1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
28 اگست 2019 کو چھ سال مکمل ہو جائیں گے
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میںکتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
اپنے وطن کا ہر لذیذ کھانا یہاں مل رہا ہے لیکن سرد موسم میں مولی اور دیسی شلجم کی بہت یاد آتی ہے
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں گنتےہیں؟
پنجابی زبان میں
بقول مشتاق احمد یوسفی " گالی اور گنتی اپنی زبان میں ہی اچھی لگتی ہے"
دوسری زبان جیسے چینی، ملے اور انگریزی میں بھی نوٹ گن سکتا ہوں ، لیکن پنجابی میں گنتی جلدی ہو جاتی ہے
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
کبھی نہیں
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
ہمیں تو کچھ الگ محسوس نہیں ہوتا لیکن یہاں انڈیا اور پاکستان سے آنے والے سیاح جب انگلش میں بات کرتے ہیں اور ان کو جواب اردو یا ہندی میں ملتا ہے تو وہ خوشی کا اظہار ضرور کرتے ہیں
نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
ماں کی یاد بہت ستاتی ہے
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
یہاں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ، جبکہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
یہاں ہی رہنا پسند کروں گا
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
جواب معلوم نہیں
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
ہر جگہ کا اپنا جغرافیائی حسن ہوتا ہے ، کشش تو کسی جگہ بھی کم نہیں