پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

ایک بنیادی یوزر گائڈ لکھی ہے اردو پروف ریڈر کے لیے، امید ہے آپ حضرات کے کام آئے گی، اس میں کچھ بنیادی باتیں ریگولر ایکسپریشن کے متعلق بھی لکھ دیں ہیں۔ فائل یہاں سے حاصل کریں۔
 
arifkarim

معطل

آصف اثر

معطل
جی امان اللہ بھائی آپ نے درست فرمایا، کج فہمی کی معافی چاہتا ہوں۔ لیبل فکس کردیا ہے۔ فائل

ایسے:
d000023.gif

پروگرام کی مینو چیک کریں
اسی ”درآمد“ ”برآمد“ نے تو مجھے چکرادیاتھا۔ پروگرام میں درآمد لکھا ہوتا اور یہاں ”برآمد“ کی کہانیاں! میں حیران تھا کہ یہ کونسی ٹیکنیکل زبان میں بات ہورہی ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
جب کہ سونے پہ سہاگہ یہ کہ ایک بار تو محمد عظیم الدین بھائی نے ڈانٹ تک پِلائی۔ اور ہم سرکھجلاتےہوئے خود کو کوستے رہے کہ یہ نالائقی کہاں سے در آئی!

یہ پروگرام خود جنریٹ کرتا ہے۔
”برآمد“ کی تصحیح کے بعداب یہ قضیہ حل ہوگیا۔

ایک بنیادی یوزر گائڈ لکھی ہے اردو پروف ریڈر کے لیے، امید ہے آپ حضرات کے کام آئے گی، اس میں کچھ بنیادی باتیں ریگولر ایکسپریشن کے متعلق بھی لکھ دیں ہیں۔ فائل یہاں سے حاصل کریں۔
دیر آید درست آید!
اس ”رہبر“ سے سادہ اور ریگولر ایکسپریشن میں فرق مثال کے ذریعے آسانی سے سمجھ آیا۔ جس کا میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا۔
جزاکم اللہ۔
 
اسی ”درآمد“ ”برآمد“ نے تو مجھے چکرادیاتھا۔ پروگرام میں درآمد لکھا ہوتا اور یہاں ”برآمد“ کی کہانیاں! میں حیران تھا کہ یہ کونسی ٹیکنیکل زبان میں بات ہورہی ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
جب کہ سونے پہ سہاگہ یہ کہ ایک بار تو محمد عظیم الدین بھائی نے ڈانٹ تک پِلائی۔ اور ہم سرکھجلاتے کر خود کو کوستے رہے کہ یہ نالائقی کہاں سے در آئی!
غلطی کی معافی چاہتا ہوں آصف بھائی
جھنجھلاہٹ میں کچھ کہہ دیا ہو گا اس پر شرمندہ ہوں اور معذرت خواہ ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
اب چند رموز اوقاف(Punctuation) پر ذرا توجہ کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ معاملہ ابھی تک ٹیڑی کھیر ثابت ہورہاہے۔
محمد عظیم الدین arifkarim Abu Talha سروش
یہ تو بنیادی جوڑوں میں ہی شامل ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر فل سٹاپ اور ہر کاما کے بعد سپیس ہوں۔ اور ایک سے زائد نہ ہوں۔ واوین اور قوسین کے بارے میں میں خود فیصلہ نہیں کر پا رہا ہوں۔باقی اور کیا چاہتے ہیں؟
 
سروش

محفلین
واوین (سمارٹ کوٹس) اور قوسین کو اگر سلیکشن پر لے لیں تو کیا صحیح رہے گا؟
کوڈ مندرجہ ذیل ہے :
کوڈ:
 if (textarea.selectionStart != textarea.selectionEnd) {
            var newText = textarea.value.substring(0, textarea.selectionStart) +
                "”" + textarea.value.substring(textarea.selectionStart, textarea.selectionEnd) + "“" +
                textarea.value.substring(textarea.selectionEnd);
            textarea.value = newText;
        }
s = s.replace(/"/g, " ");
    s = s.replace(/"/g, " ");
    s = s.replace(/”/g, " ”");
    s = s.replace(/“/g, "“ ");
    s = s.replace(/” /g, " ”");
    s = s.replace(/ “/g, "“ ");
    s = s.replace(/ “/g, "“ ");
    s = s.replace(/''/g, "");
    s = s.replace(/"/g, "");
    s = s.replace(/(^\s*)|(\s*$)/gi, "");
    s = s.replace(/[ ]{2,}/gi, " ");
کوڈ:
 if (textarea.selectionStart != textarea.selectionEnd) {
            var newText = textarea.value.substring(0, textarea.selectionStart) +
                "(" + textarea.value.substring(textarea.selectionStart, textarea.selectionEnd) + ")" +
                textarea.value.substring(textarea.selectionEnd);
            textarea.value = newText;
        }
اگر متفق ہوں تو عظیم بھائی ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈھال دیں گے ۔
 
سروش

محفلین
اس میں ایکسٹرا اسپیس بھی ختم ہوگی ، واوین کے آگے پیچھے اسپیس ہوگی ، ۔ سے پہلے اور بعد میں اسپیس ہوگی ، اسی طرح قوسین میں ہوگا ۔ واوین اگر اسمارٹ کوٹس نہ ہوں تو وہ ریپلیس ہوکے سمارٹ کوٹس ہوجائیں گے ۔ اس میں “” والا مسئله نهيں هوگا ، وگرنه يه مسئله هے ۔
 
طمیم

میرے خیال میں واوین اگر لائن کے آخر میں آئیں اور جگہ نہ ہو اور ان سے پہلے اسپیس ہوتو وہ اگلی لائن کے شروع میں منتقل ہوجائیں گی جو کہ غلط ہو گا۔
 
سروش

محفلین
کوڈ:
 text = text.replace(/\r/g, '');
    text = text.replace(/\n/g, " ");
عظیم بھائی ایک چیز اور ریمو لائن بریکس جو کہ ریگولر ایکسپریشن سے نہیں ہورہی ہے ، اسکا کیا طریقہ رکھا ہے آپ نے ؟
 
اگر آپ ڈبل لائن کو تلاش کر کے نکالنا چاہ رہے ہیں تو جوڑا ایسے بنے گا
کوڈ:
E،\n\n،
تلاش کیجیے: \n\n
تبدیل کیجیے:
ریگولر ایکسپریشن: یس
 
بھائی محمد عظیم الدین چند دن غیر حاضری کے بعد جو آیا ہوں تو آپ کی رفتار دیکھ کر بہت حیرت ہوئی۔میرے خیال میں ٹولز تو اب بہت بڑھ گئے ہیں، اس لیے ذخیرہ الفاظ کی طرف کچھ توجہ ہونی چاہیے، اب تک "بلٹ اِن" ذخیرہ الفاظ کی تعداد بہت ناکافی ہے۔ گوکہ آپ نے "درآمد" کا آپشن ضرور دیا ہے لیکن ہر شخص کے استعمال کا دائرہ کار الگ الگ ہے، کچھ مذہبی لٹریچر پر کام کررہے ہیں تو کچھ سائنسی اور تحقیقی لٹریچر، پھر ہر ایک کے تصحیح کردہ الفاظ کو بغیر ریویو اور جانچ پڑتال کے پروگرام کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، اس لیے میری درخواست ہے کہ "آپ اس کو ایک مکمل اردو لغت کی فیڈ دینے کا بیڑا اٹھائیں" اس کا کچھ خاکہ میری رائے میں یہ ہے کہ ایک قابل اعتماد درست ٹائپ شدہ لغت پر اس انداز میں کام کیا جائے کہ "اس کے الف سے یا تک کے تمام الفاظ پر ایک ایک کرکے غور کیا جائے کہ مثلاً فلاں لفظ میں ممکنہ اغلاط کیا ہوسکتی ہیں؟ ان تمام اغلاط کو اس درست لفظ سے ریپلیس کردیا جائے"۔ پھر ان تمام الفاظ اور ان کی درستگیوں پر نظر ثانی کرلی جائے۔
چونکہ یہ کام لمبا اور وقت طلب ہے اس لیے اس کام کو تقسیم کیا جاسکتا ہے، درست ٹائپ شدہ لغت دستیاب ہے یانہیں؟ اس بارے میں مجھے زیادہ علم نہیں ہے، البتہ کیا عروض ڈاٹ کام والے سید ذیشان صاحب کے پاس ذخیرہ الفاظ لازمی طور درست ٹائپ شدہ ہونا چاہیے۔
یہ ایک آئیڈیا ہے جومیرا ہے، اس لیے یقینی طور پر اس میں خامی کا امکان ہے، لیکن یہاں بڑے اصحاب علم ہیں جو بہتر رائے دے سکتے ہیں۔
لغت کے اضافے کے ساتھ ساتھ "درآمد" کی سہولت ہوگی تو مجھ جیسے عام یوزر کو بہت سہولت ہوگی۔شاید آپ میرا مطلب سمجھ گئے ہوں گے۔
 
Abu Talha

محفلین
جی یہ بہتر ہے۔ چیکنگ یوزر اور ٹائپنگ یوزر الگ الگ آپریٹ کریں۔
چیکنگ یوزر اور ٹائپنگ یوزر الگ الگ کر دئیے ہیں۔ آصف بھائی آپ کو اس کا ایڈمن بنا رہا ہوں۔
کیا فورم پر ذاتی میسج سہولت نہیں دی ہوئی، آپ کو چیکنگ یوزر اور ٹائپنگ یوزر کا پاس ورڈ بھیجنا ہے۔
آپ جس کو چاہیں اس ساتھی کو پاسورڈ دے دیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
بھائی محمد عظیم الدین چند دن غیر حاضری کے بعد جو آیا ہوں تو آپ کی رفتار دیکھ کر بہت حیرت ہوئی۔میرے خیال میں ٹولز تو اب بہت بڑھ گئے ہیں، اس لیے ذخیرہ الفاظ کی طرف کچھ توجہ ہونی چاہیے، اب تک "بلٹ اِن" ذخیرہ الفاظ کی تعداد بہت ناکافی ہے۔ گوکہ آپ نے "درآمد" کا آپشن ضرور دیا ہے لیکن ہر شخص کے استعمال کا دائرہ کار الگ الگ ہے، کچھ مذہبی لٹریچر پر کام کررہے ہیں تو کچھ سائنسی اور تحقیقی لٹریچر، پھر ہر ایک کے تصحیح کردہ الفاظ کو بغیر ریویو اور جانچ پڑتال کے پروگرام کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، اس لیے میری درخواست ہے کہ "آپ اس کو ایک مکمل اردو لغت کی فیڈ دینے کا بیڑا اٹھائیں" اس کا کچھ خاکہ میری رائے میں یہ ہے کہ ایک قابل اعتماد درست ٹائپ شدہ لغت پر اس انداز میں کام کیا جائے کہ "اس کے الف سے یا تک کے تمام الفاظ پر ایک ایک کرکے غور کیا جائے کہ مثلاً فلاں لفظ میں ممکنہ اغلاط کیا ہوسکتی ہیں؟ ان تمام اغلاط کو اس درست لفظ سے ریپلیس کردیا جائے"۔ پھر ان تمام الفاظ اور ان کی درستگیوں پر نظر ثانی کرلی جائے۔
چونکہ یہ کام لمبا اور وقت طلب ہے اس لیے اس کام کو تقسیم کیا جاسکتا ہے، درست ٹائپ شدہ لغت دستیاب ہے یانہیں؟ اس بارے میں مجھے زیادہ علم نہیں ہے، البتہ کیا عروض ڈاٹ کام والے سید ذیشان صاحب کے پاس ذخیرہ الفاظ لازمی طور درست ٹائپ شدہ ہونا چاہیے۔
یہ ایک آئیڈیا ہے جومیرا ہے، اس لیے یقینی طور پر اس میں خامی کا امکان ہے، لیکن یہاں بڑے اصحاب علم ہیں جو بہتر رائے دے سکتے ہیں۔
لغت کے اضافے کے ساتھ ساتھ "درآمد" کی سہولت ہوگی تو مجھ جیسے عام یوزر کو بہت سہولت ہوگی۔شاید آپ میرا مطلب سمجھ گئے ہوں گے۔

عروض سائٹ کا ڈیٹا بیس درج ذیل لنک پر موجود ہے۔
Aruuz/Aruuz.Website/DB at master · sayedzeeshan/Aruuz · GitHub
 
حضور آپ مجھے جس کام کی دعوت دے رہیں ہیں اس کے لیے میں محترم الف عین صاحب سے معذرت کر چکا ہوں۔ میرے لائق پروگرام یا پروگرامنگ سے متعلق کوئی حکم ہے تو بتایئے۔ متن کے حوالے سے میں شاید مدد نہ کر سکوں۔
 
آخری تدوین:
عروض سائٹ کا ڈیٹا بیس درج ذیل لنک پر موجود ہے۔
Aruuz/Aruuz.Website/DB at master · sayedzeeshan/Aruuz · GitHub
شکریہ سید ذیشان بھائی
عبید انصاری بھائی الفاظ کے ذخیرہ کے لیے جوڑے کی ضرورت ہوتی ہے یعنی غلط لفظ اور درست لفظ، جبکہ اس ڈیٹا بیس میں صرف درست الفاظ ہیں، آپ ذرا وضاحت فرمایے کہ کیا چاہ رہے ہیں؟
 
Top