انٹرویو پردیسیوں کا انٹرویو

محمدصابر

محفلین
یہ سوالات صرف پردیسیوں سے ہیں۔
ابھی تک بارہ سوالات دوآپشنز کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

دس سال سے زیادہ۔۔۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

بیگم پاکستانی کھانے ہی پکا کر دیتی ہیں۔ اس لیے یادداشت پر زور ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ :)

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

اردو

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

جرمن اور اردو، اگر نوٹ جیب میں ہوں تو۔ :)

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

دس سال پہلے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

وطن کو چھوڑا ہی کب ہے؟ ہاں قریباً بارہ تیرہ سال قبل پہلی دفعہ نکلا تھا۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

ہم تو کھاتے ہی وطن کے کھانے ہیں، ان کو یاد کیا کرنا۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

پنجابی

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

جب یہاں ہوتے ہیں تو یہاں کی زبان میں اور جب پاکستان جاتے ہیں تو وہاں کی زبان میں۔

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

وطن کی یاد تو کبھی بھولی ہی نہیں البتہ وطن کے لیے اکثر رونا نکل جاتا ہے جب وہاں خود کش حملے ہوتے ہیں، جب وہاں بے گناہ مارے جا رہے ہوتے ہیں، جب وہاں لوڈ شیڈنگ میں عوام خوار ہو رہی ہوتی ہے۔ جب وہاں پانی کی قلت، آتے کی قلت، تیل کی قلت ہوتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
ج: 9 سال
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
ج:روز ہی کھاتے ہیں اسلئے یاد نہیں آتے
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
ج:اردو
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
ج:گنتا ہی نہیں کیونکہ جیب خالی ہے
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
ج:روزانہ روتا ہوں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ سوال دیکھ کر مجھے یاد آیا کہ میں بھی پردیسی ہوں

1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
مجھے تو ابھی 3 دن ہوئے ہیں
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
یہاں پاکستانی ہوٹل سے ہی کھانا کھاتا ہوں کوشش کروں گا کہ خود بنایا کروں
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

میں تو گنتا ہی نہیں ہوں پاکستان میں بھی کبھی نہیں گنے ہاں باقی پیسے لیتے ہوئے اکثر گن لیتا ہوں
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
ابھی تو نہیں رویا لیکن پاکستان سے آتے ہوئے کہی دفعہ رویا تھا
 
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
نو سال پانچ مہینے (27 اکتوبر 99)
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
وطن کے کھانوں کو تو اتنا نہیں البتہ مقامی چیزوں ۔ گانوں۔محافل ۔اور مقامات کو بہت یاد کرتا ہوں ۔
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
عربی ۔ انگریزی ۔ پنجابی ۔اور اردو
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
ابھی تھوڑی دیر پہلے ۔
 
ابتدائی طور پر پانچ سوال ایک آپشن کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
گیارہ سال سے زائد
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
روز کھاتا ہوں۔البتہ جب کوریا میں‌تھا تو کھبی کھبار سجی اور سبزیاں یاد اتی تھیں
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
اردو
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
انگریزی
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
کبھی نہیں۔ البتہ اپنے پیارے بہت یاد اتے ہیں۔شدید خواہش ہے کہ کاش وہ پاکستان سے باھر میرے پاس اجائیں‌اور ان کی جان بھی پاکستان کے عذاب سے چھوٹ جائے۔ امین۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
پاکستانی نظر اجائے تو کوشش کرتا ہوں کہ بھاگ لوں ۔مارے باندھے پکڑا جاوں تو الگ بات ہے۔ جلد ازجلد سلام کرکے اپنی راہ پکڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم محمد صابر بھائی
السلام علیکم
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھے آمین
اچھا سلسلہ ہے یہ ۔

1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

: ہم تو چلے پردیس کہ ہم پردیسی ہو گئے : یہ گانا جب کبھی سنا عجیب سی کیفیت محسوس ہوئی اور جب 18 نومبر 1991 کو سعودی عرب آکر تلاش رزق میں مصروف ہوا تو احساس ہوا کہ پردیس کسے کہتے ہیں ۔ اس میٹھی قید کی سزا کاٹتے ہوئے اٹھارہ سال ہو چکے ہیں ۔ اور اب جب دو سال کے بعد پاکستان جاتا ہوں تو وہاں اپنا آپ پردیسی لگتا ہے

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
صبح سویرے ناشتہ کے وقت مرغ چنے سری پائے حلیم نہاری بہت یاد آتی ہے ۔ ویسے تو سب کچھ یہاں بھی ملتا ہے لیکن اپنے وطن کی خوشبو سر رچی کسی سڑک کنارے کسی ریہڑی پر کھانے کا جو لطف آتا تھا وہ نہیں ملتا ۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

اردو

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

عربی ریال میں

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

جب بھی کسی ایسے واقعہ کا سنا جس سے میرے پاک وطن کی بدنامی ہوئی ۔
جب سری لنکن ٹیم پر حملہ کی خبر سنی ۔ اور جب کسی مسجد یا مذہبی عبادت گاہ پر حملہ کا سنا ۔ آنکھ دل سے منسلک بھر ہی آتی ہے نا

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

بہت اچھا محسوس ہوتا ہے

محترم صابر بھائی اگر یہ اک سوال بھی شامل ہو جائے کہ

آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے

مجھے تو اپنی بٹیا رانی غزل نایاب بہت یاد آتی ہے

آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

مجھے سعودی عرب میں رہتے اس معاشرے کی تماتر برائیوں اور اچھائیوں سے قطع نظر جس امن کا سامنا ہے ویسا امن کاش مجھے پاکستان میں مل جائے
 
arifkarim

معطل
محمد صابر صاحب کی خواہش پر "فضول" پوسٹس حذف کر دی ہیں!
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
ج:عجیب سا، کیونکہ وہ زیادہ تر پنجابی ہی بولتے ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
ابتدائی طور پر پانچ سوال ایک آپشن کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
گیارہ سال سے زائد
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
روز کھاتا ہوں۔البتہ جب کوریا میں‌تھا تو کھبی کھبار سجی اور سبزیاں یاد اتی تھیں
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
اردو
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
انگریزی
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
کبھی نہیں۔ البتہ اپنے پیارے بہت یاد اتے ہیں۔شدید خواہش ہے کہ کاش وہ پاکستان سے باھر میرے پاس اجائیں‌اور ان کی جان بھی پاکستان کے عذاب سے چھوٹ جائے۔ امین۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
پاکستانی نظر اجائے تو کوشش کرتا ہوں کہ بھاگ لوں ۔مارے باندھے پکڑا جاوں تو الگ بات ہے۔ جلد ازجلد سلام کرکے اپنی راہ پکڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ماشاء اللہ پاکستان سے محبت کا کیا ثبوت پیش کیا ہے۔
 
علی ذاکر

محفلین
پردیسیوں کا انٹرویو

--------------------------------------------------------------------------------

یہ سوالات صرف پردیسیوں سے ہیں۔
ابتدائی طور پر پانچ سوال ایک آپشن کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
1: مجھے وطن چھوڑے 28 مہینے ہو گئے ہیں!

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
2: جب بھی خود بنانے لگتا ہوں یا جب باہر جاکر کھاتا ہوں!

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
3: پنجابی!

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
4: پنجابی میں!

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
5: ابھی تک نہیں رویا!

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
6: بہت اچھا لگتا ہے کھل کے اور آسانی سے گپ شپ بھی لگ جاتی ہے!
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت اچھی پوسٹ لگی جواب دے رہا ہوں۔ شکریہ

1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

چار سال کی عمر تھی جب پاکستان سے مکمل طور پر مکہ اور پھر مدینہ شریف آئے۔ اور تب سے‌ یہیں ہیں 22 سال ہوچلے ہیں تقریبا اور وطن کو چھوڑا نہیں کبھی

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
کھانوں کے حوالے سے یہی کہہ سکتا ہوں‌ کہ اتنا اہتمام نہیں البتہ بہت دیر ہوجائے کھانے میں‌ تو یاد آتے ہیں مثال کے طور مدینہ سے کہیں‌ اور ملک جانا پڑجائے تب۔ ورنہ گھر میں تو اپنے کھانے ہی پکتے‌ ہیں۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی لیکن میں زیادہ تر عربی اور اردو بولتا ہوں پنجابی سے‌ پالا کم ہی پڑتا ہے‌ لیکن میں‌پنجابی زبان سے بہت پیار کرتا ہوںخاص طور پر پنجابی کی شاعری ہے ۔‌۔‌اسکا تو پوچھو ہی مت ۔۔۔ اچھی اعری سن کر تو استغراق کے عالم میں چلا جاتا ہو‌ں
4
: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
عربی اور اردو میں

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
سچ پوچھو تو ہر لمحہ عذاب میں گزرتا ہے۔ بے نوا پاکستان اور بے کس پاکستانیوں کے مناظر سہے نہیں‌ جاتے۔

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
پیار آتا ہے۔ مجھے اپنے وطن کی ہر چیز سے‌ لگاؤ ہے

بڑی مہربانی بھائی
دل کی باتیں‌ کرنے کا موقع دیا
 
خرم

محفلین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
وطن سے آخری دفعہ نکلے چار برس وگرنہ آٹھ برس
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
اب اتنی گنتی تو نہیں رکھی جاتی۔
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی اور اردو
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
کریڈٹ کارڈ سے کام چلاتے ہیں نوٹ نہیں گنتے۔ ہاں حساب کتاب اردو میں ہی چلتا ہے۔
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
رویا تو کبھی نہیں الحمد للہ البتہ غصہ ہر روز آتا ہے۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
بہت اچھا الحمد للہ۔
 
طالوت

محفلین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
تقریبا دو سال قبل ۔۔۔

2
: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
پاکستانی کھانے ہی کھاتے ہیں ، البتہ وہ لذت و معیار نہیں یہاں ۔۔۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی و اردو (والد پنجابی اور والدہ اردو)

4
: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
عموما پنجابی زبان میں کبھی کبھار اردو میں ۔۔

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
اگر آپ وطن و ہم وطن میں فرق نہیں کرتے تو ہم وطنوں کی حالت زار پر آنکھیں بھر آتی ہیں ۔۔ اور بات وہ وطن سے محبت کی تو میں تو ہوں ہی "نیشنلسٹ" دوسرے معنٰی میں پاکستانی "نازی" کہہ لیں ۔۔۔

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
ہے تو بری عادت مگر کان لگا کر کھڑا ہو جاتا ہوں اور کچھ پلے پڑے نہ پڑے ، مگر ہم زبانوں کو دیکھ کر عجیب سی فرحت کا احساس ہوتا ہے ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی اتنا غصہ کیوں؟ میں نے تو ایک بات کی ہے، آپ بھی آرام سے ایک چھوڑ دو باتیں کر لیں۔
 
غصہ؟ وہ کیوں‌کروں گا؟ میں نے تو کچھ سوال پوچھا ہے۔
ویسے اپس کی بات ہے ۔ پاکستانیوں کی عجیب عجیب حرکتوں سے اپکو برا نہیں‌لگتا
 
جہانزیب

محفلین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

آٹھ سال ہونے کو ہیں ۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

میں یہاں بھی وہی کھانے کھاتا ہوں، اس لئے کبھی کمی محسوس نہیں ہوئی ۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

پنجابی ۔

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

پنجابی، بلکہ جمع تفریق کا جہاں مسلہ ہو، پنجابی کا استعمال کرتا ہوں ۔ بعض دفعہ انگریزی میں آغاز کرو تو پنجابی پر آنا پڑ جاتا ہے ۔

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)۔

ہممم، میں کیوں بتاؤں ۔

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

یہاں تو چوبیس گھنٹے میں پچیس گھنٹے مادری زبان بولنے والا ملتا ہے ۔

7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے

لڑکپن کے دوستوں کی، اور بے فکری کی ۔

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

دونوں ہی میرے اپنے وطن ہیں ۔ اس وطن میں قانون پسندی دیکھ کر خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے وطن میں بھی ایسا ہی ہو ۔
 
شمشاد

لائبریرین
Top