انٹرویو پردیسیوں کا انٹرویو

عسکری

معطل
: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

12 سال ہو چکے

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

روز امی اور باجی بناتی ہیں اور جب تک باہر تھا خود بناتا تھا کوئی مس نہیں کیا کھانے کو
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

سرائیکی

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

سرائیکی

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

جب بھی خود کش حملہ ہو اور زلزلے کے دنوں میں کئی بار

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

کچھ خاص نہیں

7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے

بچپن کے کچھ دوست

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

مدینہ کی برکتیں اور سکون

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟

کبھی سوچا نہیں دیکھا جائے گا

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)

اپنے ملک کی اور عربی بھی سنتا ہوں
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

پاکستان میں یہاں بس فیشن اور اوپری ہوتا ہے
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

سعودی اور پاکستان کا اس معاملے میں کائی مقابلہ نہیں سعودی باشندے بھی مانیں گے پاکستان خوبصورت ہے۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

16 سال ہوگئے۔ آخری دفعہ دس دن کے لیے 12 اکتوبر 1999 کو پاکستان گیا تھا۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

ویسےتو گھر میں پاکستانی کھانے ہی پکتے ہیں، لیکن پھربھی تندور کی روٹی اور بیگن کا برتا بہت یاد آتا ہے-

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

پشتو

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

کین ٹونیز اور اردو/پشتو

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

ایک ماہ پہلے جب اپنے ایک دوست کو ایئرپورٹ چھوڑ کر واپس آرہا تھا تو بہت رویا تھا۔

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

بہت اچھا محسوس ہوتا ہے، خوب گپ شپ ہوتی ہے۔

آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے؟

اپنے دوستوں کی۔

آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

یہاں میں جب بھی کسی بھی قسم کا سرکاری یا غیرسرکاری ادارے میں کوئی کام کراتا ہوں اور وہ انتہائی آسانی ہوجاتا ہے تو بےاختیار پاکستانی سول سروس کےلیے منہ سے نارواہ نکل جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ جب بھی فیملی کے ساتھ باہر جاتا ہوں تو پاکستان کے مقابلے میں بہت مزہ آتا ہے۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟

پاکستان پاکستان پاکستان

موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی؟

پاکستانی اور ہندوستانی
 
عزیزامین

محفلین
میری مادری زبان پنجابی ہم گھر میں یہی بولتے ہیں ۔ موسیقی انڈین اور پاکستانی ،پاکستانی کھانے ہی یہاں بھی کھاتا ہو سو یہ یاد نہیں آتی مجھے یہاں آئے دو سال سے اوپر ہوگیا ۔9مارچ 2007 ا جمعہ صبح نو بجے اسلام آباد سے ٹرونٹو کے لیے روانہ ہوا دون وہاں ٹھرا پھر ایڈمنٹن ۔ جو سوال رہ جائے بتا دیں شکریہ
 
عزیزامین

محفلین
اگر کوئی پاکستانی ملے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس وطن اور اس ملک میں فرق یہ ہے یہاں سہولیات زیادہ ہیں ۔اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟۔ پاکستان میں
 
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

چار ماہ۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

کھانے تو ہم وطن جیسے ہی بناتے ہیں اس لئے تقریباً روز آنہ وطن کے کھانے ہی یاد کرتے ہیں۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

اردو کی ایک دیہی شکل۔

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

الیکٹرانک منی کے زمانے میں نوٹ کی نوبت کم ہی آتی ہے۔ خیر ابتدا میں کسی بھی خرید کے وقت ڈالر سے روپئے میں تبدیلی کی عادت تھی پر اب نہیں رہی۔

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

الحمد للہ ان دنوں ایسا کوئی سانحہ وطن کے ساتھ پیش نہیں آیا کہ مارے محبت کے رونا پڑ جائے۔

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

ہم تو کم و بیش ہمہ وقت علاقائی زبان ہی بولتے ہیں۔

7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے؟

سبھی کی۔ خصوصاً بچوں کی بھیڑ جو ارد گرد رہتی تھی۔

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

تعلیم، وسائل، انداز فکر، کسٹمر ٹریٹمینٹ، سرکاری کام، لیونگ اسٹینڈرڈ اور بھی کئی معاملات میں واضح فرق موجود ہے۔

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟

یکساں سہولیات نہ بھی ہوں تو بھی اپنے وطن میں رہنا پسند کریں گے۔

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)

موسیقی سے مجھے کبھی دلچسپی نہیں رہی۔ یہاں کی موسیقی تو شور شربا ہی لگتی ہے۔

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

جہاں سادگی ہے۔

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

یہاں کا زیادہ تجربہ نہیں پر یہاں کافی حسن انسانی ہاتھوں کا کارنامہ ہے۔ قدرتی حسن بھی یہاں کچھ کم نہیں پر اپنے وطن میں بھی بعض مقامات انتہائی دلفریب ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
کافی عرصے سے یہ تھریڈ میری نظر میں تھا ۔پہلے اتنا ٹائم ہی نہیں ملتا تھا کہ میں یہاں جواب دے سکوں اب کچھ کرنے کو ہے نہیں تو چلو اس ادھورے کام کو پورا کرتے ہیں۔(ورنہ کہیں کوئی یہ نا کہے کہ لگتا ہے کہ تعبیر کو صرف سوال پوچھنے آتے ہیں جواب دینے نہیں :battingeyelashes:)

1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
شروع کے پہلے سال ایک ایک دن گنا کرتی تھی اب حساب کرنا چھوڑ دیا۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

کھانے کو تو نہیں البتہ ذائقے کو ضرور یاد کرتی ہوں اکثر

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

سندھی

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

ون ٹو تھری اس طرح دینے کے لیے گنتی ہوں جمع کرنے کے لیے

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

ہر روز رونا پڑتا ہے کہ جب سارا کام خود کرنا پڑتا ہے :( ہائے پاکستان میں کتنی عیاشیاں ہوتی ہیں
ہر کام کے لیے الگ ماسیاں/مائیاں

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
ایک ہی سوچ اتی ہے کہ اللہ یہ دیسی لوگ اتنا گھورتے کیوں ہیں جبکہ ہم بھی انہی جیسے ہیں ۔
یورپ،امریکہ میں آتے ہی سب سے پہلےکچھ لوگ تو اپنا لباس تو فٹ سےبدل لیتے ہیں لیکن ذہنیت کیوں ویسی کی ویسی گھٹیا ہوتی ہے ان کچھ لوگوں کی :rolleyes: اسے کیوں نہیں بدلتے اپنے لباس کی طرح

نایاب بھائی کی طرف سے بھی
نایاب بھائی آپ تو آجکل سچ میں نایاب ہی ہو گئے ہیں

7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
ہر بات کی یاد آتی ہے ویسے اکثر
اپنے والدین کی اللہ انہیں صحت و تندرستی و زندگی دے

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

بہت سارا فرق خاص کر یہاں کے مزدوروں کو دیکھ کر مجھے اپنے مزدوروں پر بہت دکھ ہوتا ہے وہ کتنی محنت کرتے ہیں لیکن ملتا انہیں کچھ بھی نہیں ہے یہاں تک کہ عزت بھی نہیں جبکہ یہاں کا لیبر کسی بھی چیز کو صرف ہاتھ لگاتا ہے اور پچاس یورو لیکر چلا جاتا ہے ۔

یہاں کے لوگوں میں عقل بالکل نہیں ہے صرف ٹیکنالوجی ہے جبکہ ہمارے ملک میں ایک سے ایک باکمال اور ہنرمند ہے بس وسائل کی کمی ہے اور ٹیلنٹ اور انسانیت کی قدر نہیں ہے وہاں

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟

جو میرے بڑوں کی مرضی اور جیسا میرے مسٹر چاہیں

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)

یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے ظاہر ہے ۔انڈین اور پاکستانی موسیقی

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

یہ تو مرد حضرات سے پوچھنے والا سوال ہے کہ وہی حسن پرست ہوتے ہیں ویسے :grin:

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

ساری کائنات اللہ کی بنائی ہوئی ہے سو کس میں نقصان نکالنا
لیکن میرا یہ سوچنا ہے کہ ویسے تو اللہ نے جنت کافروں کے لیے نہیں بنائی لیکن وہ بہت رحیم اور کریم بھی ہے اس لیے اللہ نے انہیں جنت اسی دنیا میں دے دی ہے
 
سلام علیکم

میں بھی پردیس میں ہوں۔

1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
ہم نے وطن چھوڑا نہیں ہے۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
جب یہاں کبھی ہوٹل میں کھانا کھانے کا اتفاق ہو، ورنہ گھر میں پاکستانی کھانا ہوتاہے۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
اردو

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
اردو، انگریزی، فارسی

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
ہر دفعہ جب خبروں میں کسی دھماکے، خودکش حملے یا ۔۔۔ کی اطلاع ملتی ہے، بے ساختہ آنسو نکل آتے ہیں۔

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
یہاں ہمارے ہمزبان بہت ہیں، عادی ہو گئے ہیں، لیکن اگر کوئی مشکل میں ہو اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
جب تک دادی زندہ تھیں ان کی یاد بہت آتی تھی، نانا بھی بہت یاد آتے ہیں لیکن وہ بھی پردیس میں ہیں۔ اور تمام عزیز اور رشتہ دار یاد آتے ہیں، گرچہ ان میں سے بھی اکثر پردیس میں ہیں۔ اور جو نہیں ہیں وہ جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
سب سے بڑا فرق یہ ہے وہ میرا وطن ہے، لیکن یہ پردیس۔

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
بقول انگریزوں کے، ہوم سویٹ ہوم، پاکستان

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
اپنے وطن کی ہی سنتا ہوں، وہی زیادہ پسند ہے۔ گرچہ کم ہی سنتا ہوں۔

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
اس طرف کبھی غور نہیں کیا، کیونکہ یہاں کے لوگ مجھے زیادہ پسند نہیں۔

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
اتنا گھوما نہیں ہوں کہ اس کا جواب دے سکوں۔

والسلام
 
جاویداقبال

محفلین
یہ سوالات صرف پردیسیوں سے ہیں۔
ابھی تک بارہ سوالات دوآپشنز کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
ساڑھےچھ سال کاعرصہ جس میں صرف دودفعہ ہی چھٹی گياہوں۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
خودہی پکاتےہیں جیسےچاہےبنالیں۔ لیکن امی جی کےہاتھ کےکھانےیادآتےہیں۔ گوشت، بھنڈی، کریلا وغیرہ

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
اردومیں
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
روناہنساتوزندگی ہےاندازہ نہیں کہ وطن کی محبت میں کتنی دفعہ ہیں روئے۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
بہت اچھامحسوس ہوتاہے۔ الحمداللہ ادھرمدینہ میں اکثرلوگ پاکستانی ہی ہیں۔
نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
پہلی چھوٹی سٹٹرکی آتی تھی لیکن اب اپنی بیٹی کی بہت یادآتی ہے۔
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
یہاں سب اہم فرق امن کاہے لیکن وہ بھی اب کہاں ملک فہدکےدورمیں اجنبیوں کےلیےحالات ٹھیک تھےلیکن جب سےملک عبداللہ بادشاہ بن ہے حالات اجنبیوں کےلیےسخت ترہورہےہیں۔
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
اپنےوطن میں ہی رہناپسندکروں گا۔
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
اپنےوطن کی خصوصاابرارالحق، عطاء اللہ نیازی
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
آنکھوں میں
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
ہمارےملک میں سوات میں رب تعالی نےانتہاکاحسن دیاہے۔

والسلام
جاویداقبال
 
طالوت

محفلین
معلوم ہوتا ہے اس انٹرویو کے لئے آپ کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے ۔ 7"فونٹ کا استعمال :rolleyes:
وسلام
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بس طالوت بھائی، ایسے ہی سمجھ لیں دراصل بات یہ ہے کہ میرےباس فائٹ چھوٹانظرآتاتھااس لیےبڑافونٹ لگایاتھا۔ اورواقعی میں یہ بہت بڑا فونٹ تھالیکن وقت نہیں تھااسکوٹھیک کرنےکا۔ یہ ابن سعیدبھائي کاشکریہ کہ انہوں نےاس کوٹھیک کردیا۔

والسلام
جاویداقبال
 
شمشاد

لائبریرین
: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

12 سال ہو چکے

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

روز امی اور باجی بناتی ہیں اور جب تک باہر تھا خود بناتا تھا کوئی مس نہیں کیا کھانے کو
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

سرائیکی

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

سرائیکی

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

جب بھی خود کش حملہ ہو اور زلزلے کے دنوں میں کئی بار

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

کچھ خاص نہیں

7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے

بچپن کے کچھ دوست

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

مدینہ کی برکتیں اور سکون

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟

کبھی سوچا نہیں دیکھا جائے گا

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)

اپنے ملک کی اور عربی بھی سنتا ہوں
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

پاکستان میں یہاں بس فیشن اور اوپری ہوتا ہے
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

سعودی اور پاکستان کا اس معاملے میں کائی مقابلہ نہیں سعودی باشندے بھی مانیں گے پاکستان خوبصورت ہے۔
عمران چار سال پہلے والے جوابات اب کیسے لگتے ہیں؟
 
زبیر مرزا

محفلین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
دس سال ہونے کو ہیں
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
روزانہ میں سبزی خور ہوں تو پاکستان کی سبزیاں ان کی خوشبو اورذائقہ
نہیں بھولتا - روزانہ دوپہر کے کھانے میں سل پہ پسی چٹنیاں یاد آتی ہیں
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
میں شرمندگی کے ساتھ اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے 40 سے آگے اردومیں گنتی نہیں آتی :(
لہذا انگریزی میں ہی گنتا ہوں
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟
آنسوؤں سے تو کم رویا ہوں ہاں دل ہردن روتا ہے
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
مادری زبان تو میں پاکستان میں بھی کم بولتا ہوں :) پنجابی بہت کم بولنے کا اتفاق ہوتا ہے
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
ہستی ؟ مجھے تو اپنے شہر کی گلیوں اور درودیوار تک کی یاد ستاتی ہے
میں رہتا پردیس میں ہوں جیتا اپنے وطن میں ہوں
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
نظم وضبط اورقاعدے قوانین کا
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
اپنے وطن میں
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔
دونوں ممالک کی ہلکی پھلکی مویسقی
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
دونوں ممالک میں انسان بنیادی طورپرحسین مخلوق ہے اسے
بدشکل اوربدصورت صرف اس کے منفی رویے اوربُرے کام بناتے ہیں
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
اس کا جواب بھی یہی ہے کہ ساری دنیا میں حسن وکشش ہے بس ضرورت اس کی
حفاظت اوردیکھ بھال کی ہے اسے آلودگی سے بچانے کی -
 
یہ سوالات صرف پردیسیوں سے ہیں۔
ابھی تک بارہ سوالات دوآپشنز کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
اٹھارہ سال۔۔۔۔
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
عام طور پر تو کبھی اس طرف خیال نہیں جاتا۔:idontknow:
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
پنجابی۔۔۔:tongue:
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
کبھی نہیں۔۔:idontknow:
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
جہاں میں رہتا ہوں وہاں کثرت سے پنجابی بولنے والے لوگ پائے جاتے ہیں اس لئیے کبھی کوئی حیرت والی کیفیت محسوس نہیں ہوتی۔
نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
ماضی کی اور اس سے وابستہ ہر چیز، ہر انسان، ہر کیفیت کی
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
ایک شخص ہائی وے پر سیفٹی بیلٹ باندھے کار ڈرائیو کر رہا ہو، بہت طویل سفر ہو، اور ایک شخص اپنے گھر سے باہر نہر کے کنارے اس میں پاؤں لٹکائے بیٹھا ہو، تو دونوں کے محسوسات میں جو فرق ہوگا، کچھ ایسا ہی محسوس کرتا ہوں۔

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
یقیناّ اپنے وطن میں :)
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
اپنے وطن ہی کی، اور وہ بھی لوک اور نیم کلاسیکل۔۔۔راگ پہاڑی، ایمن، وغیرہ کی دھنیں
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
جہاں بھی دیکھنے والے کی آنکھ میں زیادہ گہرائی ہے، زیادہ ٹھہراؤ ہے
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
جہاں بھی اپنائیت ہے
 
Top