پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

Abu Talha

محفلین
”أبو“کا کیا مطلب؟
اردو میں شائد (باپ) کے لیے”ابو“ ہی درست ہے۔
درست۔ چونکہ بہت سے ساتھی ڈیٹا انٹری کریں گے، اور ابھی یہ پبلکی اوپن بھی ہے، کوئی بھی الفاظ ایڈٹ کر سکتا ہے۔ اس لیے یہ سوچا ہے کہ ایک تو اس پر پاس ورڈ لگ جائے ، اور مخصوص ساتھی جو ڈیٹا انٹری کریں گے ان کو دیا جائے۔
دوسرا یہ کہ ایک بھائی الفاظ کو ایک نظر فائنل چیک کر کے کنفرم کر دے ساتھ ساتھ، (اس کے لیے الگ کوڈنگ بنے گی) جب وہ کنفرم کرے گا تو اس لفظ پر سے ایڈٹ آپشن ختم ہو جائے گی تاکہ کوئی اور اس کو تبدیل نہ کر سکے، کیونکہ یہ کنفرم ہو چکا ہے۔ کیا خیال ہے۔
 
arifkarim

معطل

جی یہ بہتر ہے۔ چیکنگ یوزر اور ٹائپنگ یوزر الگ الگ آپریٹ کریں۔
 
اعراب کی تصحیح اب بھی صحیح طور پر نہیں ہورہی۔
- ”اعراب ختم کیجیے“ کے ساتھ ”منتخب الفاظ“ کو چیکڈ کرے یا نہ کرے اعراب ختم نہیں ہوتے۔ جب تک کہ متن کو سلیکٹ نہ کیا جائے۔ چاہے ”منتخب الفاظ“ کا آپشن اَن چیک ہی کیوں نہ ہو!
- جب ”منتخب الفاظ“ کو چیکڈ کرنے کے بعد تصحیح کے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو تصحیح کے ساتھ”اوپن فائل“ کی نئی ونڈو کھلتی ہے اس کا کیا مقصد؟
- ایک اہم بات یہ کہ اعراب ہٹانے کے ساتھ ساتھ یہ عربی متن میں ”ک“ ”ہ“ ”ۃ“ وغیرہ کی بھی تصحیح کرلیتا ہے جو کہ بعد میں عربی فونٹ کے ساتھ مسائل کرتے ہیں۔ لہذا اس صورت میں ایسا”عربی متن“ کا کوئی چیک باکس ہونا چاہیے تاکہ وہ اس”عربی متن“ میں مذکورہ حروف کو تبدیل نہ کریں۔
- 28 ایم بی کی ایک فائل کی تصحیح کرتے وقت ہینگ ہوگیا جو ”End Task“ پر ہی راضی ہوا۔
بھائی آپ پچھلے مراسلے نہیں پڑھتے؟ ’منتخب الفاظ‘ اپنی علیحدہ ٹوکن فائل کو تصحیح کے لیے استعمال کرنے کے لیے ہے۔ اعراب کے لیے جنرل ایکسریشن استعمال کی تھی لیکن اب سروش بھائی والی اپ ڈیٹ کردی ہے۔ ہینگ کی وجہ یقیناً ہائلائٹ والا فیچر ہے جو فی الحال نکال دیا ہے۔
لغت کی فائل ٹھیک ہے۔ رپلیسر میں کچھ مسئلہ ہے۔ جیسے آپنے فائل میں جابجا اسپیس ڈالیں ہیں، ان سب کوسنگل سپریٹر ٹیب سے رپلیس کر دیں۔ نیز ؁ کی رپلیسمنٹ پر ایرر دے رہا تھا اسکو لسٹ سے نکال دیا ہے۔تصحیح شدہ نئی لسٹ فائل یہاں سے حاصل کر لیں
میں نے تو آپ والی لائن کاپ کی تھی :confused: خیر اب ڈیٹ کردی ہے، فی الحال نیچے والا پیئر نکال دیا ہے لیکن اس طرح تو اور کوئی مشکل بھی آسکتی ہے بہتر ہے اس طرح کے مسائل کے لیے ہر شخص اپنی کسٹمائزیشن پر کام کرے بنیادی پروگرام اس طرح ہر ایک کے لیے کسٹمائز کرنا مشکل ہو جائے گا :(
یہ والا پئر نکال دیا ہے اگر آپ کے پاس پرانی ٹوکن فائل ہے تو اس میں سے خود نکال دیں اگر کوئی تبدیلی خود نہیں کی ہوئی تو فائل ڈیلیٹ کردیں۔ ؁،
اعراب کے لئے اسکو استعمال کریں :
جی بہتر ہے، میں یہ والی ایکسپریشن استعمال کررہا تھا
کوڈ:
\p{M}
آپ والی ایکسپریشن ڈاٹ نیٹ میں نہیں چل رہے اس کو ایسے تبدیل کرنا پڑا ہے
کوڈ:
[\u0617-\u061A\u064B-\u0652]

فائل
 
arifkarim

معطل
یہ والا پئر نکال دیا ہے اگر آپ کے پاس پرانی ٹوکن فائل ہے تو اس میں سے خود نکال دیں اگر کوئی تبدیلی خود نہیں کی ہوئی تو فائل ڈیلیٹ کردیں۔ ؁،
شکریہ، یہ ابھی بھی آؤٹ پٹ فائل میں موجود ہے سطر 242 پر دیکھیں۔ باقی میں نے اسے مینولی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
بھائی آپ پچھلے مراسلے نہیں پڑھتے؟ ’منتخب الفاظ‘ اپنی علیحدہ ٹوکن فائل کو تصحیح کے لیے استعمال کرنے کے لیے ہے۔ اعراب کے لیے جنرل ایکسریشن استعمال کی تھی لیکن اب سروش بھائی والی اپ ڈیٹ کردی ہے۔
-حضرت آپشنز اور اُن پر بحث اتنی ہوچکی ہے کہ کبھی کبھار کچھ پلے نہیں پڑتا۔ اب آپ نے ”منتخب ذخیرہ الفاظ“ کا کیپشن ڈال کر بات آسان کردی۔ وگرنہ ”منتخب الفاظ“ سے بہت معنی نکلتے ہیں۔
اب ماشاء اللہ پروگرام توقع کے مطابق نتائج دے رہاہے۔جزاکم اللہ۔
 
میں نے تو سادہ سا پلاؤ بنا یا تھا، آپ حضرات نے اپنا اپنا مصالحہ ڈال کر پتا نہیں، بریانی یا متنجن نما کوئی چیز بنا دی ہے :ROFLMAO::D:p
 
arifkarim

معطل
میں نے تو سادہ سا پلاؤ بنا یا تھا، آپ حضرات نے اپنا اپنا مصالحہ ڈال کر پتا نہیں، بریانی یا متنجن نما کوئی چیز بنا دی ہے :ROFLMAO::D:p
لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہر میجر پلیٹ فارم جیسے ورڈ و انڈیزائن کو زبردست اسپورٹ مہیا کر رہا ہے
 
آصف اثر

معطل
دوبارہ چیک کریں۔ فائل اپڈیٹ کر دی ہے۔ میرے پاس تصحیح ہو رہی ہے۔ فائل کو اس فولڈر میں ڈالیں:
کوڈ:
C:\Program Files\Adobe\Adobe InDesign CC 2017\Scripts\Scripts Panel\Samples\JavaScript\FindChangeSupport
ٹوکن فائل سے آپ نے انڈیزائن کے فائنڈ چینج لِسٹ کے لیے فائل کیسی جنریٹ کروائی؟
 
ٹوکن فائل سے آپ نے انڈیزائن کے فائنڈ چینج لِسٹ کے لیے فائل کیسی جنریٹ کروائی؟
عارف بھائی نے یہ کوڈ شیئر کیا تھا
کوڈ:
text    {findWhat:"باکستان"}    {changeTo:"پاکستان"}    {includeFootnotes:true, includeMasterPages:true, includeHiddenLayers:true, wholeWord:false}
اس میں findWhat کی جگہ ’تلاش کیجیے‘ اور changeTo کی جگہ ’تبدیل کیجیے‘ والا ٹیکسٹ لگا دیا ہے۔
 
اس کا مجھے علم تھا لیکن اتنی زیادہ تصحیحات کیا انہوں نے خود الگ الگ ڈال کر کی تھیں؟ مجھے ایسا نہیں لگ رہا۔ انہوں نے کوئی اسکرپٹ وغیرہ استعمال کیا ہے شائد۔
 
اس کا مجھے علم تھا لیکن اتنی زیادہ تصحیحات کیا انہوں نے خود الگ الگ ڈال کر کی تھیں؟ مجھے ایسا نہیں لگ رہا۔ انہوں نے کوئی اسکرپٹ وغیرہ استعمال کیا ہے شائد۔
جناب پروگرام میں ایک ڈیفالٹ ٹوکن فائل ہے ابتدا سے۔ جو میں نے شروع میں عرض کیا تھا کے اردو فکسر سے کاپی کی ہیں اور کچھ محترم الف عین صاحب کی تجویز کردہ ہیں۔ جب بھی آپ پروگرام نئے سرے سے چلاتے ہیں تو اگر فائل اس ڈائریکٹری میں موجود نہ ہو
C:\UrduProofReader
تو پروگرام خود ڈیفالٹ فائل بنا دیتا ہے۔ ابتدا سے پروگرام اسی منطق پر ہے۔
 
میں شائد اپنی بات صحیح طور پر سمجھا نہیں پارہا۔ مذکورہ فائنڈ وٹ، چینج ٹو کا کوڈ صرف انڈیزائن کے لیے ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ ٹوکن فائل کےتمام اندراجات جو سادہ شکل میں ہے مثلاً (اسمیں، اس میں) کو انڈیزائن کے کوڈ میں کس طرح شامل کیا گیا۔
 
آصف بھائی معذرت چاہتا ہو ابھی بھی آپ کی بات نہیں سمجھ پایا انڈیزائن کے حوالے سے عارف بھائی ہی بتا سکتے ہیں۔
 
Top