انٹرویو پردیسیوں کا انٹرویو

اوشو

لائبریرین
ہم جیسے جو دیس میں رہ کر بھی پردیسی ہیں ان کے لیے بھی کچھ ایسا سلسلہ ہونا چاہیے :)
 

زبیر مرزا

محفلین
پنجابی بھی بھول گئے کیا :)

پنجابی کی گنتی کا حال ایک دلچسپ واقعہ ہے علی پورچٹھہ کے ایک دوکاندار سے کچھ اشیاء خریدیں قیمت پنجابی میں بتائی اُس نے
اب کیا کروں خاک سمجھ نہیں آیا تھا بھی اکیلا آخر ایک آئیڈیا ذہن میں آیا پوچھا
"پھا جی وکھراوکھرا کرکے دسو" ( یعنی چار سات یا چھ نو)
جواب آیا
" تُسی پڑھے لخے کوئی نئیں "
ہنسی بھی آئی اور اپنی جہالت وکم علمی کا اعتراف بھی کیا
 

قیصرانی

لائبریرین
پنجابی کی گنتی کا حال ایک دلچسپ واقعہ ہے علی پورچٹھہ کے ایک دوکاندار سے کچھ اشیاء خریدیں قیمت پنجابی میں بتائی اُس نے
اب کیا کروں خاک سمجھ نہیں آیا تھا بھی اکیلا آخر ایک آئیڈیا ذہن میں آیا پوچھا
"پھا جی وکھراوکھرا کرکے دسو" ( یعنی چار سات یا چھ نو)
جواب آیا
" تُسی پڑھے لخے کوئی نئیں "
ہنسی بھی آئی اور اپنی جہالت وکم علمی کا اعتراف بھی کیا

اب کیا کہنے کو باقی رہ گیا جناب :) ویسے ہوتے کدھر ہیں آج کل؟
 

الشفاء

لائبریرین
زبیر مرزا بھائی ۔ آپ کی محبتوں اور ذرہ نوازیوں کے لئے مشکور ہیں۔۔۔انٹرویو تو بڑے لوگوں کے ہوتے ہیں اور ماشاءاللہ اردو محفل میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں۔۔۔ ہم جیسے لوگ کیا انٹرویو دیں گے۔۔۔ اس کا اشارہ آپ کو تک بندی والے دھاگے میں کیا بھی تھا، ایک قطعہ آپ کی نذر کر کے۔ لیکن آپ پھر بھی باز نہیں آئے۔۔۔:) اب آپ کا حکم ہو ہی گیا ہے تو تعمیل ضروری ہے۔۔۔

1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟​
16 سال۔۔۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟​
الحمدللہ۔ گھر پر تیار ہو جاتے ہیں۔ اس لئے یاد کرنے کی نوبت نہیں آتی۔۔۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟​
پنجابی۔۔۔​

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟​
میرا خیال ہے پنجابی میں ہی گنتے ہیں۔۔۔اب نوٹ گنتے ہوئے خیال زبان کی طرف رکھیں گے تو کفران نعمت کا خدشہ ہے نا۔۔۔:p

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟​
دل بہرحال آجکل کے حالات و واقعات پر روتا رہتا ہے۔۔۔​

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟​
اکثر لوگ مل ہی جاتے ہیں اس لئے کچھ خاص محسوس نہیں ہوتا۔۔۔

7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے​
رشتہ داروں میں تو سب سے رابطہ رہتا ہے الحمدللہ۔۔۔لیکن خود وطن میں بسنے کی تڑپ موجود ہے۔۔۔

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟​
سہولتیں یہاں ہیں۔محبتیں وہاں ہیں۔۔۔:)

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟​
اپنے وطن میں۔۔۔​

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔​
اب تو موسیقی تقریباً چھوٹ ہی گئی ہے۔ لیکن چونکہ اپنے وطن کی زیادہ سنی ہے اس لئے اسی میں سے نیم کلاسیکل قسم کی پسند بھی ہے۔۔۔

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
ہمارے خیال میں تو یہ دیکھنے والے کے قلب و نظر پر موقوف ہے کہ ایک ہی شخص کسی کے لئے سب کچھ ہو جاتا ہے اور کسی کے لئے کچھ بھی نہیں۔۔۔

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
اللہ عزوجل نے اپنا حسن ہر جگہ بکھیر رکھا ہے۔۔۔ اور اسی کے جلووں سے یہ کائنات جگمگا رہی ہے۔۔۔ اس لئے حسن جہاں بھی ہو، کشش رکھتا ہے۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس بے خبری پہ کون نہ مرجائے اے خدا
یعنی نیویارک سیرکا پرگرام بناکے وعدے کرکے اب پوچھتے ہیں ہوتے کدھرہیں آج کل :surprise:

دراصل کچھ دن قبل آپ کے ہی ایک ہم شکل کو یہاں فن لینڈ سے سوئیڈن جاتے دیکھا تھا۔ چونکہ وہ صاحب بمع اہل و عیال تھے، اس لئے تصدیق نہ کر سکا :)
 
پنجابی کی گنتی کا حال ایک دلچسپ واقعہ ہے علی پورچٹھہ کے ایک دوکاندار سے کچھ اشیاء خریدیں قیمت پنجابی میں بتائی اُس نے
اب کیا کروں خاک سمجھ نہیں آیا تھا بھی اکیلا آخر ایک آئیڈیا ذہن میں آیا پوچھا
"پھا جی وکھراوکھرا کرکے دسو" ( یعنی چار سات یا چھ نو)
جواب آیا
" تُسی پڑھے لخے کوئی نئیں "
ہنسی بھی آئی اور اپنی جہالت وکم علمی کا اعتراف بھی کیا
علی پور چٹھہ سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ :)
 

زبیر مرزا

محفلین
دراصل کچھ دن قبل آپ کے ہی ایک ہم شکل کو یہاں فن لینڈ سے سوئیڈن جاتے دیکھا تھا۔ چونکہ وہ صاحب بمع اہل و عیال تھے، اس لئے تصدیق نہ کر سکا :)

نہیں جی ہمارے نہ اہل ہیں نہ عیال :p - کیا فن لینڈ آنے کے لیے اہل وعیال کو ہونا ضروری ہے؟
 

زبیر مرزا

محفلین
نہیں سر میرا جانا کم ہوتا ہے اور زیادہ معلومات نہیں اطراف کے علاقوں کی - پچھلے سال حافظ آباد میں
شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا اور کچھ وقت گذارا وہاں -
سوئیانوالہ حافظ آباد تحصیل کا گاؤں ہے علی پور چٹھہ سے 6 یا 7کلومیٹردور ہے
 

سلمان حمید

محفلین
زبیر مرزا بھائی آپ کا بہت شکریہ ٹیگ کرنے کے لیے۔ جوابات درج ذیل ہیں۔

1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
اکتوبر 2010 کو آئی ٹی میں ماسٹرز کرنے کی غرض سے جرمنی کا رخ کیا تھا۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
اپنے وطن، خاص طور پہ لاہور کی ہر گلی ہر بازار سے ہر وقت دستیاب کھانوں کو تقریباً روزانہ یاد کرتا ہوں۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی - تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
یورو کرنسی ہے جو کے گنتا پنجابی یا اردو میں ہی ہوں۔

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
رویا تو نہیں مگر اداس اکثر ہو جاتا ہوں خاص طور پر گھر والوں کو یاد کر کے۔

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
بہت اچھا، اکثر خود ہی جا کر گفتگو شروع کر دیتا ہوں۔

نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
والدہ اور والد کی۔

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
بے شک جرمنی رہنے اور رزق کمانے کے لحاظ سے بہت بہتر ہے لیکن اپنے ملک اور اپنے گھر والوں کے بیچ رہنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
اگر سہولیات ایک سی نہ بھی ہوں پھر بھی پاکستان میں۔ کچھ سال نوکری کا تجربہ لے کر واپس جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
اپنے وطن کی۔ خاص لگاؤ تو نہیں مو سیقی سے لیکن جب بھی سنوں تو پاکستانی سب سے پہلے سنتا ہوں۔

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
مشرقی حسن، حیا کے لبادے میں بلاشبہ پرکشش ہے باقی ہر ایک کی اپنی نظر ہے :)

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
پاکستان کے شمالی علاقہ جات۔ ویسے یورپ کا قدرتی حسن ابھی دیکھا نہیں تو کچھ موازنہ کر نہیں سکتا۔
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ جناب - ذکرِ وطن ہو باربار ہو، بہانے بہانے سے ہو اس بڑھ کراور کیا چاہیے
بہت اچھا لگا آپ کے خیالات اور احساسات جاننا- یہی محفلین کو قریب لانے کا سبب بنتے ہیں
پھر کوئی انیس الرحمن حسان خان نیرنگ خیال محمود احمد غزنوی نایاب فلک شیر شمشاد
سید ذیشان اور ظفری اپنا اپنا لگتا ہے
مدتوں کا شناسا-
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
مشرقی حسن، حیا کے لبادے میں بلاشبہ پرکشش ہے باقی ہر ایک کی اپنی نظر ہے :)
یہ سوال تو زبیر مرزا بھائی پوچھے بغیر رہ نہیں سکتے۔۔۔۔ ;)
سلمانے جواب غلط ہے۔۔۔۔ ذرا سوال کی نوعیت پر از سرِ نو غور فرماؤ۔۔۔۔:devil::rollingonthefloor:
 
Top