پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

شمشاد

لائبریرین
روزنامہ جنگ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیرون ملک منتقلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ ڈاکٹرز کے حتمی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کی اہلیہ بیگم صہبا مشرف آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) پہنچ گئی ہیں اور ان کی بیٹی کو بھی کراچی سے اسلام آباد بلا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر اب تک ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معاینہ کر رہی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں بیرون ملک منتقل کیا جائے یا پاکستان میں ہی علاج کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف کی کل شام سے طبیعت خراب تھی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کل بھی ان کا معاینہ کیا تھا۔

ربط
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت پرویز مشرف سید کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ پاکستان ہے جناب۔ ایسا ملک جہاں پارلیمان ایک مخصوص مدت تک کے غیر آئینی اقدامات کو آئینی بنا سکتی ہے، عدلیہ کے جج اپنے جرم کو خود معاف کر سکتے ہیں تو ایک سابقہ صدر کے ملک چھوڑنے سے کیا ہو جائے گا :)
اللہ صحت اور تندرستی عطا کرے :)
 

S. H. Naqvi

محفلین
آج مشرف ہمارا مہمان بنا:) میں نے دیکھا وہیل چئیر پر سی سی یو 2 بیڈ 19 پر شفٹ کراتے ہوئے، پہلے ایمرجنسی ریسیپشن لایا گیا سٹریچر پر پر کچھ بہتر ہونے پر سی سی یو لایا گیا اور پھر جب میں چھٹی کر کے نکل رہا تھا تو دوبارہ سٹریچر منگوایا گیا اورکیتھ لیب، انجیوگرافی روم میں لے کر جا رہے تھے اب آگے کا نہیں پتا کیا بنا، کل جائیں گے ڈیوٹی پر تب ہی کچھ جان پائیں گے، ویسے اتنی سخت سیکورٹی اور اتنا پروٹوکول لگتا تھا اب بھی "برسر اقتدار" ہے:)
 

x boy

محفلین
آج مشرف ہمارا مہمان بنا:) میں نے دیکھا وہیل چئیر پر سی سی یو 2 بیڈ 19 پر شفٹ کراتے ہوئے، پہلے ایمرجنسی ریسیپشن لایا گیا سٹریچر پر پر کچھ بہتر ہونے پر سی سی یو لایا گیا اور پھر جب میں چھٹی کر کے نکل رہا تھا تو دوبارہ سٹریچر منگوایا گیا اورکیتھ لیب، انجیوگرافی روم میں لے کر جا رہے تھے اب آگے کا نہیں پتا کیا بنا، کل جائیں گے ڈیوٹی پر تب ہی کچھ جان پائیں گے، ویسے اتنی سخت سیکورٹی اور اتنا پروٹوکول لگتا تھا اب بھی "برسر اقتدار" ہے:)
یہ تو بڑی اچھی خبر کہ آپ وہاں موجود تھے اور کل کی خبر بھی شئر کرنے کی درخواست ہے
 

S. H. Naqvi

محفلین
:)گیٹ کے پاس کھڑے کیمرہ مین کو دیکھ بڑا دل للچایا کے کسی سے 'سودا' مار لوں کہ اور کوئی نہیں تو اعزازی صحافی ہی بن جاؤں اور اسے 'اندر' کی خبریں لائیو دیتا رہوں کیوں کے ہمارے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سامنے سی سی یو اور اینجیو گرافی روم ہے اور اسے بند کرنا ان کے بس میں نہیں تھا وگرنہ سی سی یو کے اردگرد کے ایرا کو ایسے سیل کیا ہوا تھا کہ گویا مشرف کہیں (م) بن کر اڑ نہ جائے یا کوئی مکھی ڈرون اسے نہ ڈس لے:Dاور ٹی وی پر عینی شاہد کے نام سے اپنی نشر کی گئی خبر پڑھوں مگر کیا کرتا بہت دیر ہو رہی تھی اور بیگم کو پک کرنا تھا اور اگر ٹائم پر بیگم کو لینے نہ پہنچتا تو پھر بیگم نے جو "صحافی" بنانا تھا وہ شاید میں "نا" بن پاتا سو حسرت سے چل پڑا۔۔۔۔۔۔۔!:cool:
 

قیصرانی

لائبریرین
:)گیٹ کے پاس کھڑے کیمرہ مین کو دیکھ بڑا دل للچایا کے کسی سے 'سودا' مار لوں کہ اور کوئی نہیں تو اعزازی صحافی ہی بن جاؤں اور اسے 'اندر' کی خبریں لائیو دیتا رہوں کیوں کے ہمارے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سامنے سی سی یو اور اینجیو گرافی روم ہے اور اسے بند کرنا ان کے بس میں نہیں تھا وگرنہ سی سی یو کے اردگرد کے ایرا کو ایسے سیل کیا ہوا تھا کہ گویا مشرف کہیں (م) بن کر اڑ نہ جائے یا کوئی مکھی ڈرون اسے نہ ڈس لے:Dاور ٹی وی پر عینی شاہد کے نام سے اپنی نشر کی گئی خبر پڑھوں مگر کیا کرتا بہت دیر ہو رہی تھی اور بیگم کو پک کرنا تھا اور اگر ٹائم پر بیگم کو لینے نہ پہنچتا تو پھر بیگم نے جو "صحافی" بنانا تھا وہ شاید میں "نا" بن پاتا سو حسرت سے چل پڑا۔۔۔ ۔۔۔ ۔!:cool:
مجھے نہیں لگتا کہ مشرف کے ہوتے ہوئے آپ کو واپس ہسپتال میں داخل ہونے دیا جائے :)
 

S. H. Naqvi

محفلین
ہائے پھر تو مشرف کم از کم ایک ہفتہ رہے اور میں آرام سے چھٹیاں گزارنے ایبٹ آباد چلا جاؤں;) ویسے مجھے جانے دیں نہ دیں میرے ہی کسی آفس بھائی کو تو کبھی نہیں روک سکتے کم از کم ایک بندہ تو چوبیس گھنٹے ضرور ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں موجود ہوتا ہے:-P اپنے حافظ صاحب ہیں نہ نائٹ ڈیوٹی والے:D
 

x boy

محفلین
:)گیٹ کے پاس کھڑے کیمرہ مین کو دیکھ بڑا دل للچایا کے کسی سے 'سودا' مار لوں کہ اور کوئی نہیں تو اعزازی صحافی ہی بن جاؤں اور اسے 'اندر' کی خبریں لائیو دیتا رہوں کیوں کے ہمارے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سامنے سی سی یو اور اینجیو گرافی روم ہے اور اسے بند کرنا ان کے بس میں نہیں تھا وگرنہ سی سی یو کے اردگرد کے ایرا کو ایسے سیل کیا ہوا تھا کہ گویا مشرف کہیں (م) بن کر اڑ نہ جائے یا کوئی مکھی ڈرون اسے نہ ڈس لے:Dاور ٹی وی پر عینی شاہد کے نام سے اپنی نشر کی گئی خبر پڑھوں مگر کیا کرتا بہت دیر ہو رہی تھی اور بیگم کو پک کرنا تھا اور اگر ٹائم پر بیگم کو لینے نہ پہنچتا تو پھر بیگم نے جو "صحافی" بنانا تھا وہ شاید میں "نا" بن پاتا سو حسرت سے چل پڑا۔۔۔ ۔۔۔ ۔!:cool:

آپکی باتیں پڑھنے کے بعد میں اس بات کا کیسے یقین کرلوں جو نیچے نیوز میں بلاول زرداری کہہ رہا ہے؟

Mirza Hassan | January 2, 2014 | 0
tbilawal-story-212014.gif


bilawal-giff.gif
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ صاحب ہوش میں تھے لیکن ذرائع نے بتایا تھا کہ ابھی تک بیہوش ہیں۔ واقعی بیہوش ہیں کیا؟ کمانڈو کو ایکدم سے کیا ہو گیا؟
 

S. H. Naqvi

محفلین
میں نے عرض کیا نا کہ ایمرجنسی روم میں سٹریچر پر لائے گئے جہاں انکا ای سی جی کیا گیا اور فرسٹ ایڈ دی گئی ظاہر ہے اگر یہ سب کوئی سوچا سمجھا پلان نہیں ہے تو پھر طبیعت خراب ہی ہو گی، کچھ بہتر ہونےپر سی سی یو میں شفٹ کیا گیا اور فورا اینجیوگرافی کا پلان کیا گیا، اگر اینجیوگرافی میں کوئی شریان وغیرہ، ایک یا دو یا پھر ٹرپل وسلز بند ہیں تو تو پھر بدرجہ، حالت سیریس ہی کہی جا سکتی ہے، اب یہ تو کل ہی پتہ چلے گا کہ اینجیو گرافی میں کیا ڈائیگنوز ہوا ہے۔۔۔۔۔! ویسے اگر دیکھا جائے تو کیبج، بائی پاس تک کا مرحلہ بھی آ جائے تو اے ایف آئی سی میں بہت بہتر سہولیات موجود ہیں اگر باہر منتقل کرنے کا نقارہ بجا دیا گیا تو پھر دال میں یقینا کچھ کالا ہو گا۔۔۔۔۔!
 

x boy

محفلین
میں نے عرض کیا نا کہ ایمرجنسی روم میں سٹریچر پر لائے گئے جہاں انکا ای سی جی کیا گیا اور فرسٹ ایڈ دی گئی ظاہر ہے اگر یہ سب کوئی سوچا سمجھا پلان نہیں ہے تو پھر طبیعت خراب ہی ہو گی، کچھ بہتر ہونےپر سی سی یو میں شفٹ کیا گیا اور فورا اینجیوگرافی کا پلان کیا گیا، اگر اینجیوگرافی میں کوئی شریان وغیرہ، ایک یا دو یا پھر ٹرپل وسلز بند ہیں تو تو پھر بدرجہ، حالت سیریس ہی کہی جا سکتی ہے، اب یہ تو کل ہی پتہ چلے گا کہ اینجیو گرافی میں کیا ڈائیگنوز ہوا ہے۔۔۔ ۔۔! ویسے اگر دیکھا جائے تو کیبج، بائی پاس تک کا مرحلہ بھی آ جائے تو اے ایف آئی سی میں بہت بہتر سہولیات موجود ہیں اگر باہر منتقل کرنے کا نقارہ بجا دیا گیا تو پھر دال میں یقینا کچھ کالا ہو گا۔۔۔ ۔۔!

لاہور کا ناشتہ ہی اتنا اچھا ہوتا ہے کہ ایک آدھ شریان بند ہی ہوجاتا ہے،
جب مشرف کے زمانے میں نواز شریف لاہور آیا تھا تو ان ظالموں نے انہیں لاہور کے پائے نان، چکھڑ چھولے اور دہی بھلے کھانے کے لئے جہاز سے اترنے کی بھی اجازت نہیں دی، لیکن نواز شریف نے خوب مہمان نوازی کی پرویز مشرف کی۔

مولانا طاہر القادری کے دھرنے پر کسی نے لکھا ہے یا کہا ہے کہ یہ غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ تھا۔
غیر ملکی ایجنڈے کو فی الحال ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ مولانا صاحب کی خدمات حاصل کی جائیں اور اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو بھی اس دھرنے سے حل نہیں ہونا تھا کہ دس پندرہ ہزار کا جلسہ جلوس غیر ملکی ایجنڈے کی کیا دستگیری کر سکتا تھا۔ اس کے لئے دسیوں لاکھ افراد کے جلوس نکالنے پڑتے ہیں جو پاکستان میں کوئی پارٹی نہیں نکال سکتی۔ مسلم لیگ ن بھی اب پچاس ہزار سے زیادہ کا مجمع نہیں کر سکتی اور اس کی گڈ گورننس ایسے ہی جاری رہی تو سال دو سال بعد نوبت دس ہزار سے بھی نیچے آ جائے گی اور پیپلزپارٹی تو پہلے ہی اس مقام پر پہنچ چکی ہے۔ نوڈیرو میں بینظیر کی برسی پر ’’اجتماع ضعفا‘‘ کی گنتی دیکھ ہی لی ہوگی(اخباری رپورٹ کے مطابق اس بار ہجوم کمتر تھا اور زیادہ تر بوڑھے تھے، نوجوان خال خال) خود طاہر القادری کو بھی سوچنا پڑے گا۔ ایک سال پہلے انہوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا تھا، وہ کیا تھا اور مال روڈ کا دھرنا کیا۔ مینار پاکستان پر جلسے کی گنتی کچھ لوگوں نے ایک لاکھ تو کچھ نے اڑھائی لاکھ تک بتائی۔ یہ لاکھوں کا حلقہ عقیدت منداں ہزاروں میں کیسے سکڑ گیا۔ اسی طرح کے فرمائشی دھرنے وہ کرتے رہے تو اگلاسالانہ دھرنا آدھے گول باغ میں سما جائے گا۔
بہرحال، دھرنا کسی غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ نہیں لگتا، اس کا تعلق کچھ ہو گا تو مشرف بچاؤ مہم سے ہو گا جس میں اب الطاف حسین اور شجاعت حسین بھی کود پڑے ہیں۔ یہ مہم وقت گزاری کے لئے چلانے کا ارادہ ہے تو بالکل ٹھیک کہ ناصح نے کہا ہے ع
فارغ نہ بیٹھ کچھ کیا کر
پاجاما ادھیڑ کر سیا کر
چنانچہ مشرف بچاؤ کے لئے بیانات کے پاجامے سینے ادھیڑنے میں حرج نہیں لیکن اگر ارادے میں سنجیدگی ہے تو بہتر ہے کہ سچ مچ پاجامے ادھیڑ کر سینے ہی پر وقت لگائیں۔ اس لئے کہ مشرف کے بچنے کی صورت کم ہے۔ باخبر حضرات جن کی بے خبری آنے والے حالات ثابت کر دیتے ہیں ، کبھی یہ دعوے کرتے ہیں کہ فوج مشرف کو کچھ نہیں ہونے دے گی اور کبھی یہ کہ امریکہ کچھ نہیں ہونے دے گا۔ حالانکہ فوج مفت کی بدنامی کیوں مول لے گی ۔مشرف تو اس کے لئے بدنامی کا گٹھڑ بنا ہوا ہے اور امریکہ کے پاس زندہ کارتوسوں کی کیا کمی ہے کہ وہ چلے ہوئے ستر پچھتر سالہ کارتوس کو بچانے کے لئے زور لگائے
۔

 

شمشاد

لائبریرین
بلاول بھٹو کا یہ کہنا کہ بیماری کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے میڈیکل بورڈ کے ذریعے تصدیق کروائی جائے،

تو بندہ پوچھے کہ میڈیکل بورڈ بھی تو انہی ڈاکٹروں پر مشتمل ہو گا ناں کہ وہ حکیموں سے تصدیق کروانا چاہ رہا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بلاول بھٹو کا یہ کہنا کہ بیماری کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے میڈیکل بورڈ کے ذریعے تصدیق کروائی جائے،

تو بندہ پوچھے کہ میڈیکل بورڈ بھی تو انہی ڈاکٹروں پر مشتمل ہو گا ناں کہ وہ حکیموں سے تصدیق کروانا چاہ رہا ہے۔
ان کے اپنے ڈاکٹر جنہوں نے اس کے والد کو پاگل پن کا سرٹیفیکیٹ دیا تھا :)
 
Top