پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

پلگ اِن کو کس طرح معلوم ہوتاہے کہ فلاں فلاں فونٹس اردو سپورٹڈ ہیں؟ میرے لیے یہ بات دلچسپی کی حامل ہے۔
ایسا کچھ نہیں ہے، جتنے بھی فونٹس انسٹال ہیں وہ سب لسٹ میں شامل ہوجاتے ہیں۔ لیکن آپ جس طرف اشارہ کر رہے ہیں، وہ شاید ممکن ہے۔ یعنی لسٹ میں صرف وہ فونٹس موجود ہوں جو اردو سپورٹڈ ہوں۔ وقت نکال کر اس کو دیکھتا ہوں اگر ممکن ہے تو۔
 
آصف اثر

معطل

جس فیچر کے لیے یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا تھا وہ میرے پاس کام نہیں کررہا۔ افسوس بھی اور حیرت بھی۔
فونٹس کے متعلق بغیر آزمائے کس طرح معلوم ہوگا کہ یہ اردو سپورٹڈ ہے یا نہیں۔ اگر ایسا کوئی فیچر فونٹ بناتے وقت شامل کیا جاتا ہو تو کیا اسے اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے کہ فونٹس فہرست میں صرف وہی فونٹس نظر آئے جن میں اردو/عربی سپورٹڈ ہیں؟
arifkarim متلاشی
 
آخری تدوین:
اسد بھائی درست فرما رہیں ہیں، میرے سے ہی غلطی ہوئی ہے اس کے لیے معذرت۔ نہ جانے کیوں اس وقت ڈی بگ کرتے ہوئے اس ایکسپریشن کو نکالنے پر ترتیب درست ہو رہی تھی، ابھی دوبارہ ٹیسٹ کیا ہے کوئی فرق نہیں۔
عبید انصاری آپ متن دیجیے اس کے حساب سے دوبارہ ایکسپریشن کو دیکھیں گے۔
محمد عظیم الدین بھائی دو فائلیں بھیجی ہیں۔ زپ دیکھیں۔ اب تو فائل کا برا حشر ہوگیا ہے۔ میں نے وہ جوڑا ڈیلیٹ کردیاتھا۔
 
محمد عظیم الدین بھائی دو فائلیں بھیجی ہیں۔ زپ دیکھیں۔ اب تو فائل کا برا حشر ہوگیا ہے۔ میں نے وہ جوڑا ڈیلیٹ کردیاتھا۔
آپ کی ٹوکن فائل کرپٹ ہو گئی ہے ہمارے سیاستدانوں کی طرح :)
اگر آپ نے خود سے جوڑے شامل نہیں کیے تو اس فائل کو ڈیلیٹ کردیں اور پروگرام دوبارہ چلائیں (یاد رکھیے فارمیٹنگ محفوظ نہیں رہی ورڈ پلگن میں)
C:\UrduProofReader\tokenfile.txt
اگر آپ نے جوڑے شامل کیے ہے تو یہ ٹوکن فائل مجھے شیئر کروا دیں میں تصحیح کردیتا ہوں۔
 
ہائے اللہ! ہر چیز کرپٹ؟
 
کوئی خاص جوڑا تو شامل نہیں کیا تھا۔ یہ تصحیح میں نے پلگ اِن سے کی ہے، پلگ اِن کا کیا کروں؟
 
کوئی خاص جوڑا تو شامل نہیں کیا تھا۔ یہ تصحیح میں نے پلگ اِن سے کی ہے، پلگ اِن کا کیا کروں؟
پلگن اور پروگرام دونوں ایک ہی فائل استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے شامل کیے ہوئے جوڑوں کو بچانا چاہتے ہیں تو فائل میں سے کرپٹ ڈیٹا نکالا جا سکتا ہے۔ اگر مشکل ہو تو مجھے شیئر کردیں فائل۔
 
پلگن اور پروگرام دونوں ایک ہی فائل استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے شامل کیے ہوئے جوڑوں کو بچانا چاہتے ہیں تو فائل میں سے کرپٹ ڈیٹا نکالا جا سکتا ہے۔ اگر مشکل ہو تو مجھے شیئر کردیں فائل۔
"جوڑوں" کی تو مجھے کوئی فکر نہیں، ٹوکن فائل کہاں بنتی ہے؟ اس کو ڈیلیٹ کرنا ہے؟
 
اب ٹهيك چل گيا ہے۔ لیکن فارمیٹنگ واقعی محفوظ نہیں۔ اس کا کیا کریں؟
یہ واقعی بہت سنجیدہ مسئلہ ہے۔ آصف بھائی کہہ چکے ہیں پہلے ہی۔ فی الحال تو کوئی مکمل حل نہیں ہے۔ لیکن ذہن اس طرف سوچ رہا ہے، ایک متبادل ہے لیکن اس میں ریگولر ایکسپریشن والے جوڑے کام نہیں کریں گے۔ سادہ زبان میں پلگن اور پروگرام کی منطق میں فرق ہوگا۔ میں اس کا تجربہ کر کے ایک آپشن ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آپ دعا کیجیے اللہ تعالی مہربانی فرمائے۔
 
یا مجھے ہی اس کی اجازت دے دیں کہ لڑی بنا کر آپ کو ٹیگ کردوں؟
نیکی اور پوچھ پوچھ تفصیل ساری موجود ہے۔ یوزر گائڈ بھی ہے۔ آپ بسم اللہ کیجیے۔ اب یہ نہ کیجیے گا کہ سٹیج پر جا کر فقط نام پکار دیں۔ پوری تفصیل بیان کر دیجیے گا۔ محترم الف عین کی تحریک ہے یہ لہذا سہرا انھی کے سر یے۔ مجھے فقط سپورٹ کے لیے ٹیگ کر دیجیے اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
آخری تدوین:
سکرین شاٹ حاضر ہیں۔
میکرع رن کرنے سے پہلے
20fow8j.jpg

میکرو رن کرنے کے بعد
2ykdus5.jpg
سر جی اب کچھ بھی نظر نہیں آرہا۔ دوبارہ سے مہربانی فرمائیے۔
 
جو عام حالات میں کسی کو نظر نہیں آتیں۔ جیسے ’میرانام اعجازہے‘ میں کوئی غلطی ہے؟
جہ ہاں، میرا اور نام کے درمیان سپیس نہیں ہے، اور یہ مکمل ایک لفظ بن گیا ہے، اسی طرح اعجازہے‘ بھی ایک لفظ بن گیا ہے۔ اردو ٹائپ کرنے والے ایسی کسی غلطی پر دھیان نہیں دیتے جہاں الفاظ کے درمیان غیر ضروری سپیس چھوٹ جائے یا بغیر سپیس کے الفاظ لکھے جائیں، کہ پڑھنے میں تو آتا ہے، لیکن مائکرو سافٹ ورڈ ایسی ساری ساری دستاویزات کو سرخ رنگ سے رنگ دیتا ہے، یا پھر سپیل چیکنگ کے سرخ نشانات دکھایا جانا بند کر دیتا ہے!! یا
شعروسخن، شعرو سخن، شعر وسخن (تینوں میں فرق جاننے کے لئے کاپی پیسٹ کرکے ورڈ میں کرسر ہلا کر دیکھئے کہ ورڈ کہاں ٹوٹ رہا ہے۔ یہ تینوں غلط ہیں۔)
مثال تو میں نے غلط لے لی، لیکن آجا، ہوگئی، کرکے، قسم کی اغلاط درست ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح عربی کے حروف استعمال کر لئے ہوں تو ان کو بھی۔
سر جی فائل اوپن نہیں ہورہی۔ مزید یہ بھی بتادیجیے کہ اقتباس میں کوٹیشن کا میکرو کیسے بنایا جائے۔ دو تین بنائے ہیں، ٹھیک کام نہیں کرتا۔ نہ تو دونوں جانب سے فاصلے کو بڑھا کر کوٹیشن کو درمیان میں کرتا ہے اور نہ ہی اسے سیدھا رہنے دیتا ہے، ترچھا کردیتا ہے۔
 
Top