عؔلی خان
محفلین
عؔلی خان ورورہ تہ خو خفہ شوی۔۔۔ دا سہ وشو؟
تحریر میں چوں کہ کسی کے رویہ کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ شاید آپ نے میرے لکھے کو ایک الگ مفہوم میں لے لیا۔ میں نے آپ کی بات تردید کی ہے مگرکسی جارحانہ یا طنزیہ انداز میں نہیں بلکہ دوستانہ انداز میں۔ اور نہ میں نے کہیں یہ کہا ہےکہ کسی انگریز نے تاریخ میں پختونوں کے بارے میں کچھ بہت ہی بہترین راہ اپنائی ہے۔ بلکہ میرا مقصد صرف یہ تھا کہ جس کتاب کا ذکر میں نے کیا اور جس کا ذکر آپ نے ان دونوں میں بہر حال فرق بہت واضح ہے۔ چوں کہ آپ نے میری ذکر کردہ کتاب شاید ابھی نہیں پڑھی اس وجہ سے آپ یہ سمجھے کہ شاید میں آپ کو غلط ثابت کرنے پر تلا ہوا ہوں۔ ہرگز ایسی کوئی بات نہیں۔ آپ شاید یقین نہ کریں مگر میرے دل میں آپ کے لیے پہلے بھی اور اب بھی تسلسل کے ساتھ وہی جذبات اور تمنائیں ہیں جن کا ذکر میں نے اپنے پہلے مراسلے میں کیا ہے۔
امید ہے آپ اب مراسلہ نمبر 34 کو ایک محبت بھرے پیغام کی صورت میں پڑھیں گے۔ انجانے میں دل دُکھائی پر بے حد معذرت۔
ڈیرہ مننہ او جزاک اللہ-