فاخر
محفلین
عمران خان نیازی نے پھر ناقص علمی کا مظاہرہ کردیا؟
همارے ملک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈروں کو کیا ہوگیا کہ ہے وہ شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ ،مفتی عدنان کاکاخیل، اور مفتی کفایت اللہ وغیرہم جسے جید علماء کے ٹوئٹر کے اسکرین شاٹ دھڑا دھڑ پوسٹ کررہے ہیں اور یہ ثابت کررہے ہیں کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نیازی نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ لکھتے ہیں:
’’جنگ احد میں تیر انداز دستے کا ٹیلے سے ہٹ جانا ایک اجتہادی لغزش تھی وہ حضرات یہ سمجھے تھے کہ دشمن بھاگ چکا ہےاور جنگ ختم ہوچکی اس لیے ہمارا یہاں کھڑا رہنا ضروری نہیں اسے جانی بوجھی نافرمانی نہیں کہا جا سکتا اور اس کے لیے لوٹ مار کا لفظ استعمال کرنا بھی بے ادبی ہے‘‘
مفتی عدنان کاکاخیل نے لکھا:
’’ عمران خان صاحب کا سیرت و تاریخ کا مطالعہ بہت ناقص اور تعبیرات انتہائی بھونڈی اور قابلِ اعتراض ہیں ،انہیں اپنی معلومات درست کرنی چاہیے ، غزوہ بدر و احد پر ان کی بے سرو پا گفتگو رسول اللہﷺ اور دین اسلام پر جان نچھاور کرنے والی مقدس جماعت کی سرفروشانہ تاریخ سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے‘‘
وہیں مفتی کفایت اللہ نے لکھا:
’’اللہ نے سورہ انفال میں جنگ بدر کا پورا نقشہ کھینچا ہے، اللہ نے صحابہ(کرام) رضی اللہ عنہ کے لیے کہیں ’’ڈرنے‘‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا۔
کسینو اور نائٹ کلبوں میں ’’پلے بوائے‘‘ کی زندگی گزارنے والا اب صحابہ کو سکھا رہا ہے کہ بہادری کیا ہوتی ہے۔ اب اس سے آگے اور کیاگستاخی ہوگی‘‘ نیز ’ گستاخِ صحابہ عمران کو نااہل کرو!‘‘کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
پوری صورتحال کیا ہے مع تحقیق کوئی صاحب سلامت آگاہ فرمائیں۔