، پر یہ بتائیے گا کہ میں ایک ویب سائٹ میں(جو اب سائٹ یاد نہیں، ہنٹنگ سے متعلق ہی کوئی تھی) پڑھا کہ مائیکروسافٹ 2000 میں بھی بٹ میپ چھوڑ کر اور ہنٹنگ کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے
 
پیارے دوستوں میں آپ کی توجہ پاک نستعلیق فونٹ سے مطلق ایک اہم مسلہ کی جانب مبزول کروانا چاہتا ہوں ۔ میں نے ابھی ابھی اپنے کمپیوٹر پر وینڈوز ایکس پی کا سروس پیک ٹو انسٹال کیا ہے ۔ میں اس سے پہلے کچھ مہینوں سے سروس پیک ون ہی استعمال کر رہا تھا ۔ اور پچھلے دو تین ہفتوں سے قدیر احمد رانا اور اقبال صاحب کا ٹیکنالوجی بلاگ کے الفاظ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس ٹو دونوں پر کٹے ہوئے دکھائی دیتے ۔ اور ان کی تحریر کو پڑھا نہیں جا سکتا تھا ۔پر آج میں نے وینڈوز کا سروس پیک ٹو انسٹال کر کے جب نیٹ کنکٹ کیا اور ان دونوں کے بلاگز پر گیا تو دونوں کے بلاگز بالکل صحیح دکھائی دئے اور الفاظ بھی کٹے ہوئے نہیں تھے ۔ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ان دونوں نے پاک نستعلیق فونٹس استعمال کئے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ اس پاک نستعلیق فونٹس کی وینڈوز سروس پیک ون میں کسی بھی ویب سائٹ پر صحیح طرح نہ دکھنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟ جبکہ سروس پیک ٹو مین یہ صحیح دکھتے ہیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
پیارے دوستوں میں آپ کی توجہ پاک نستعلیق فونٹ سے مطلق ایک اہم مسلہ کی جانب مبزول کروانا چاہتا ہوں ۔ میں نے ابھی ابھی اپنے کمپیوٹر پر وینڈوز ایکس پی کا سروس پیک ٹو انسٹال کیا ہے ۔ میں اس سے پہلے کچھ مہینوں سے سروس پیک ون ہی استعمال کر رہا تھا ۔ اور پچھلے دو تین ہفتوں سے قدیر احمد رانا اور اقبال صاحب کا ٹیکنالوجی بلاگ کے الفاظ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس ٹو دونوں پر کٹے ہوئے دکھائی دیتے ۔ اور ان کی تحریر کو پڑھا نہیں جا سکتا تھا ۔پر آج میں نے وینڈوز کا سروس پیک ٹو انسٹال کر کے جب نیٹ کنکٹ کیا اور ان دونوں کے بلاگز پر گیا تو دونوں کے بلاگز بالکل صحیح دکھائی دئے اور الفاظ بھی کٹے ہوئے نہیں تھے ۔ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ان دونوں نے پاک نستعلیق فونٹس استعمال کئے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ اس پاک نستعلیق فونٹس کی وینڈوز سروس پیک ون میں کسی بھی ویب سائٹ پر صحیح طرح نہ دکھنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟ جبکہ سروس پیک ٹو مین یہ صحیح دکھتے ہیں ۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ورژن پہلے اور بعد میں کون کون سے تھے؟
 

دوست

محفلین
محسن بھائی اوپر بتا چکے ہیں کہ کچھ نئی ٹیکنالوجی بھی اس سلسلے میں ملوث ہے ہو سکتا ہے پرانے سروس پیک میں نہ ہو۔
 

محسن حجازی

محفلین
[align=left:7a56c0435b]Regardless of the service pack, You need following versions of usp10.dll in your System32 directory and in the Office cache.

usp10.dll version 1.420.2600.2180

There is a version 1.613.5291.0 is unfortunately buggy and is widly distributed and people blame the font but its not the fault of the font.
Developer of usp10.dll from MS reported this and he gave me latest version of the file which is to be shipped with Windows Vista and it works well. But unfortunatly, I can distribute it...[/align:7a56c0435b]
 
اللہ اور صلی اللہ علیک وسلم وغیرہ ترسیمہ جات شاید ابھی تک اس فونٹ میں صحیح طریقہ سے شامل نہیں کیا گیا
کیونکہ جو بھی نستعلیق فونٹ یونی کوڈ آج تک موجود ہے اس میںیہ ترسیمات شامل ہی ہے نہیں۔۔۔۔۔۔
برائے مہربانی اس پر نظر ثانی بلکہ نظر اول فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وباکۃ!
اللہ حافظ
 
اللہ اور صلی اللہ علیک وسلم وغیرہ ترسیمہ جات شاید ابھی تک اس فونٹ میں صحیح طریقہ سے شامل نہیں کیا گیا
کیونکہ جو بھی نستعلیق فونٹ یونی کوڈ آج تک موجود ہے اس میںیہ ترسیمات شامل ہی ہے نہیں۔۔۔۔۔۔
برائے مہربانی اس پر نظر ثانی بلکہ نظر اول فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وباکۃ!
اللہ حافظ
جناب من
فانٹ میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اللہ کی انٹریز فانٹ میں پہلے سے موجود ہیں۔ آپ اپنے کی بورڈ میں یہ ان انٹریز کے یونیکوڈ قدریں ڈال دیں
اللہ U+FDF2
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم U+FDFD
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم U+FDFA

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
بسم اللہ کی تو نہیں، لیکن اللہ اور صلی اللی علیہ وسلم کے ترسیمے تو تقریباً ہر فانٹ میں ہ نسخ ہو یا نستعلیق۔
ہاں پاک نستعلیق میں اللہ کا للہ والا حصہ عربی نما نہیں آتا اور الہ جیسا نظر آتا ہے
اس وقت پاک نستعلیق کی آپشن نہیں آ رہی ہے یہاں پوسٹ باکس میں؟؟؟؟
 
بسم اللہ کی تو نہیں، لیکن اللہ اور صلی اللی علیہ وسلم کے ترسیمے تو تقریباً ہر فانٹ میں ہ نسخ ہو یا نستعلیق۔
ہاں پاک نستعلیق میں اللہ کا للہ والا حصہ عربی نما نہیں آتا اور الہ جیسا نظر آتا ہے
اس وقت پاک نستعلیق کی آپشن نہیں آ رہی ہے یہاں پوسٹ باکس میں؟؟؟؟
اس حوالے سے اگر اور بھی مسائل ہوں تو براہ کرم بتادیں
آپ کا نستعلیق کے یہ اسکرین شاٹس دیکھ لیں
sample_bism.JPG
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم۔
ایم۔ایس۔ورڈ کی فائل سے جب پاک نستعلیق کے ذریعے اکروباٹ فائل (pdf) بنائی جاتی ہے ، تو اس فائل میں الفاظ کی تلاش (search) ناممکن ہو جاتی ہے
لیکن ایشیا نسخ فونٹ والی (pdf) فائل میں سرچنگ ممکن ہے۔ اس کی کوئی خاص وجہ ؟
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم۔
ایم۔ایس۔ورڈ کی فائل سے جب پاک نستعلیق کے ذریعے اکروباٹ فائل (pdf) بنائی جاتی ہے ، تو اس فائل میں الفاظ کی تلاش (search) ناممکن ہو جاتی ہے
لیکن ایشیا نسخ فونٹ والی (pdf) فائل میں سرچنگ ممکن ہے۔ اس کی کوئی خاص وجہ ؟

ایشیا نسخ فانٹ ایکروباٹ انکوڈنگ کیلئے یونیکوڈ استعمال کرتا ہے جبکہ پاک نستعلیق اپنی ذاتی این کوڈنگ۔ اب پتہ نہیں پاک نوری نستعلیق کونسی کوڈنگ استعمال کرے گا :rolleyes:
 

باذوق

محفلین
ایشیا نسخ فانٹ ایکروباٹ انکوڈنگ کیلئے یونیکوڈ استعمال کرتا ہے جبکہ پاک نستعلیق اپنی ذاتی این کوڈنگ۔ اب پتہ نہیں پاک نوری نستعلیق کونسی کوڈنگ استعمال کرے گا :rolleyes:
پاک نستعلیق اپنی ذاتی این کوڈنگ استعمال کرتا ہے ؟؟؟
:confused:
میرے علم کے مطابق تو ایسا نہیں ہے۔ کوئی ہے جو اس ضمن میں صحیح‌ اطلاع دے ؟؟
یا arifkarim صاحب ہی کی بات کی تصدیق کرے ؟؟ :rolleyes:
 

arifkarim

معطل
پاک نستعلیق اپنی ذاتی این کوڈنگ استعمال کرتا ہے ؟؟؟
:confused:
میرے علم کے مطابق تو ایسا نہیں ہے۔ کوئی ہے جو اس ضمن میں صحیح‌ اطلاع دے ؟؟
یا arifkarim صاحب ہی کی بات کی تصدیق کرے ؟؟ :rolleyes:

میرا مطلب تھا کہ ایکروباٹ یونیکوڈ کے علاوہ اپنی کوڈنگ استعمال کرتا ہے۔ اس کے بر عکس تاہوما فانٹ میں ایسا نہیں ہوتا :confused:
 
Top