پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

عظیم بھائی میرے پاس پرانا والا پلگ ان انسٹال ہے 2016 میں ، اسکو ان انسٹال کرنے کے لئے ایڈان میں گیا تو وہاں کوئی ایڈ ان نہیں دکھا رہا ہے ۔ ان انسٹال کرکے نیا انسٹال کرنا ہے کیسے کریں ؟
آپ نے سیٹ اپ سے انسٹال کیا تھا تو اس کو ونڈوز کے پروگرام انڈ فیچرز میں جا کر ان-انسٹال کر دیں۔ اگر وی ایس ٹی او فائل سے کیا تھا تب ورڈ کی آپشنز میں جا کر ایڈ انز میں جائیں اور کوم ایڈ انز سیلیکٹ کریں نیچے سے جہاں مینیج لکھا ہے اور گو کا بٹن دبا دیں، جو ایڈانز موجود ہیں اس میں سے پروف ریڈر والے کو ان چیک کردیں۔
 
سروش

محفلین
Screenshot_3.jpg

جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
سروش

محفلین
محمد عظیم الدین بھائی ، میں نے ریمو بھی کردیا اور نیا والا انسٹال کیا مگر وہ نہیں آرہا ورڈ میں ۔ کیا وجہ ہوسکتی ہے ۔ ایم ایس آئی سے انسٹال کیا ہے ۔
 
ہاں آپ نے 32 بٹ والا انسٹال کر لیا ہے۔ عبید بھائی کو علیحدہ سے 32 بٹ والا لنک دیا تھا۔ اس کو ان-انسٹال کر لیجیے اور 64 بٹ والا پہلے شئیر کیا تھا وہ یہاں سے حاصل کر لیں ان شاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
نہیں عظیم بھائی کچھ نہیں ہوا اسکو انسٹال کرنے سے بھی ۔
آپ پہلے پروگرام فیچرز میں جا کر پروف ریڈر پلگن کو ان انسٹال کر دیں۔ پھر ورڈ چلائیں اور اس میں دیکھیں اگر کوم پلگن موجود ہو تو اس کو بھی ریموو کردیں۔ پھر دوبارہ 64 بٹ والا انسٹال کریں۔ آپ کے پاس ونڈوز اور ورڈ دونوں 64 بٹ ہیں؟
 
Screenshot_5.jpg

سب کچھ آپ کی ہدایات کے مطابق کیا ہے ۔ لیکن پلگ ان نہیں آرہا ۔
آپ ورڈ کا ورژن چیک کریں دوبارہ کیونکہ آپ کے سکرین شاٹ میں abbyy finereader کا پلگن 32 بٹ ہے۔ اگر آپ کے پاس ورڈ 32 بٹ ہے تو پھر 32 بٹ والا پلگن کام کرے گا۔ لیکن اس کو اسی طرح سے کلین کرنا پڑے گا جیسے پہلے کیا ہے آپ نے۔
ایک ٹرائی اور کریں کے سیٹ اپ والی ڈائریکٹری میں اس پاتھ پر program files\Mahfil\Urdu Proof Reader جا کر یہ فائل UrduProofReaderWE.vsto چلا دیں۔ دیکھیں کوئی ایرر آتا ہے؟
 
سروش

محفلین
وسٹو چلانے سے یہ ایرر آیا ۔ اب دوبارہ کلین کرتا ہوں ۔ پھر بتاتا ہوں آپ کو مجھے بھی یہی شک ہوا ہے کہ یہ شاید 32 بٹ انسٹال ہوگیا ۔
کوڈ:
Name: UrduProofReaderWE
From: file:///C:/Program Files (x86)/Mahfil/Urdu Proof Reader/UrduProofReaderWE.vsto

************** Exception Text **************
System.Deployment.Application.InvalidDeploymentException: Reference in the manifest does not match the identity of the downloaded assembly UrduProofReader.exe.
   at Microsoft.VisualStudio.Tools.Applications.Deployment.ClickOnceAddInDeploymentManager.DownloadAddIn(TimeSpan timeout)
   at Microsoft.VisualStudio.Tools.Applications.Deployment.ClickOnceAddInDeploymentManager.InstallAddIn()
 
سروش

محفلین
32 بٹ والا انسٹال کیا ہے دوبارہ ۔۔۔ پلگ ان نہیں آیا ۔
وسٹو پر یہی ایرر آیا ہے :
کوڈ:
Name: UrduProofReaderWE
From: file:///C:/Program Files (x86)/Mahfil/Urdu Proof Reader/UrduProofReaderWE.vsto

************** Exception Text **************
System.Deployment.Application.InvalidDeploymentException: Reference in the manifest does not match the identity of the downloaded assembly UrduProofReader.exe.
   at Microsoft.VisualStudio.Tools.Applications.Deployment.ClickOnceAddInDeploymentManager.DownloadAddIn(TimeSpan timeout)
   at Microsoft.VisualStudio.Tools.Applications.Deployment.ClickOnceAddInDeploymentManager.InstallAddIn()
 
سروش

محفلین
اب میں ایسا کرتا ہوں کہ 64 بٹ ورڈ انسٹال کرتا ہوں 32 بٹ کو ان انسٹال کرکے ۔ کیا خیال ہے؟
 
اب میں ایسا کرتا ہوں کہ 64 بٹ ورڈ انسٹال کرتا ہوں 32 بٹ کو ان انسٹال کرکے ۔ کیا خیال ہے؟
عبید بھائی کو 32 بٹ والا ورژن دیا تھا ان کے پاس پتہ نہیں چلا کہ نہیں؟ آپ کے پاس ونڈو 64 ہے اور ورڈ 32 اس لیے کوئی مسئلہ نہ ہو معلوم نہیں۔ کیوں کے 32 بٹ والا میں نے 32 ونڈوز اور ورڈ 32 بٹ پر ٹیسٹ کیا ہے۔
 
سروش

محفلین
یہی مسئلہ لگ رہا ہے کہ ونڈوز 64 بٹ ہے اور ورڈ 32 بٹ ہے ۔
64 بٹ کرکے آپ کو مطلع کرتا ہوں ۔
 
محمد عظیم الدین بھائی میرے پلگ اِن انسٹال ہوگیا ہے اور چل رہا ہے۔
لیکن اب رن کیا ہے تو ایک دو باتیں سمجھ میں نہیں آرہیں:
ایک یہ کہ میری فائل میں کتاب کی جلد اور صفحہ نمبر یوں درج ہے کہ مثلاً: ستتر بٹہ ایک (کسر کے لیفٹ میں 77 اور رائٹ میں 1) رن کرنے کے بعد تمام کسریں الٹ گئی ہیں (ایک بٹہ ستتر)
دوسرا یہ کہ شاید میں آغاز میں اس قسم کا (مفت کا) مشورہ دیا تھا کہ یہ نہیں معلوم ہوتا کہ فائل میں کتنی اور کہاں کہاں تبدیلیاں ہوئی ہیں؟ کیا اس کو نمایاں کیا جاسکتا ہے؟ یا کوئی اور طریقہ آپ نے وضع کیا ہو؟
 
یہی مسئلہ لگ رہا ہے کہ ونڈوز 64 بٹ ہے اور ورڈ 32 بٹ ہے ۔
64 بٹ کرکے آپ کو مطلع کرتا ہوں ۔
سروش بھائی میرے پاس بھی ونڈوز 64 بٹ اور ورڈ 32 بٹ ہے، لیکن میرے پاس کوئی مسئلہ نہیں۔ کچھ اور مسئلہ نہ ہو۔
ہاں البتہ ورڈ 2016 ہے۔
 
سروش

محفلین
Screenshot_6.jpg

یہ دیکھیں ، 32 بٹ والا اب انسٹال ہوا ہے ۔ پہلے والا 64 ہی تھا اس لئے انسٹال نہیں ہورہا تھا ۔ بہرحال مسئلہ اب بھی ہے ربن میں نہیں آرہا
 
Top